Tag: rashid latif

  • پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    پی سی بی نے بکیز کے خلاف کبھی کارروائی نہیں کی، راشد لطیف

    کراچی : سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ بائیس سال سے فکسرز کیخلاف لڑ رہا ہوں، فکسنگ کی پیشکش مجھے بھی ہوئی، پی سی بی کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس کے دوران سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اہم انکشافات کردیئے۔

    سابق وکٹ کیپرراشد لطیف نے بتایا کہ انہیں 10 ویں مرتبہ بکیز کی طرف سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جس کے بارے بورڈ کو بتایا مگر پی سی بی نے اس بارے سنجیدگی سے کبھی ایکشن نہیں لیا۔ آفرز مجھے بھی ہوئی ہیں لیکن میں نے ہمیشہ ملک کیلئے کھیلا۔

    راشد لطیف نے کہا کہ وہ بکیز اور فکسرز کیخلاف بائیس سال سے اکیلے جنگ لڑ رہے ہیں۔ بائیس سال میں ایک بکی بھی نہیں پکڑا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بکیز کسی کھلاڑی سے رابطہ کریں تو کھلاڑی بورڈ کو آگاہ کرنے میں گھبراتا ہے کیونکہ بکیز کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا مگر کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ بورڈ کا احتساب کون کرے گا ؟ بورڈ کے آفیشلز کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیے، فکسنگ ایشو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قوانین درست کرنے کی ضرورت ہے، فکسنگ پاکستان کرکٹ کو بری طرح تباہ کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمر امین نے پی سی بی کو اس بارے میں رپورٹ کی تھی مگر اب اسے اپنی جان کا خطرہ لاحق ہے۔

  • پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    پاکستان کی شکست پرمائیکل وان اورراشد لطیف کاشکوک وشبہات کااظہار

    شارجہ : انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے شارجہ میں پاکستان کی ناکامی پر شکوک وشبہات ظاہر کردیئے۔ سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑدی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی جس طرح انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کھیلےیہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ تین رن آؤٹ نے ان کا شک اور بھی بڑھادیا۔ جس طرح کھلاڑیوں نے شاٹس کھیلے وہ پہلے نہیں دیکھے۔ سابق انگلش کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جو نہیں ہونی چاہیئں۔ گڑ بڑ کرنے والوں کو لگتا ہے کہ سب احمق ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم صرف دو سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے بعد فیلڈنگ میں بھی کھلاڑیوں نے کئی یقینی مواقع ضائع کردیئے۔