Tag: # rasheed godil

  • ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی اہل خانہ کےہمراہ دبئی روانہ

    ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی اہل خانہ کےہمراہ دبئی روانہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل بھی ملک چھوڑ گئے۔ متحدہ کے کئی اہم رہنما پہلے ہی ملک سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمال اینڈ پارٹی کی آمد سے کراچی کے سیاسی منظر نامے پر ہلچل مچی ہوئی ہے، متحدہ کے کئی رہنما کمال کو پیارے ہوئے تو کئی اہم رہنما بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں۔

    رشید گوڈیل بھی فیملی کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق دبئی سے ان کا امریکہ جانے کا پروگرام ہے۔ رشید گوڈیل گزشتہ سال کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ متحدہ کے کئی اہم رہنما ملک سے باہر ہیں۔ حیدرعباس رضوی کینیڈا میں ہیں۔ فیصل سبزواری، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہاراورخوش بخت شجاعت بھی بیرون ملک جا چکے ہیں۔

     

  • عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    کراچی : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےایم کیو ایم کے رہنما عبد الرشید گوڈیل کی ملک سے باہرعلاج کے لئے کی جانے والی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی بیرون ملک جا کر علاج کی درخواست کو 1997 میں جاری ہونے والے وزیراعظم کے حکم کے تحت مسترد کردیا۔

    گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہو نے والے عبد الرشید گوڈیل نے بیرونِ ملک علاج کے لئے قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا جسے قومی اسمبلی نے مسترد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم کے دئیے گئے1997 کےآرڈر کا حوالہ بھی دیا گیا جبکہ کئی اراکین اورپا رلیمنٹ کے افسران بیرون ملک علاج کرواچکے ہیں مگر خط میں اس بات کا ذکر موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گزشتہ ماہ بہادرآباد کے علاقے میں قاتلانہ حملے کے دوران 5 گولیاں لگی تھیں جبکہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔

    ایم کیو ایم رہنما کو زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو کئی روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

  • رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمانِ اسپتال

    رشید گوڈیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمانِ اسپتال

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم آئی سی یو سے وارڈ میں شفٹ کرنے کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

    ترجمانِ لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی  کے مطابق ڈاکٹر نے مشاورتی اجلاس کرکے ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی زندگی کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے، انھوں نے بتایا کہ کوئی دوا استعمال نہیں کی گئی، رشید گوڈیل خود سوئے، سپس میں پانی اور چائے دی ہے۔

    انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رات بھر ٹیسٹ کیے ہیں، صبح مزید ٹیسٹ کئے جائیں ہیں جبکہ رزلٹ کے بعد شفٹ کرنے کی صحیح وقت اور تاریخ بتائیں گے، ڈاکٹروں کا پینل رشید گوڈیل کو وارڈ میں شفٹ کرنے کا فیصلہ ایک سے دو دن میں کرے گا۔

    ترجمانِ لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل کو بٹھا کر ہلکی غذا دینے آغاز کردیا گیا ہے جبکہ تمام اعضاء صحیح طرح کام کر رہے ہیں ، بلڈ پریشر نارمل ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ روز ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے رشید گوڈیل سے اسپتال میں ملاقات کی، ملاقات کے بعد منیر شیخ کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی صحت زیادہ بات چیت کے لائق نہیں، گاڑی میں موجود افراد کی تعداد پوچھنے پر رشید گوڈیل نے جواب دیا کہ گاڑی میں تین افراد تھے۔

    ان کا کہنا تھاکہ رشید گوڈیل کی حالت فی الحال پولیس کو بیان دینے کے قابل نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کے اہلخانہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ جس میں اپیل کی گئی ہے کہ سیکیورٹی اور نہگداشت کے لئے رشید گوڈیل کو امریکہ بھجوانے کے انتظامات کئے جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹاؤن سے گزر رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نو حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، ساٹ فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

  • رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر لیکن ابھی وہ بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں، انجم رضوی

    رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر لیکن ابھی وہ بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں، انجم رضوی

    کراچی : لیاقت نیشل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن ابھی وہ بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کاکہناتھا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم رشید گوڈیل کا معائنہ کررہی ہے، رشید گوڈیل نے پُر سکون رات گزاری ہے، بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور نبض کا چلنا قدر بہتر ریڈنگ آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے تاحال ہٹایا ہوا ہے، تاہم ان کی طبیعت خطرے سے باہر نہیں ہے۔

    ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے بھی اسپتال میں رشید گوڈیل کی عیادت اور صحتیاب کی دعا کی، رشید گوڈیل پرحملہ کیس میں تحقیقات جاری ہیں تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود تفتیش کاروں کو کوئی خاص بریک تھرو نہیں ملا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹائون سے گزر رہے تھے کہ  موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی،  فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

  • عبدالرشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر پُر سکون گزاری، ترجمانِ اسپتال

    عبدالرشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر پُر سکون گزاری، ترجمانِ اسپتال

    کراچی : زخمی رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر پُر سکون گزاری ہے، ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت بدستور خطرے میں ہے، اب بھی ایک گولی پسلیوں میں پھنسی ہوئی ہے۔

    اسپتال میں زیرِ علاج عبدالرشید گوڈیل کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے، اسپتال ترجمان کے مطابق انھوں نے رات وینٹی لیٹر کے بغیر پر سکون گزاری جوخوش آئند بات ہے،  اسپتال ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ایم کیوایم رہنما رشید گوڈیل کو آج نالی کے ذریعے ہلکی غذا دی ہے۔

    عبدالرشید گوڈیل کے اعضاء کام کر رہے ہیں اور وہ اپنےاہل خانہ اور دوست احباب کو پہچان رہے ہیں۔

    انجم رضوی نے بتایا رشید گوڈیل کی حالت اس قدر بہتر نہیں کہ پولیس کو بیان ریکارڈ کرواسکیں، ایم کیو ایم رہنماء کو مزید چار دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹائون سے گزر رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نو حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، ساٹ فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

  • رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا

    رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا

    لیاقت نیشل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت قدرے بہتر ہیں، وینٹی لیٹرآزمائشی طور پر ہٹا دیا گیا ہے، ضرورت پڑی تو وینٹی لیٹر پھرلگا دیں گے۔

    لیاقت نیشنل اسپتال کراچی کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آزمائشی طور پر ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا ہے، ڈاکٹر اگر ضرورت سمجھے گے تو ان کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر لگا دیا جائے گا۔

    انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو کسی قسم کی کوئی بلڈ انفکیشن نہیں ہے، انہوں نے گزشتہ رات بہتر گزاری، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، رشید گوڈیل ابھی مزید 2 سے 3 روز آئی سی یو میں رہیں گے۔

    ترجمان لیاقت نیشنل نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل کے جبڑے اور پھپھڑے میں لگنے والی گولی نے زیادہ نقصان پہنچایا۔

    دوسری جانب لیاقت نیشنل اسپتال کے ڈاکٹر جہانزیب نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہے لیکن زخموں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔
    لیاقت نیشل اسپتال میں رشید گوڈیل کے معالج ڈاکٹرجہانزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے اور رشید گوڈیل ہوش میں آگئے ہیں۔

     ان کے کے خون میں شوگر کی مقدار، دل کی دھڑکن سب نارمل ہے، رشید گوڈیل نے معائنے کے دوران مثبت ردعمل کا اظہار کیا، وہ اس وقت وہ تشویشناک حالت میں نہیں لیکن اس سب کے باوجود حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ رشید گوڈیل کو کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا جس میں ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ رشید گوڈیل کو پانچ گولیاں لگیں اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال میں لایاگیا

  • رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار

    رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار

    کراچی: ڈاکٹروں نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی زندگی کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قراردے دیئے ہیں۔

    کراچی میں لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماہر ڈاکٹروں کا پینل رشید گوڈیل کی جان بچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے، ان کا دماغ اورگردے صحیح طور پر کام کررہے ہیں اوران کا بلڈ پریشراور دل کی دھڑکن بھی ٹھیک ہے۔

    ڈاکٹروں کی جانب سے بلانے پر انہوں نے آنکھوں کے پپوٹوں اور ہاتھ پیروں کو ہلانے کی کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی نازک حالت میں ہیں اور آئندہ 24 گھنٹے ان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

    انجم رضوی نے مزید کہا کہ رشید گوڈیل کو 5 گولیاں لگییں جن میں 3 چہرے اورگردن جب کہ 2 سینے میں لگیں، سینے میں لگنے والی ایک گولی نے ان کا ایک پھیپھڑا شدید متاثرکیا ہے اوروہ گولی اب بھی پھیپھڑے میں موجود ہے، وہ گولی ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے پر ہی نکالی جاسکتی ہے لیکن ان کا دوسرا پھیپھڑا صحیح طریقے سے کام کررہا ہے، جس کی وجہ سے سے انہیں فراہم کی جانے والی مصنوعی آکسیجن میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے تاکہ وہ خود سے سانس لے سکیں۔

    ترجمان نیشنل اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ تمام ریڈنگز حوصلہ افزا ہیں، ڈاکٹروں نے رشید گوڈیل کو درد ختم کرنے کی ادویات دینا بھی بند کردیں ہیں، رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی فراہمی کم کردی گئی ہے، رشید گودیل کا دایاں پھیپھڑا بری طرح متاثر ہوا ہے باقی اعضاء محفوظ ہیں، ڈاکٹروں کا پینل عبد الرشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ آج کرے گا جبکہ ان کے جسم میں موجود گولیاں نکال دی گئی ہیں، وینٹی لیٹر پر انحصار کم کرنے کے نتائج مثبت آرہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماء عبد الرشید گوڈیل اپنی گاڑی میں نیو ٹائون سے گزر رہے تھے کہ چار موٹر سائیکلوں پر سوار نو حملہ آوروں نے شناخت کے بعد گولیاں برسا دیں، گولیاں لگنے سے عبدالرشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ رشید گوڈیل کے جبڑے ،سینے ، اور گردن میں گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،عبد الرشید گوڈیل کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹا بھی تھے ،جو محفوظ رہے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کرائم انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سےکی گئی، ساٹ فرانزک رپورٹ کے مطابق گولیوں کے آٹھ خول کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ ایسی گولیاں پہلے استعمال نہیں کی گئیں۔

  • ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے دعائیں

    ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے دعائیں

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء رشید گوڈیل کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ٹویٹر صارفین نے رشید گوڈیل کی صحت یابی کیلئے ٹرینڈ شروع کردیا ۔

    #RashidGodil

    سینئر ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رشید گوڈیل شدید زخمی ہوگئے، انکو شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انکی حالت تشویشناک ہیں، رشید گوڈیل کو جبڑے ، سر اور سینے پر ایک سے زیادہ گولیاں لگی جبکہ اس واقعہ میں انکے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

     پاکستانی ٹوئیڑ صارفین ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل کیلئے دعا گو ہیں۔