Tag: Rapid PCR tests

  • متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے  شرط ، ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر  ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

    متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے شرط ، ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد : ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، 7 ایئرپورٹس سے ابتک65 پروازوں میں 12 ہزار سے زائد مسافر یواےای روانہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے.

    ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ 7ایئرپورٹس سے ابتک65پروازوں میں12ہزار 2سےزائدمسافر یواےای گئے، مسافراسلام آباد،کراچی،لاہور،سیالکوٹ،ملتان،فیصل آباد،پشاورسےروانہ ہوئے جبکہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے15پروازوں میں2801 مسافر یواےای گئے، اس دوران مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ایئرپورٹس پر ہی کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز : متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

    نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا مسئلہ حل

    متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا مسئلہ حل

    فیصل آباد : ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ آج سے شروع کردیے جائیں گے، ٹیسٹ کی سہولت کیلئےایئرلائنز کو جگہ فراہم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت کیلئےایئرلائنز کو جگہ فراہم کردی گئی ، دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ آج سے شروع کردیے جائیں گے۔

    ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئرلائن کی مختص لیبز کو ایئرپورٹ پر کاونٹرز فراہم کردیے گئے ہیں اور مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے 5گھنٹے قبل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایئرپورٹ منیجر نے مزید کہا کہ فیصل آباد سے آج رات دبئی اور شارجہ کیلئے 2پروازیں آپریٹ ہوں گی ، تمام مسافروں کےریپڈ پی سی آرٹیسٹ فیصل آباد ایئرپورٹ سے کیے جائیں گے۔

    گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے 7بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے لیے ایئرلائنز کو جگہ دی تھی اور ٹیسٹ کرنے والی لیباریٹریز اور ایئرپورٹس پر جگہ کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ ایئرپورٹس پر جگہ فراہم کی گئی ہے۔

    سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ کراچی ڈومیسٹک ارائیول لائونج میں بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت میسر ہوگی۔