Tag: Rani Mukherjee

  • رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض

    بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رانی مکھرجی کی نئی فلم ’مسز چیٹر جی ورسز ناروے‘ دیکھ کر نارویجن سفیر ناراض ہو گئے ہیں، یہ فلم گزشتہ روز ریلیز ہوئی تھی۔

    بھارت میں تعینات ناروے سفیر ہانس جیکب فرائیڈنلنڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں حقائق کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے اور یہ اصل کیس کی خیالی عکاسی ہے۔

    واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی فلم بھارتی خاتون ساگاریکا چکرورتی کی اصل زندگی سے ماخوذ ہے، جن کے بچوں کو ناروے کی حکومت نے اپنی تحویل میں رکھ لیا تھا۔

    فلم کے پروڈیوسر نکھل آڈوانی نے ساگاریکا چکرورتی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ’میں آج کاغذات میں ناروے کے سفیر کے جھوٹے بیان کی مذمت کرتی ہوں، انھوں نے میرے کیس کے بارے میں مجھ سے نامناسب انداز میں بات کی۔‘

    ساگاریکا نے کہا ’’ناروے کی حکومت میرے خلاف جھوٹ پھیلاتی رہی ہے، آج تک انھوں نے اپنے کیس ورکرز کی نسل پرستی کے لیے معافی نہیں مانگی، انھوں نے میری زندگی، اور میری ساکھ کو تباہ کر دیا اور میرے بچوں کو نقصان پہنچایا۔‘‘

  • رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

    رانی مکھر جی آئندہ سال جنوری میں ماں بن جائیں گی

    نئی دہلی: بالی ووڈ  اداکارہ رانی مکھرجی کی بہن جیوتی مکھرجی نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی ماں بننے والی ہیں اور جنوری میں نومولود کی پیدائش متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی کو ممبئی میں ایک اسٹور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیکھا گیا اور اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں درست ثابت ہوئیں، رانی مکھرجی  کی 21اپریل 2014ء کو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ادتیا چوپڑا کیساتھ شادی ہوئی تھی ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھر جی کے ہاں جنوری میں بچے کی پیدائش متوقع ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی ملک سے باہر ہیں تاہم مزید کچھ بتانے سے انکار کردیا۔

    اس سے قبل جولائی میں لندن کے دورہ کے موقع پر ایک مداح نے رانی مکھرجی کے مساج کو دیکھتے ہوئے حاملہ ہونے کی اطلاع کی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ لندن میں فور سیزنز میں دیکھی گئی تھیں، یہاں وہ ماں بننے والی خواتین کیلئے مخصوص مساج لیتی ہوئی پائی گئیں، جس کی وجہ سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔

    واضح رہے اداکارہ کی آخری فلم ’مردانی‘ تھی مذکورہ فلم کے بعد سے اداکارہ نے میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔