Tag: ras-al-khaimah

  • راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    راس الخیمہ : قانون کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    متحدہ عرب امارات کے بڑے شہر اور دارالحکومت راس الخیمہ میں پولیس حکام نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سخت تنبیہ جاری کی ہے۔

    حالیہ دنوں شروع ہونے والی مہم کے دوران پولیس افسران نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر زیادہ محتاط رہیں اور تمام ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کریں۔

    راس الخیمہ پولیس کے محکمہ ٹریفک اور پٹرولنگ کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر محمد البحر نے کہا ہے کہ امارات میں ٹریفک حکام نے حال ہی میں متعدد خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے اور ان میں سب سے زیادہ تشویشناک گاڑیاں انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی ہیں۔

    راس الخیمہ پولیس

    کرنل البحر نے کہا ہے کہ تیز رفتاری کی ان خلاف ورزیوں کو خود ڈرائیور اور اس کے آس پاس والوں کے خلاف جرم سمجھا جاسکتا ہے۔

    کرنل البحر نے وزارتی قرارداد نمبر 178 کے مطابق، تیز رفتاری کرنے والوں کے لیے بھاری جرمانے پر زور دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والوں کے لیے 3ہزار درہم جرمانہ، 23بلیک پوائنٹس، 60 دن کی گاڑی کی بندش ہے۔

    اس کے علاوہ 60کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حد سے آگے جانے والوں کے لیے 2ہزار درہم جرمانہ،12 بلیک پوائنٹس اور 30 ​​دن کی گاڑیوں کی پابندی ہے۔

  • راس الخیمہ، چیریٹی کی رقم میں‌ غبن، عرب شہری کو سزا

    راس الخیمہ، چیریٹی کی رقم میں‌ غبن، عرب شہری کو سزا

    راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے چندے کی رقم میں 1 لاکھ درہم کا غبن کرنے کےجرم  میں عرب شہری کو سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چندے کے بُکس سے خطیر  رقم چوری کرنے والے ملازم کو گرفتار کرکے ریاست کی عدالت عالیہ میں پیش کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چندے کےڈبّے سے 1 لاکھ درہم کی بھاری رقم کا غبن کرنے والا ملازم چیریٹی سوسائٹی کا ملازم ہے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق راس الخیمہ کی مقامی چیریٹی ایسوسی ایشن نے پولیس کو اپنے ایک عرب ملازم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی ایسوسی ایشن کا ایک ملازم غبن میں ملوث ہے۔

    عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم نے سوسائٹی کے چیریٹی بُکس کو نقلی چابی کی مدد سے کھول کر رقم چوری کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ’ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے چیریٹی بُکس تک رسائی حاصل کی اور چندے کی رقم لے جانے والی گاڑی اور ایسوسی ایشن کے چیریٹی بیگز میں سوسائٹی سے چندے کے 1 لاکھ درہم لے کر فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ راس الخیمہ کی عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد ملزم کو چندے کی رقم میں غبن کرنے کے الزام میں سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔