Tag: rape of girl

  • اوکاڑہ  : لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز  تک زیادتی  ، مقدمہ درج

    اوکاڑہ : لڑکی سے اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی ، مقدمہ درج

    اوکاڑہ : نواحی قصبہ کوہلہ میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور جاتے ہوئے نوجوان لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے، لڑکی کو کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ‌میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ، صوبے میں لڑکی کے اغوا کے بعد زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    شہر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ سے لڑکی کو اغوا کے بعد کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کار سوار ملزمان علی حسن،عمران اور اس کے ساتھی6 ستمبر کو گھر میں داخل ہوئے ، گھر سے طلائی زیورات، نقدی لوٹنے کے ساتھ لڑکی کو بھی اغوا کرکے لے گئے۔

    مزاحمت پر ملزمان کی طرف سے اہل خانہ کو قتل کی دھمکی دی گئی جبکہ ملزمان نے لڑکی سے زبردستی دستاویزات پر انگوٹھے بھی لگوائے۔

    راوی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

    لاہور کے ہوٹل میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

    لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک اور خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملت پارک میں ہوٹل میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مقدمے میں نامزدایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان فرار ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ
    ایف آئی آر میں 6لاکھ روپے چھیننے کا بھی الزام عائد ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کیلئے بہانے سے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم واقعے کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    مقدمے میں کہا گیا تھا کہ نوکری کیلئےسیلون گئی جہاں احمد نامی نے نوکری کی یقین دہا نی کرائی، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں انٹرویو کے بہانے بلایا، جہاں اس نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی۔