Tag: raqqa

  • شام کے شہر رقہ میں اتحادی افواج کی کارروائیاں ، ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری ہلاک

    شام کے شہر رقہ میں اتحادی افواج کی کارروائیاں ، ڈیڑھ ہزار سے زائد شہری ہلاک

    دمشق : انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور نگرانی کرنے والی تنظیم ایئر وارز نے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی افواج کی جانب سے رقہ شہر سے داعش کو بے دخل کرنے کی کارروائیوں میں 16 سو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور نگرانی کرنے والی تنظیم ایئر وارز نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ تعداد ہلاکتوں کی اس تعداد سے 10 گنا زائد ہے جو اتحادی افواج نے خود بتائی۔

    تحقیقات کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ امریکی اتحاد جس میں برطانوی اور فرانسیسی فوجیں شامل ہیں، کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف رقہ میں 16 سو سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو دستاویزات انہوں نے تیار کی ہیں ان کے مطابق اتحادی افواج ممکنہ طور پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں، اس کے ساتھ تنظیموں نے متاثرین کو مالی معاوضے دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب مذکورہ رپورٹ پر اتحادی افواج کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے شہریوں کے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے تھے لیکن الزامات موجود ہیں جن پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اتحادی افواج کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داعش کی شکست کے دوران غیر ارادی طور پر کسی جان کا ضیاع افسوسناک ہے۔

  • امریکہ ‘ رقہ میں شہری آبادی کا خیال رکھے‘ اقوام متحدہ

    امریکہ ‘ رقہ میں شہری آبادی کا خیال رکھے‘ اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اینٹونیو گوٹرش نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں محصور شہری آبادی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ مطالبہ ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حمایت یافتہ افواج داعش کے جہادیوں کو شہر سے نکالنے کے لیے کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے جمعرات کوکہا ہے کہ ایسے علاقوں میں جہاں شہری مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں، جو برسوں سے خوراک اور طبی امداد سے محروم ہیں، موجودہ صورت حال میں انھیں سخت پریشانی لاحق ہے۔


    شامی شہر’’رقہ‘‘میں داعش کےگرد اتحادی افواج کاگھیراتنگ


     یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کرد اور عرب افواج نےشام کے شہر ’’رقہ‘‘ میں دوباہ کنٹرول حاصل کرنےکے لیے داعش کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں امریکی اتحادیوں کی فضائیہ کی جانب سے مدد حاصل ہوگی۔

    کرد اور عرب افواج نے عام شہریوں کو خبردار کیاتھا کہ وہ ایسے مقامات سے دور رہیں جہاں داعش کے جنگجو موجود ہیں‘ تاہم اس آپریشن کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

    سیریئن ڈیموکریٹک فورس کےاتحاد نے ’’فرات کاغصہ‘‘ کےنام سے رقہ کی آزادی کےلیے آپریشن کاآغاز نومبر میں کیا تھا۔حزب اختلاف کےاتحاد میں شامی کرد اور عرب گروہ بھی شامل ہیں۔

    شام کے شہر رقہ کو داعش کا دارالحکومت سمجھا جاتا ہے جہاں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اورتربیتی مراکز چلاتے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شامی جنگجوؤں نےداعش کےزیرقبضہ ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

    شامی جنگجوؤں نےداعش کےزیرقبضہ ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا

    دمشق : امریکہ کے حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں نے داعش کےگڑھ رقہ کےقریب اہم ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش سے ان کے مضبوط گڑھ رقہ کے قریب ایک اہم ایئربیس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

    طبکا ایئرپورٹ پرقبضے کوداعش کے جنگجوؤں کو شہر سے مار بھگانے کے سمت میں اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    شامی جمہوری فورس (ایس ڈی ایف) کے ترجمان طلال سلو نے بتایا کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کےجنگجوؤں سے تبکا ایئرپورٹ کو آزاد کرا لیا ہے۔

    انسانی حقوق کے اداروں نے اس علاقے میں رہنے والے شہریوں کی حفاظت کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    خیال رہےکہ رقہ دولت اسلامیہ کا گڑھ ہے۔دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے تبکا ائیر بیس پر سال 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔

    یاد رہےکہ دولت اسلامیہ کی جانب سے طبکا ایئرپورٹ پر قبضے کامقصد شام کےسب سے بڑے ڈیم کا کنٹرول حاصل کرنے کےعلاوہ طبقہ شہر پر قبضہ کرنا بھی شامل تھا۔


    مزید پڑھیں:عراقی فوج نےموصل ایئرپورٹ کاکنٹرول سنبھال لیا


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں عراقی افواج نےدولت اسلامیہ کےزیراستعمال موصل کےہوائی اڈے کو دہشت گردتنظیم کے قبضے سےچھڑانے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    کراچی:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عسکریت پسند تنظیم داعش نےشمال مشرقی شہر رقہ میں شامی فوجی اڈے پرحملے میں تقریبا پچاس شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    جس کے لیے خودکش حملہ آوراستعمال کئےگئےتھے جنہوں نے فوجی چوکیوں پر دھماکہ خیز مادوں سے بھری کاریں اڑا دی تھیں۔

    رقہ حمص اور دیر الزورکے بعد شام کا تیسرا صوبہ ہے جہاں شامی فوج اور داعش کے دستوں کے درمیان وسیع پیمانے پرلڑائیاں ہو رہی ہیں۔

    داعش شام کے شہر حلب سے عراق کے شمال مغربی شہر موصل تک پھیلے ہوئے وسیع علاقے اپنے کنٹرول میں لے چکا ہے۔