Tag: Rashid Minhas Road

  • کراچی : راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر قائم معروف شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم ملینیئم شاپنگ مال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شاپنک پلازہ کی چھت پر رکھے سامان میں لگی تھی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے 12فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

    آگ شاپنگ مال کے تیسرےفلور میں قائم کنٹرول روم میں لگی، شاپنگ مال کی چھت پر چلر لگے ہوئے ہیں جس کی الیکٹرک وائرنگ سے آگ پھیلی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کسی قسم سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، عمارت میں دھواں بھرجانے سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کی مدد میں ناکام رہا، جائے وقوعہ پر پانی کئی گھنٹے بعد بھی نہیں پہچایا جا سکا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے شاپنگ مال کے تیسرے فلور پر دفاتر کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کر رہے ہیں، پولیس تحقیقاتی کمیٹی

    راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کر رہے ہیں، پولیس تحقیقاتی کمیٹی

    کراچی: پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے راشد منہاس روڈ پر آگ سے متاثرہ شاپنگ مال کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت کو سیل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ مال کا معائنہ کیا، اس ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر اور ایس پی گلشن ایاز حسین شامل تھے، اس موقع پر ایس ایچ او شارع فیصل اور مقدمے کے انویسٹی گیشن افسر نے تحقیقاتی ٹیم کو بریفنگ دی۔

    ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد عمارت کا اسٹرکچر مخدوش ہو گیا ہے، عمارت کو خالی کرا کر سیل کر رہے ہیں، انھوں نے کا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی نے کہا واقعے میں مجرمانہ غفلت کا پہلو بھی دیکھا جا رہا ہے، پولیس کو جو اطلاع ملی تھی اس کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہماری تفتیش میرٹ پر ہوگی، ہم ایڈیشنل آئی جی کراچی کو 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر دیں گے، اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی نے کہا جاں بحق افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، واقعے میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ تھا، ذمہ داروں کا تعین کریں گے اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ساتھ پولیس مل کر کام کرے گی۔

  • راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج، کے الیکٹرک و دیگر ادارے نامزد

    کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آتش زدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں کے الیکٹرک سمیت دیگر ادارے نامزد کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں سب انسپکٹر صدر الدین کی مدعیت میں درج ہو گیا، ایف آئی آر میں مجرمانہ غفلت، قتل بالسبب، نقصان رسائی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے متن کے مطابق صبح 5 بجے آر جے شاپنگ مال میں آگ بھڑکی ہوئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 6 منزلہ عمارت کو اپنی لیپٹ میں لے لیا، عمارت میں موجود لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے سیڑھیوں اور برقی لفٹ کا سہارا لیا، آگ کی تپش کی وجہ سے شاپنگ مال میں موجود لوگ جھلس گئے، زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جب کہ شدید زخمی افراد میں سے کئی دوران علاج دم توڑ گئے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے کے حفاظتی آلات موجود نہیں تھے، ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا، قوی شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، تاہم تحقیقات کے نتیجے میں آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ہوگا۔

    کراچی:شاپنگ مال میں آتش زدگی سے 11 اموات، چیف فائر افسر کا اہم انکشاف

    پولیس حکام نے سوال اٹھائے ہیں کہ عمارت کا نقشہ کس نے پاس کیا؟ فائر فائٹنگ کی کلیئرنس کس طرح دی گئی؟ ایف آئی آر میں شاپنگ سینٹر کا نقشہ پاس کرنے والے، ناقص مٹیریل کے باوجود این او سی ایشو کرنے والے ادارے اور کے الیکٹرک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آتش زدگی سے متاثرہ شاپنگ مال کو سیل کر دیا گیا ہے، آج تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان 6 منزلہ عمارت کا معائنہ کریں گے، گزشتہ روز پولیس کے کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کیے تھے، جب کہ فائر بریگیڈ حکام نے مال میں سیفٹی انتظامات کو ناقص قرار دیا تھا۔