Tag: Rangpur

  • ہیر رانجھا کی لوک داستان سے منسوب 100 سالہ قدیمی میلہ

    ہیر رانجھا کی لوک داستان سے منسوب 100 سالہ قدیمی میلہ

    ویڈیو رپورٹ: نوید فریاد ڈوگر

    رنگ پور میں ہیر رانجھا کی لوک داستان سے منسوب 100 سالہ قدیمی میلہ اب بھی تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ ہر سال مارچ میں سجتا ہے۔

    میلے کا رنگین بازار، یہاں آنے والی طرح طرح کی آوازیں، کھیل تماشے اور تفریحی سرگرمیاں آنے والوں کو ماضی میں لے جاتی ہیں، بچوں کے لیے یہ میلہ کسی جادوئی دنیا سے کم نہیں۔ روایتی رقص، کپڑے جوتے، زیورات اور کھانوں کے اسٹالز میلے کی گہما گہمی میں بھرپور حصہ ڈالتے ہیں۔

    میلے میں کار اور ٹرین کا سفر، طرح طرح کے جھولے اور موت کا کنواں سمیت تفریح کے سارے مواقع موجود ہیں، اس میلے کو دیکھنے کے لیے لوگ پورا سال شدت سے انتظار کرتے ہیں۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • رنگپور سپر بند کی تعمیر میں کرپشن، دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا

    رنگپور سپر بند کی تعمیر میں کرپشن، دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا

    رنگپور: رنگپور سپر بند کی تعمیر میں کرپشن کے باعث دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رنگپور سپر بند کی تعمیر میں کروڑوں کے فنڈ خرچ کرنے کے باوجود دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا، اے آر وائی نیوز کی سپر بند کی تعمیر میں کرپشن کی خبر پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

    سپر بند میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو تحقیقات کے لیے لیٹر جاری کر دیا گیا، لیٹر کے مطابق انجینئر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کی ٹیکنکل ٹیم سپربند تعمیر کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

    کسانوں سے رشوت لینے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

    تحقیقاتی ٹیم رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب آفس میں جمع کرائے گی۔

  • کسانوں سے رشوت لینے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

    کسانوں سے رشوت لینے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی

    رنگپور: پنجاب میں ضلع خوشاب کے ٹاؤن رنگپور میں سپر بند کی زد میں آنے والی زمینوں کے معاوضے میں کسانوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار تریموں کی جانب سے کسانوں کا استحصال جاری ہے، دریائے چناب کے کٹاؤ کے بعد بننے والے ناقص سپر بند کی زد میں آنے والی زمینوں کے معاوضے میں کسانوں سے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    کسانوں سے رشوت لینے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے، جس میں محکمہ انہار کے پٹواری کو کسان سے رشوت وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دریائے چناب کے کٹاؤ کی وجہ سے موضع بہرام پور، امیر پور کی سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ چکی ہے، 70 کروڑ کی خطیر لاگت سے سپر بندوں کی تعمیر کی گئی، لیکن محکمہ انہار تریموں کے ٹھیکے دار نے سپر بند نقشے کے مطابق نہیں بنائے۔

    سپر بند نقشے کے مطابق نہ بننے کی وجہ سے کٹاؤ ابھی تک جاری ہے، اور اب اس کی زد میں آنے والی زمینوں کے کسانوں سے چیک دیتے وقت رشوت لی جا رہی ہے۔

    کسانوں کا کہنا تھا کہ ایک تو سپر بند کو نقشے کے مطابق نہیں بنایا گیا، اوپر سے رشوت بھی لی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اس صورت حال کا نوٹس لیں، اور رشوت لینے والے اہل کار کے خلاف کارروائی کی جائے۔