Tag: ranked

  • وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

    وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست سال 2019 جاری کردی۔

    وزیراعظم عمران خان کا نام  مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر ہے۔

    جاری کردہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی ،امیرتبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولاناطارق جمیل ہے۔

    مولوی تقی عثمانی چھٹے، حاجی عبدالوہاب 19 ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب مسلم حمکران اور رہنماؤں کی فہرست میں عمران خان کا 15واں نمبر ہے۔

    مسلم دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیات میں پہلے نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، دوسرے نمبر پرسعودی فرمان رواسلمان بن عبدالعزیز، اور تیسرے نمبر پر اردن کے کنگ عبداللہ ہیں۔

    خیال رہے انتخابات 2018 میں‌ عمران خان کی قیادت میں‌پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، عمران خان اپنے پانچوں حلقوں‌ سے کامیاب قرار پائے۔

    جس کے بعد 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم متخب ہوئے اور 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

  • عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے 15درجے بہتر قرار دے دیا

    عالمی اقتصادی فورم نے پاکستانی معیشت کو بھارت سے 15درجے بہتر قرار دے دیا

    جنیوا : بھارتی معاشی ترقی کےدعوے کھوکھلے نکلے، عالمی اقتصادی فورم نے پاکستان کو بھارت سے پندرہ درجے بہتر قرار دے دیا جبکہ آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معاشی شرح نمو بہتر رہنے کی پیشگوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے ابھرتی ہوئی معشیتوں کے انڈیکس میں پاکستان کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا گیا، ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق انڈیکس میں پاکستان کا نمبر سینتالیس واں ہے۔

    یہ انڈیکس میعار زندگی ، ماحولیات اور قرضوں کی صورت حال سے ملکوں کی جانچ کرتاہے۔

    عالمی اقتصادی فورم نے بھارت کو پاکستان سے پندرہ درجے نیچے باسٹھ وایں نمبر پر رکھا ہے، انڈیکس میں سرفہرست ناروے ہے، جبکہ چین کا نمبر پچیس واں ہے۔

    عالمی اقصادی فورم میں بات کرتے ہوئے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان میں معاشی شرح نمو مزید بہتر ہوگی۔

    آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور زراعت کی مایوس کن کارکردگی کے باوجود رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصدرہنےکی توقع ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ، تین درجے تنزلی کے بعد پاکستان انڈیکس میں 147ویں نمبر پر آگیا

    ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ، تین درجے تنزلی کے بعد پاکستان انڈیکس میں 147ویں نمبر پر آگیا

    نیویارک : عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان تین درجے تنزلی کے بعد ایک سو سینتالیس ویں نمبر پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ جاری کردی، ملکی معیشت میں بہتری کے دعووں کی قلعی کھل گئی، عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان کی تین درجے تنزلی ہوگئی۔

    ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو سینتالیس واں ہوگیا، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر ایک سو چوالیس واں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی کار ردگی سب سے خراب رہی ہے، ٹیکسوں کی ادائیگی اور قرضوں کے حصول میں بھی پاکستان کی کارکردگی خراب رہی ہے، قرضوں کے حصول میں پاکستان تیئس درجے جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگی مزید پیچیدہ ہونے کے باعث اس میں پاکستان کی پوزیشن سولہ درجے نیچے ہوئی ہے۔


    مزید پڑھیں : ڈوئنگ بزنس2017: پاکستان کی رینکنگ میں 4درجے بہتری


    بزنس شروع کرنے اور اندارج میں پاکستان کی ایک درجے تنزی لی ہوئی ہے، بجلی کے حصول میں پاکستان کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی پوزیشن تیس درجے بہتری کے بعد سو ویں ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزار سترہ میں بہتری لانے والے دس ممالک میں اس سال پاکستان بھی شامل تھا جبکہ پاکستان کی رینگنگ میں چار درجے کی بہتری بھی ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بدترین شہر قرار

    کراچی رہائش کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بدترین شہر قرار

    لندن : عالمی ادارے اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی تازہ ترین رپورٹ میں کراچی کو رہائش اختیار کرنے کے لحاظ سے چھٹا بدترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی شہر میلبرن نے بہترین زندگی گزارنے کی فہرست میں اول نمبر حاصل کیا ہے۔

    برطانوی ادارے اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں رہائش کے لیے دنیا کے بہترین اور بدترین شہروں کو فہرست ترتیب دی ہیں، یہ درجہ بندی دنیا بھر کے 140 شہروں کو 100 میں سے نمبر دیتی ہے، جو صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے، امن و امان اور دہشت گردی کے خطرے کے لحاظ سے دیے جاتے ہیں۔

    اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے بھی گندگی کے ڈھیر شہر کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش 10بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ ایک سو چالیس بڑے شہروں کی لسٹ میں کراچی کا ایک سو چونتیسواں نمبر ہے۔

    مزید شرمندگی کی بات یہ ہے کہ بھارت کے تمام شہروں کی حالت شہر قائد سے بہتر ہے۔

    ای آئی یو کی جانب سے یہ فہرست شہر کے انفراسٹرکچر، سماجی ماحول، تعلیمی اور طبی سہولیات کے انڈیکس کو سامنے رکھ کر مرتب کی جاتی ہے۔

    بد ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر دمشق ، دوسرے پر لاگوس اورتیسرے نمبر پرطرابلس ہیں، بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا چوتھا نمبر ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا اور ہرارے، ڈوآلہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    فہرست میں بہترین شہروں میں ملبورن، ویانا، وینکور، ٹورنٹو، کیلگری، ایڈیلیڈ، پرتھ، آکلینڈ، ہیلسنکی اور ہیمبرگ ہیں۔


    دنیا کے بدترین شہر 


    (دمشق (شام

    (لاگوس ، (نائجیریا 

    (طرابلس (لیبیا 

    (ڈھاکہ ( بنگلہ دیش

    پورٹ مورسبائی

    (الجیر (الجیریا

    (کراچی ، (پاکستان 

    (ہرارے (زمبابوے

    (ڈوآلہ (کیمرون


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔