Tag: Rare

  • اٹلی میں ساحلی ریت لینے پر فرانسیسی جوڑا گرفتار

    اٹلی میں ساحلی ریت لینے پر فرانسیسی جوڑا گرفتار

    روم : اٹلی کے ایک جزیرے میں چھٹیاں منانے کے لیے جانے والے ایک فرانسیسی جوڑے کو پولیس نے محض اس لیے گرفتار کرلیا کہ وہ ساحل سمندر سے ریت لے کر جا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں واقع بحریرہ روم کے دوسرے بڑے جزیرے کا درجہ رکھنے والے ’سارادینا‘ کے ایک ساحل پر چھٹیاں منانے والے جوڑے کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب پولیس نے ان کی گاڑی میں ریت سے بھری 14 بوتلیں پکڑیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جوڑا سارادینا کے سفید ریت کی دولت سے مالا مال جزیرے سے پلاسٹک کی 14 بوتلوں کے ذریعے ریت کو چوری کرکے منتقل کر رہا تھا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

    حکام کوجزیرے کی پیٹرولنگ کے دوران ساحل سے ریت کی چوری کے نشانات ملے، جس کے بعد پولیس نے وہاں آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑیاں چیک کیں،پولیس کو چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے ایک فرانسیسی جوڑے کی گاڑی میں ریت سے بھری 14 بوتلیں ملیں، جن میں جوڑا مجموعی طور پر 40 کلو ریت لے جا رہا تھا۔

    پولیس نے جوڑے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا، جہاں ان کے خلاف ’ریت کی اسمگلنگ‘ کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

    جوڑے کے خلاف 2017 میں کے ریت چوری کے آئین کے مطابق مقدمہ چلایا جا رہا ہے، جس کے تحت انہیں 3 ہزار امریکی ڈالر اور 6 سال تک جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔

    گرفتاری کے بعد جوڑے نے پولیس اور عدالت کو بتایا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ وہ ریت کو لے جا کر کوئی جرم کر رہے ہیں تاہم پولیس کے مطابق اگر انہیں علم نہیں تھا تو بھی انتظامیہ نے ساحل پر جگہ جگہ بورڈ آویزاں کر رکھے ہیں کہ ریت سمیت کسی بھی معدنیات کو لے جانا قانونا جرم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس جزیرے پر کئی سال سے ریت اور مٹی سمیت دیگر معدنیات کی منتقلی یا اسمگلنگ قانونا ًجرم ہے اور 2017 کے قانون کے مطابق ایسا کرنے والے کو 3 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ اور 6 سال قید یا پھر دونوں سزائیں سنائی جا سکتی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سارادینا جزیرے پر آنے والے سیاح کئی سال سے یہاں سے ریت اور مٹی لے جاتے رہے ہیں، جس وجہ سے اس خوبصورت ساحل کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    حکام کا کہنا تھاکہ عام طور پر یہاں آنے والے سیاح 20 سے 40 کلو ریت یا مٹی لے جاتے ہیں اور اگر اسی حساب سے یہاں آنے والے لاکھوں سیاح ریت لے جاتے رہے تو یہاں ایک دن کچھ بھی نہیں بچے گا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عام طور پر سیاح یہاں سے یادگار یا تحفے کے طور پر ریت لے جاتے ہیں، تاہم حکام کے مطابق وہ اس ریت کو آن لائن ویب فروخت کرتے ہیں۔

    حکام نے دعویٰ کیا کہ چوں کہ سارا دینا میں سونے اور چاندی کی معدنیات بہت ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ریت میں سونے اور چاندی کے ذرات شامل ہوتے ہیں، اس لیے یہاں کے ریت کی مانگ زیادہ ہے۔

  • امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    امریکا میں دو سر والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    واشنگٹن : امریکا کی ریاست مونٹانا میں عجیب الخلقت گائے کے بچے کی پیدائش ہوئی، یہ نایاب گائے کا بچہ دو سروں کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے ایک کیٹیل فارم کا مالک جب صبح اپنے فارم میں معمول کے کام سے گیا تھا جسے عجیب و غریب قسم کا گائے کا نایاب بچہ ملا تھا، جسے دفتر قدرتی وسائل کے حوالے کردیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹیل فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’میں دو سر والے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، میں معمول کے کام سے فارم میں گیا تھا جب میں اسے پایا‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچھڑا بلکل نارمل تھا اور اس نے صحت بھی بہتر تھی لیکن اس کے باوجود وہ زندہ نہیں رہ سکا اور کچھ وقت بعد ہی مرگیا۔

    فارم کے مالک ہیتھر ہرمن کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہمارے کیٹیل فارم میں دو سر والا بچھڑے کا بچہ پیدا ہوا ہو لیکن اس بچے کی پیدائش قبل از وقت تھی‘۔

    مزید پڑھیں : امریکا میں دو سروں والا عجیب و غریب ہرن کا بچہ برآمد

    بھارت میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچھڑے کی پیدائش

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ’دو سروں والے گائے کے دھانچے کے مطابق ان کا زندہ رہنا ممکن ہی نہیں تھا۔