Tag: raof siddique

  • پارٹی گھروں سے نہیں چلتی ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، رؤف صدیقی

    پارٹی گھروں سے نہیں چلتی ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، رؤف صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ہم پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی روایت میرٹ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہماری جماعت میں کوئی دیڈلاک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر اجلاس کریں، ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے شیئر کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔

    سانحہ بلدیہ، رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں کنوینئر کا ووٹ نہیں ہوتا، اگر ووٹنگ میں ٹائی ہوجائے تو کنوینئر ووٹ ڈال سکتا ہے، پڑھے لکھےلوگوں کی پارٹی ہے اس لیے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا نہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں اس طریقے سے ہورہی تھیں جس کا کوئی سر تھا نہ پیر، ایم کیو ایم میں 7،8 ماہ سے یہ معاملات چل رہے تھے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔

    میں بھی دونوں جماعتوں کے مل کر بیٹھنے کے حق میں تھا، رؤف صدیقی

    خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ میں اختالافات کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری نے آج بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیج دیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ میں فاروق ستار کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہا ہوں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • میں بھی دونوں جماعتوں کے مل کر بیٹھنے کے حق میں تھا، رؤف صدیقی

    میں بھی دونوں جماعتوں کے مل کر بیٹھنے کے حق میں تھا، رؤف صدیقی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ پی ایس پی اور ایم کیوایم کے درمیان میڈیا پرنشر ہونے والا معاہدہ حقیقی ہے، میں دونوں جماعتوں کے مل کربیٹھنے کےحق میں تھا، معاہدے میں صرف سیاسی اتحاد کی بات کی گئی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد بھی موجود تھے۔

    رؤف صدیقی نے کہا کہ 22اگست کو فاروق ستار سمیت قوم ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی، ہماری خواہش تھی سندھ کے شہری علاقے کا مینڈیٹ کوئی دوسرا نہ لے جائے، کراچی پہلے ہی بہت جل چکا ہے،افہام وتفہیم سے معاملات حل کیے جائیں۔

    مصطفی کمال نے غیرمناسب باتیں کیں، رؤف صدیقی

    انہوں نے کہا کہ خرابیوں کی درستگی کیلئے تمام لوگوں کے ایک ہونے کی بات کی تھی، اس لیے یہ معاہدہ کیا گیا، میں بھی پی ایس پی اور ایم کیوایم پاکستان کے مل کربیٹھنے کےحق میں تھا، دو جماعتوں کے بیچ صلح کرانا مثبت بات ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ معاہدے میں واضح تھا کہ دونوں پارٹیاں اپنی شناخت برقرار رکھیں گی، معاہدے میں صرف سیاسی اتحاد کی بات کی گئی تھی، پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے غیرمناسب باتیں کیں،  ایم کیوایم ختم ہونے کی بات کا شدید ردعمل سامنے آیا۔

    رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کیلئے الزامات کی سیاست کو رد کرنا ہوگا، کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے، بےنظیرکی شہادت کے بعد آصف زرداری نے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا۔،

    معاہدے نہیں کرنا تھا تو اپنے لوگوں کو سچ بتا دیتے، ڈاکٹر صغیر

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ کنور نوید نے کہا تھا کہ جوسیٹ ایم کیوایم کی ہے وہاں کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ان کا یہ بیان پورے معاہدے کی نفی تھا، معاہدے نہیں کرنا تھا تو سچ بول کراپنے لوگوں کو بتا دیتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان میں دراڑیں بڑی واضح نظرآئیں، ایم کیوایم پاکستان کے قول وفعل میں تضاد نظر آرہاہے، ملاقاتوں میں شریک ایم کیوایم کے لوگ سچ نہیں بول رہے۔

    رؤف صدیقی ایم کیوایم کی جانب سے ملاقاتوں میں شریک نہیں تھے، یقین ہے رؤف صدیقی بھی کسی وقت سچ کاساتھ ہی دیں گے۔

    ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا کہ آپشن تھا کہ دونوں جماعتیں آگے بڑھ کر نیا فورم بنائیں، کراچی میں بسنےوالی تمام قومیتوں کی بات کرتےہیں، پی ایس پی اپنے اصولی موقف سے پیچھےنہیں ہٹےگی۔

  • سانحہ بلدیہ کی کسی جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نام نہیں، فاروق ستار

    سانحہ بلدیہ کی کسی جے آئی ٹی میں رؤف صدیقی کا نام نہیں، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر تحقیقات میں یہ بات آرہی ہے کہ سانحہ بلدیہ کوئی سازش تھی تو اس میں جو لوگ بھی ملوث ہیں انہیں قرار واقعی اور سخت سزا دی جائے، کسی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ کسی کو زندہ جلانے سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہوسکتا ہے،سانحہ بلدیہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سننے میں آیا ہے کہ رحمان بھولا نے تحقیقات میں رؤف صدیقی کا نام لیا ہے۔ کسی بھی جے آئی ٹی یا انکوائری میں رؤف صدیقی کا نام نہیں ہے، بلاوجہ کسی کو بدنام نہ کیا جائے۔

    ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سانحہ بلدیہ حوالے سے اگرکوئی تحقیقات ہوتی ہیں تومکمل تعاون کریں گے، پاکستان میں ریلوے کے حادثات ہو جاتے ہیں اوردیگر حادثے بھی ہوتے ہیں لیکن کوئی استعفی نہیں دیتا۔ رؤف صدیقی نے اس حادثے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔