Tag: rapes

  • دبئی: خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، عدالت نے مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی

    دبئی: خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام، عدالت نے مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی

    دبئی : اماراتی کورٹ نے غیر ملکی خاتون کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں مصری شہری پر فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے جنسی زیادتی کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملازمت تلاش کرنے والی فلپائنی خاتون کو دو مرتبہ جنسی حواس کا نشانہ بنانے پر فرد جرم عائد کی۔

    پراسیکیوٹر نے 23 سالہ مصری ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے فلپائنی خاتون کو جاب انٹرویو کےلیے ہوٹل کے کمرے میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم مصری شہری نے خود پر لگائے گئے جنسی زیادتی ریپ کے الزامات کی تردید کی ہے۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میرا ویزہ ختم ہونے میں ایک ماہ باقی تھا اور مجھے جلد ہی کوئی ملازمت تلاش کرنی تھی، اس دوران میں نے ایک سیلون میں انٹرویو دیا جہاں مذکورہ شخص نے میرا انٹرویو لیا۔

    خاتون کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کی خالہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور انہیں پرسنل سیکریٹری کی ضرورت ہے، تم اپنا موبائل نمبر دے دو تاکہ وہ مینیجر کو دیا جاسکے جو دبئی سے باہر گیا ہوا ہے تین دن بعد واپس آئے گا تو تمہیں ون کرے گا۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ فلپائنی خاتون نے بتایا کہ تین دن بعد مذکورہ شخص نے دوپہر ڈیڑھ بجے مجھے فون کیا اور کہا کہ میری خالہ تم سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔

    ملزم نے مجھے ہوٹل روم میں بلانے کے بعد کمرہ بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور میرے پرس میں 50 درہم رکھ کر کمرے سے باہر نکل گیا، ملزم کے باہر جاتے ہی میں نے ہوٹل استقبالیہ پر فون کرکے واقعے کی اطلاع دی۔

    ہوٹل انتظامیہ نے ملزم کو باہر جانے روک دیا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو گرفتار کرکے لے گئی۔

    اماراتی عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

  • بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست پر جواب طلب

    بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سےزیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی دینے اور قوانین میں تبدیلی کے لئےدائر درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب، اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل قصور سے جواب طلب کر لیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد جمیل خان نے بچوں سےزیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی دینے کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے وفاقی حکومت،، حکومت پنجاب، اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل قصور سے جواب طلب کر لیا ہے۔

    درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیاکہ بچوں سے زیادتی کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیلا، زیادتی اور پورنو گرافی میں سزاء یافتہ مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے ننھے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روزاضافہ ہو رہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی فسادفی الارض کے زمرے میں آتا ہے، نرم قوانین اور مجرموں کو جیل میں پھانسی دینے سے دی جانی والی سزائیں دیگر ملزمان کے لئے سبق آموز نہیں بنتیں۔


    مزید پڑھیں : بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لئے درخواست دائر


    درخواست میں استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل دو اے، تین اورقانون شہادت کے تحت زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جائے جبکہ عدالت اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کا بھی حکم دے۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق پاکستان میں‌ بچوں کی فحش فلموں میں وسطی پنجاب سب سے آگے ہے، جہاں بچوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوزکی انٹرنیٹ پرفروخت کے بیش تر کیسز سامنے آئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لئے درخواست دائر

    بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لئے درخواست دائر

    لاہور : ننھے بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے اور قوانین میں تبدیلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو اے، تین اور قانون شہادت کے تحت زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ننھے بچوں سے زیادتی اور پورنو گرافی کے ملزموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے اور قوانین میں تبدیلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مکروہ عمل سے معاشرے میں انتشار پھیل رہا ہے، زیادتی اور پورنو گرافی میں سزاء یافتہ مجرموں کو سرعام پھانسی نہ ہونے سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام نہیں ہو پا رہی بلکہ ان میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ بچوں سے زیادتی فساد فی الارض کے زمرے میں آتا ہے۔ خفیہ طریقے سے دی جانی والی سزائیں دیگر ملزمان کے لئے سبق آموز نہیں بنتیں۔


    مزید پڑھیں : بچوں کی فحش فلمیں: سب سے زیادہ مقدمات وسطی پنجاب میں درج ہوئے


    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل دو اے، تین اور قانون شہادت کے تحت زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کا حکم دیا جائے اور اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی کا حکم دے۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے کے مطابق پاکستان میں‌ بچوں کی فحش فلموں میں وسطی پنجاب سب سے آگے ہے، جہاں بچوں کی عریاں تصاویر اور ویڈیوزکی انٹرنیٹ پرفروخت کے بیش تر کیسز سامنے آئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔