Tag: Rashid Khan

  • افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈی جے براوو کا ریکارڈ توڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

    افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان اسپبر  نے اپنے کیریئر کی 632ویں شاندار وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر مجموعی طور پر ڈی جے براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغان اسپبر کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

  • راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

    افغانستان کے معروف لیگ اسپنر راشد خان کی 3 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ لیگ اسپنر کی ٹیم میں شمولیت سے افغان ٹیم کی بولنگ لائن کو مزید تقویت ملے گی۔

    زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حشمت اللہ شہیدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    اس سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے طالبان حکومت کے خواتین کے طبی شعبے میں تعلیم پر پابندی کے فیصلے کے خلاف آواز اٹھا ئی تھی۔

    افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر کئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اب میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ قدامت پرست حکومت کے اس فیصلے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آواز اٹھائی اور اس فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بھی کی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر طالبان حکومت کے اس فیصلے کے خلاف اور افغان خواتین کے حق میں ایک طویل بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ تعلیمی بندش سے ہماری ماؤں، بہنوں کا مستقبل داؤ پر لگے گا۔ ملک اس وقت نازک موڑ پر ہے اور طبی شعبے میں پیشہ ور افراد کی اشد ضرورت ہے۔

    افغان کرکٹر نے مزید لکھا کہ تعلیم کو اسلام میں مرکزی مقام حاصل ہے اور اسلام مرد و عورت دونوں کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔ قرآن سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت پہلے ہی خواتین ڈاکٹروں اور نرسوں کی شدید کمی تشویش ناک ہے اور اس پابندی پر عملدرآمد سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ کیونکہ اس کا براہِ راست اثر صحت کی سہولتوں اور خواتین پر پڑتا ہے۔

    جیسن گلسپی پاکستان کی کوچنگ سے کیوں مستعفی ہوئے؟ وجہ بتادی

    انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ میں اس فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کرتا ہوں تاکہ افغان لڑکیاں تعلیم کا اپنا حق دوبارہ حاصل کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

  • نامور کلاسیکل موسیقار انتقال کر گئے

    نامور کلاسیکل موسیقار انتقال کر گئے

    بھارت کے نامور کلاسیکل موسیقار استاد راشد خان طویل علاعت کے بعد 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق استاد راشد خان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، طویل جنگ کے بعد گزشتہ روز کولکتہ کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کو دماغ میں خون کی کمی کے باعث گزشتہ سال 22 نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا بعدازاں ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

    دوران علاج ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا تھا اور تقریباً ایک ماہ بعد 9 جنوری کو دورانِ علاج وہ دو دم توڑ گئے۔

    پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور فرحان سعید نے انسٹاگرام اسٹوریز پر گلوکار راشد خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    راشد خان اپنی روح پرور آواز کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں مقبول ہیں، اپنے پورے کیریئر کے دوران راشد خان نے کلاسیکی موسیقی میں متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

    انہیں فن کے شعبے میں بھارتی حکومت کی طرف سے 2022 میں بھارت کا تیسرا سب سے اعلیٰ اعزاز پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    دنیا بھر میں مشہور میوزک فیسٹیولز اور کنسرٹس میں ان کی پرفارمنس کی وجہ سے انہیں ہندو کلاسیکی موسیقی کے استاد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

  • راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    راشد خان افغان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    کابل: افغان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے استعفیٰ دینے والے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کی جگہ راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرویس اشرف نے راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دنیا بھر میں اس فارمیٹ میں کھیلنے کا زبردست تجربہ ہے، مجھے امید ہے راشد اس فارمیٹ میں ٹیم  کو نئی سطح پر لے کر جائیں گے۔

    دوسری جانب راشد خان بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں افغانستان کی قومی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُر اعتماد ہیں۔

    ناقص کارکردگی، افغان کپتان محمد نبی کو لے ڈوبی

    انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میرے پاس پہلے بھی اپنے ملک کی قیادت کرنے کا تجربہ ہے، میں اپنی اس ذمہ داری کو باخوبی نبھاؤں گا۔

  • راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    راشد خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شاعری پر لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘

     راشد خان کو شعر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے:  ’عرض ہے، بھول سکتے ہو تو بھول جاؤ اجازت ہے تمہیں، نہ بھول پاؤ تو لوٹ آنا ایک اور اجازت ہے تمہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

    انہوں نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

     ایک مداح نے لکھا کہ راشد بھائی آپ کی گُگلی اور شاعری آج تک کوئی سمجھ نہیں پایا، جبکہ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بھائی کسی سے محبت ہوئی ہے۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راشد خان کے ’جادو‘ دکھانے کی تصویر شیئر کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)


    واضح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 13 نومبر کو مدمقابل آئیں گی، پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی جبکہ انگلش ٹیم بھارت کو عبرتناک شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔

  • شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی نے راشد خان سے کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور افغان ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کھلاڑی راشد خان ارمان کی ایک دل چسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج وارم اپ میچ ہو رہا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 154 رنز بنا لیے ہیں۔ اس دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو آئی سی سی کے آفیشل پیج پر شیئر ہوئی ہے، جس میں پویلین میں بیٹھے پاکستان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور افغان کھلاڑی راشد خان کوئی بات کر رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    ویڈیو کے مطابق شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کے کھلاڑی کو متوجہ کر کے کچھ کہا اور پھر گراؤنڈ کی طرف اشارہ کیا، شاہین نے راشد کا بازو بھی دو مرتبہ اپنی طرف کھینچا، لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ شاہین راشد سے کیا کہہ رے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین نے کیا کہا؟ یہ تو معلوم نہ ہو سکا ہے تاہم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر ہوتے ہی صارفین نے دل چسپ تبصرے ضرور کیے۔

    ایک صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ آجاؤ میدان میں میری گیند پر چھکا مار کر دکھاؤ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا ’دنیا کا بہترین پیسر اور اسپنر ایک ساتھ۔۔‘

    ایک اور صارف نے لکھا ’اچھا ہوا میں ایشیا کپ میں نہیں تھا ورنہ میری پیٹھ پر بھی کرسیاں توڑتے۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا ’شاہین کہہ رہے ہیں کہ باؤنڈری بڑی ہے بھائی۔‘

  • کیا راشد خان پی ایس ایل سیون کا فائنل کھیلیں گے ؟

    کیا راشد خان پی ایس ایل سیون کا فائنل کھیلیں گے ؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا فائنل کل دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، کیا راشد خان فائنل میں لاہور قلندرز کا حصہ ہونگے؟ ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش تھی کہ افغان اسپنر اور لاہور قلندرز کے اہم کھلاڑی راشد خان بھی فائنل کھیلنے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو لیکر طرح طرح کے تبصرے جاری رکھے ہوئے تھے کہ راشد خان خود میدان میں آئے اور اہم ترین بیان جاری کردیا۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں افغان اسپنر راشد خان نے لکھا کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بے حد خوشی ہے، مگر میں نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکوں گا جو کہ ہمیشہ میری پہلی ترجیح رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کو ہرا کر لاہور فائنل میں پہنچ گیا

    راشد خان نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ افغان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ بنگلا دیش پر موجود ہے، جہاں ایک روزہ سیریز کھیلی جارہی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون میں افغان اسپنر راشد خان نے 13 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    دبئی: افغان ٹیم کے اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں شکست پر کرکٹر راشد خان نے اپنےمداحوں سے معافی مانگ لی۔

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں افغان اسپنر نے گزشتہ روز پاک ٹیم سے مقابلے میں فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت کی۔

    انھوں نے لکھا افغانستان اور پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت، کہ میں آپ کو جشن منانے کے لیے فتح نہ دے سکا، اور آپ کے چہروں پر اپنی جیت سے مسکراہٹ نہ لا سکے۔

    راشد خان نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی میچز کے لیے آپ کا تعاون اور دعائیں اہم ہیں، میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    میچ سے قبل راشد خان نے مداحوں کے نام اپنے ایک پیغام میں 2019 ورلڈ کپ والے ناخوش گوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، کھیل اقوام میں یک جہتی پیدا کرتے ہیں، ماضی کے واقعے کو نہ دہرائیں۔

  • افغان کرکٹر نے ٹیم کی کپتانی کیوں ٹھکرا دی؟

    افغان کرکٹر نے ٹیم کی کپتانی کیوں ٹھکرا دی؟

    افغان لیگ اسپنر راشد خان نے افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ لیڈر سے زیادہ ایک کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے لیے بیش قیمت ثابت ہوسکتے ہیں۔

    22 سالہ لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ میں اپنے دماغ میں پوری طرح واضح ہوں کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے بہتر ہوں، میں ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر ٹھیک ہوں اور کپتان کو جو مدد چاہیئے وہ میں دے سکتا ہوں، میرے لیے اس عہدے سے دور رہنا زیادہ بہتر ہے۔

    راشد خان نے کہا کہ میں ٹیم کے لیے ایک کھلاڑی کے طور پر بہترین پرفارمنس چاہتا ہوں اور فی الحال میرا ہدف ورلڈ کپ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کپتانی سے ٹیم کے لیے میری کارکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے، اس لیے میں ایک کھلاڑی کے طور پر خوش ہوں اور بورڈ و سلیکشن کمیٹی جو بھی فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا۔

  • لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ انتقال کرگئیں

    لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ انتقال کرگئیں

    کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والدہ کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے سب کچھ تھیں، میری ماں میرا آپ کے سوا کوئی گھر نہیں تھا، یقین نہیں کرسکتا کہ آپ اب میرے ساتھ نہیں رہیں گی، ہم آپ سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے۔

    راشد خان کی والدہ کے انتقال پر ساتھی کھلاڑیوں مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے لکھا کہ ’اللہ صبر دے آپ کو بھائی، اور آنٹی کو جنت میں اعلیٰ مقام دے آمین۔‘

    واضح رہے کہ 12 جون کو راشد خان نے ٹویٹر کے ذریعے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا اللہ میری والدہ کو صحت یاب فرما۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کے والد انتقال کرگئے تھے، راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں اہم شخص سے محروم ہوگئے۔