Tag: Rangerz

  • معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد

    کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ہائی کورٹ نے معظم علی خان کی کراچی سے باہر منتقلی کیخلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مبینہ سہولت کار معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیے جانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔

     درخواست معظم علی خان کی اہلیہ سادیہ بانو کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق معظم علی خان کو کراچی سے باہر منتقل کیا جارہا ہے، درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی ۔

    عدالت کاکہنا تھا کہ معظم علی خان کی گرفتاری کے متعلق درخواست پہلے ہی زیر سماعت ہے لہذا یہ درخواست نہیں سن سکتے، معظم علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے والے دو نوں ملزمان کے سہولت کار بنے اور ان کے ویزوں کی توسیع کی ۔

  • عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    عمران فاروق کیس : معظم علی نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی : عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کوانسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کردیاگیا۔

    عدالت نے ملزم کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت نوّے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گرفتارمعظم علی پر عمران فاروق قتل کیس میں سہولت کار بننےکاالزام ہے۔

    معظم علی کو رینجرز نے سخت حفاظتی انتظامات میں انسداددہشت گردی کراچی کی عدالت نمبر چارمیں پیش کیا، ملزمعظم علی کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

    جہاں عدالت نے ملزم معظم علی کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے کرنے کا حکم دیا

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان کی کمپنی نے قتل میں ملوث محسن علی اورمحمد کاشف کوتعلیمی ویزا لگوا کر برطانیہ بھیجا تھا، جبکہ عمران فاروق کے قتل کے بعد بھی معظم علی خان کے فون پر کال بھی آئی تھی۔

    معظم علی خان نےدوہزار دس میں افتخار حسین سے بھی رابطہ کیا تھا جبکہ اس نے برطانیہ میں ویزے کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔