احمد پور: ذہنی معذور لڑکی کو تین نوجوانوں نے درندگی کا نشانہ بنا ڈالا چیخ و پکار پراہلِ علاقہ جمع ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام شبیر ولد اللہ دتہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 17 سالہ بیٹی رخسانہ جس کا دماغی توزن درست نہ ہے گھرمیں اکیلی تھی اور موقع کا فائدہ ملزمان بلال، رفیق اور امین گھر کے اندر داخل ہو گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق تینوں ملزمان میں سے دو بلال اوررفیق ایک بااثر چوہدری کے بیٹے ہیں جب کہ تیسرا ملزم امین ان کا دوست ہے۔
انکا کہنا تھا کہ چیخ و پکار کی آوازیں سن کراہل علاقہ مو قع پر جمع ہوئے تو ملزمان جائے وقعہ سے فرار ہوگئے جس پر انہوں نے ایس ایچ او محمد عمران بھٹی کو اطلاع دی جنہوں نے سب انسپکٹر غلام شبیر کے ہمراہ موقع پر آکر متاثرہ لڑکی کو اپنی نگرانی میں میڈیکل کے لیے ہسپتال بھجوایا، میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کےساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد پولیس نے اس مقدمہ میں ملوث تینوں ملزمان بلال ، رفیق اورامین کو گرفتار کرلیا ہے۔
لڑکی کے والدغلام شبیر نے بیوی اقبال بی بی کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا، آرپی او رائے طاہر محمد سے اس مقدمہ کے فوری چالان اورانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔