Tag: "Raped Woman” Comment

  • کرونا کا علاج ’الو‘ سے ہوسکتا ہے، پولیس کے پکڑنے پر شہری کے ہوش ٹھکانے آگئے

    کرونا کا علاج ’الو‘ سے ہوسکتا ہے، پولیس کے پکڑنے پر شہری کے ہوش ٹھکانے آگئے

    نئی دہلی: کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے اب تک سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کرونا وائرس سے بچنے کے متعدد ٹوٹکے بتائے گئے ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے اور مختلف ممالک میں سائنسدان مذکورہ وبا کے علاج کے لیے ویکسین کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں لیکن ابھی تک اس میں کسی کو کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

    بھارت میں کرونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ اور سیاست دان کی جانب سےگو کرونا گو ریلی نکالے جانے کے بعد اب ایک معمر شہری نے کرونا وائرس کا انوکھا ہی علاج بتادیا، بزرگ شہری نے ’اُلو‘ سے کرونا وائرس کا علاج بتا کر سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’گو کورونا گو‘ بھارتی رکن اسمبلی نے کورونا کے ساتھ احتیاطی تدابیر کا جلوس بھی نکال دیا

    بھارتی پولیس نے جب بزرگ شہری کی کلاس لی تو انہوں نے اپنے ہی علاج کو بکواس قرار دیتے ہوئے یوٹرن لے لیا اور کہا کہ کرونا وائرس کا علاج الو میں نہیں بلکہ صرف ڈاکٹروں کے پاس ہی ہے جو بھی وائرس میں مبتلا ہو وہ ڈاکٹرز سے رجوع کرے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بھارت میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور کرونا وائرس سے اب تک 178 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • سلمان خان سے خواتین کے حقوق کی تنظیموں کا معافی کا مطالبہ

    سلمان خان سے خواتین کے حقوق کی تنظیموں کا معافی کا مطالبہ

    ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے ان کے بیان پر معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    salman 1

    بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو ان کے بے باک انداز کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ انھیں ایک بیان کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    چند روز قبل ایک انٹرویو میں جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ ’’سلطان‘‘ میں ان کا پہلوانوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا، تو سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی شوٹنگ مکمل کر کے رنگ سے باہر آتا تھا تو میں خود کو زیادتی کا شکار ایک لڑکی محسوس کرتا تھا ، جو نہ صحیح طور سے سیدھا چل سکتی ہے اور نہ کھا سکتی ہے۔

    salman 3

    دبنگ خان کے اس بیان پرحقوق نسواں کی تنظیموں میں غم وغصہ پھیل گیا اور سلمان خان سے فوری طور پر معافی مانگنے اور اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارت کی نیشنل کمیشن آف ویمن نے ان سے 7 روزمیں معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو اس قسم کا بیان دینے سے قبل یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ ان کے مداحوں میں خواتین کی کتنی تعداد ہے اور اس سے انہیں کتنی ٹھیس پہنچے گی۔

    salman 2

    سلمان خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور سلمان خان کے پرستار ان کو اس بیان کے لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان شوٹنگ کے دوران کی گئی ایکسرسائز کا موازنہ کسی ریپ متاثرہ خاتون سے کیسے کر سکتے ہیں، انہیں کیا معلوم ہے ریپ متاثرہ خاتون پر کیا گزرتی ہے۔

    دوسری جانب سلمان خان کے والد سلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوام سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے عورت کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں وہ بلاشبہ غلط ہیں، لیکن اس کا ارادہ غلط نہیں تھا۔