Tag: ranvir singh

  • دپیکا کے دلہا کا بچپن ، تصویر وائرل

    دپیکا کے دلہا کا بچپن ، تصویر وائرل

    ممبئی: دپیکا پڈوکون سے رواں برس نومبر میں شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی حالیہ اور ماضی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں تاکہ فینز سے رابطے میں رہ سکیں اور انہیں آگاہی بھی دیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں آج کل اداکار اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے نظر آرہے ہیں، رواں ہفتے کرشمہ کپور نے اپنی بہن اور نامور اداکارہ کرینہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کی اس کے علاوہ دیگر اداکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر ماضی کو یاد کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

    مزید پڑھیں: دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

    آج ہم بات کررہے ہیں بھارتی میڈیا انڈسٹری میں مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نامور اداکار رنویر سنگھ کی جنہوں نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی۔

    View this post on Instagram

    Hands in the air, Like ya jus’ don’ care!!! 😛🙌🏽🎈🎉🎊 #fridayfeeling

    A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

    پدمنی کے علاؤ الدین خلجی کی تصویر اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی کہ دپیکا اور انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا جو رواں برس نومبر میں ہوگی۔

    یہ پہلی بار نہیں کہ رنویر کی جانب سے ایسی تصویر شیئر کی گئی بلکہ اداکار اس سے پہلے بھی اپنی ماضی کی تصویر شیئر کرچکے جسے دیکھ کر پدمنی کی رانی بہت حیران بھی ہوئیں تھیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی البتہ دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: معصوم نظر آنے والا بچہ جس نے بالی ووڈ اداکارہ کا دل چرا لیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    اسے بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دو اداکار بہنوں کا بچپن، تصویر وائرل

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں مرکزی کردار ادا کرتے ایک ساتھ نظر آئے۔

  • پدماوت، مرکزی کرداروں کے زخمی چہرے، تصاویر وائرل

    پدماوت، مرکزی کرداروں کے زخمی چہرے، تصاویر وائرل

    ممبئی: بھارت کی متنازع ترین فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے زخمی چہروں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کئی تنازعات کے بعد بالآخر 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش ہوئی تو مداحوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سینیما گھر پہنچے۔

    پدماوت نے ریلیز ہونے کے بعد چار روز میں 112 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا اور باکس آفس پر چند دنوں میں ہی کامیابی کے جھنڈے لہرائے، فلم نے پہلے روز 19 کروڑ، دوسرے روز 32، تیسرے روز 27 کروڑ روپے کمائے۔

    مزید پڑھیں: پدماوت: تمام رکاوٹیں عبور کرکے فلم 100 کروڑ کلب میں شامل

    فلم میں دپیکا نے رانی پدمنی ، رنویر سنگھ نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی اور شاہد کپور نے راجہ ماہ راول رتن سنگھ کا کردار بخوبی ادا کیا، شوٹنگ کے دوران مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکار ذہنی مریض بھی بن گئے تھے۔

    رنویر سنگھ اور شاہد کپور کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں اُن کے زخمی چہرے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو دونوں اداکاروں کے مداح سمجھے کہ خدا نخواستہ انہیں پدماوت کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر تھوڑی دیر بعد یہ بات سامنے آگئی کہ ’یہ تصاویر دراصل سیٹ کی ہیں اور دونوں اداکار شوٹ ریکارڈ کروانے سے قبل تیار ہورہے ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت مل گئی

    فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت مل گئی

    ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع ترین فلم پدماوتی کو ریلیز کی اجازت دے دی۔

    راجپوت برادری کی تنظیم شری راجپوت سبھا کے صدر نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز سے مذہبی جذبات اور ثقافت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے لہذا اسے فوری طور پر روکا جائے۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی ادارے سینٹرل بورڈ فلم سرٹیفکیشن کو خود سمجھنا چاہیے کہ فلم کی ریلیز کے بعد کس قدر گھمبیر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

    پڑھیں: بھارت کی متنازع ترین فلم ریلیز سے قبل مشکلات کا شکار

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پدماوتی کو مقررہ تاریخ 1 دسمبر کو فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی۔

    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجپوت برادری کے سربراہ گراج سنگھ نے کہا کہ ’اگر کسی نے فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر تشدد کی تو اُس کا ذمہ دار میں نہیں ہوں گا‘۔

    انہوں نے بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ریلیز ہونے کے بعد ہم کسی بھی چیز کی ذمہ داری نہیں لیں گے کیونکہ ممکن ہے کہ جن نوجوانوں کی دل آزاری ہو وہ کہیں پر بھی فلم ڈائریکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالیں‘۔

    مزید پڑھیں: رنویر کے بعد دپیکا بھی نفسیاتی مرض کا شکار

    واضح رہے کہ جے پور میں فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران راجپوت برادری کے مشتعل افراد نے حملہ کر کے فلم کے سیٹ  کو نقصان پہنچایا اور سنجے لیلا بھنسالی سمیت ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ فلم پدماوتی کو بھارت کی متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم  بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دبیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔