Tag: Rani Mukerji

  • رانی مکھر جی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار، فلم کی پہلی جھلک اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    رانی مکھر جی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار، فلم کی پہلی جھلک اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھر جی شیوانی رائے کے روپ میں اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تنقیدی طور پر سراہی جانے والی ایکشن تھرلر فرنچائز مردانی کی انتہائی متوقع سیکوئل مردانی 3 کے ساتھ رانی مکھرجی بڑے پردے پر زبردست واپسی کی تیار ہیں۔

    اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مردانی 3‘ کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق فلم ہولی کے تہوار پر 27 فروری 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’گنتی شروع ہو چکی ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون لیڈ کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول ایکشن سیریز کے طور پر، مردانی فرنچائز ہندی سنیما میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، مردانی 3 میں بھی رانی مکھرجی ایک سنسنی سے بھرپور خطرناک ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    رانی مکھر جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کردار ان بے آواز اور دلیر پولیس اہلکاروں کے لیے خراجِ تحسین ہے جو ہر دن ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ’مردانی‘ سیریز کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، جب کہ اس کا سیکوئل ’مردانی 2‘ 2019 میں پیش کی گئی تھی۔

  • رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے معروف پروڈیوسر انتقال کر گئے

    رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے والے معروف پروڈیوسر انتقال کر گئے

     بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘راجہ کی آئے گی بارات’ میں اداکارہ رانی مکھرجی کو لانچ کرنے والے تجربہ کار پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    معروف فلم پروڈیوسر سلیم اختر جنہوں نے اداکارہ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا، ان کی عمر 82 برس تھی، سلیم اختر کو پھول، انگارے اور قیامت جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا تھا۔

    سلیم اختر نے کئی قابل ذکر فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں پھول اور انگارے (1993)، قیامت (1983)، لوہا (1987) اور بتوارہ (1989) شامل ہیں۔

    رانی مکھرجی جو آج فلم انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہے، نے 1997 میں سلیم اختر کی پروڈیوس کردہ فلم راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اس کے علاوہ 2005 میں انہوں نے تمنا بھاٹیہ کو  بھی متعارف کرایا۔

  • رانی مکھرجی کا اپنے دوسرے بچے کی موت سے متعلق انکشاف

    رانی مکھرجی کا اپنے دوسرے بچے کی موت سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی تھیں لیکن پھر پیدائش سے قبل ہی بچے کی موت واقع ہو گئی۔

    حال ہی میں آسٹریلوی شہر میلبرن میں منعقدہ فلم فیسٹول کے دوران رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں یہ درد ناک انکشاف کیا کہ 2020 میں ان کا دوسرا بچہ دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی انتقال کر گیا تھا۔

    رانی مکھرجی نے یہ انکشاف پہلی بار کیا، انھوں نے کہا ’’کیوں کہ آج کے دور میں ہماری ہر بات عوام میں اچھالی جاتی ہے اور ہر معاملے کو فن کار کی فلم کو زیادہ سے زیادہ پرموٹ کرنے کا ایک ہتھکنڈا قرار دے دیا جاتا ہے۔‘

    رانی نے اس افسوس ناک واقعے کا ذکر اُس وقت اس لیے نہیں کیا کیوں کہ ان کے بہ قول فلم ریلیز کے دوران اس ذکر کو لوگ فلم کی پروموشن سمجھ لیتے اور کہنے لگتے کہ ’’میں اپنی ذاتی زندگی کے مسئلے کو فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہوں۔‘‘

    اداکارہ کے مطابق یہ حادثہ 2020 میں تب پیش آیا کہ جب دنیا کو کرونا وائرس نے آ گھیرا تھا اور وہ اسی سال امید سے تھی، لیکن 5 ماہ کے بعد ہی ان کا حمل ضائع ہو گیا۔ انھوں نے بتایا ’’بچے کو کھونے کے 10 دن بعد مجھے پروڈیوسر نکھل اڈوانی کی کال آئی اور انھوں نے مجھے ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ کی پیش کش کی اور مجھے فلم کی کہانی سنائی۔‘

    فلم کی کہانی سنتے ہی رانی مکھرجی نے ہاں کر دی، کیوں کہ بچہ کھونے کی وجہ سے انھوں نے خود کو اس کردار کے قریب تر پایا۔

  • کیا شاہ رخ اور رانی مکھرجی پھر سے ایک ساتھ آرہے ہیں؟

    کیا شاہ رخ اور رانی مکھرجی پھر سے ایک ساتھ آرہے ہیں؟

    بالی ووڈ جوڑی شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی فلمی تاریخ کی رومانٹک ترین جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے اور ان دونوں کے اوپر فلمائے گئے رومانٹک گانے آج بھی مقبول ہیں۔

    دونوں اب الگ الگ پروجیکٹس میں مصروف ہیں تاہم دونوں کے مداح اب بھی انہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اور ایسا لوگوں کی ہی نہیں، خود رانی مکھرجی کی بھی خواہش ہے۔

    حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب رانی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پھر سے شاہ رخ کے ساتھ کوئی رومانٹک فلم کرنا چاہیں گی؟ تو رانی کا جواب ہاں میں تھا۔

    رانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کرن جوہر کو فون ملاؤ، وہی رانی اور شاہ رخ کو ساتھ لے کر پھر سے کوئی جادو کر سکتے ہیں۔

    رانی مکھرجی کی حال ہی میں نئی فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے ریلیز ہوئی ہے جس میں ایک تارک وطن ماں سے اس کے بچے الگ کر کے حکومتی تحویل میں دے دیے جاتے ہیں اور پھر وہ ان کے لیے قانونی جنگ لڑتی ہے۔

    فلم کو مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

  • رانی مکھرجی تبدیل ہوگئی تھیں۔۔ مگر کیسے؟

    رانی مکھرجی تبدیل ہوگئی تھیں۔۔ مگر کیسے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے بعد وہ ایک پنجابی خاندان کی بچی سے بدل گئی تھیں اور ان کی والدہ کافی دیر تک اس بچی کو رانی سمجھتی رہیں۔

    ایک پرانے انٹرویو میں، جو پھر سے وائرل ہورہا ہے، رانی مکھرجی نے بتایا کہ اپنی پیدائش کے بعد ایک دوسرے خاندان نے انہیں اپنی بچی سمجھ کر اٹھا لیا اور اپنے کمرے میں لے گئے۔

    اس خاندان کی بچی ان کی والدہ کے پاس آئی، لیکن ان کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کی آنکھیں بھوری تھیں، اس بچی کی آنکھیں بھوری نہیں ہیں۔

    اس کے بعد اسپتال میں انہیں تلاش کیا گیا تو وہ پنجابی خاندان کے پاس سے ملیں، رانی کا کہنا تھا کہ اس وقت اس خاندان کے یہاں آٹھویں بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد انہیں گھر میں پنجابی کہہ کر چھیڑا جاتا ہے، اتفاق سے ان کے شوہر بھی پنجابی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سنہ 1996 میں راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی رانی کی حالیہ فلم بنٹی اور ببلی 2 گزشتہ برس ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے 10 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کی تھی۔

  • دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئی تھی، اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے توپوں کے رخ بے بو کی طرف کرلیے۔

    مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

    واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔