Tag: rashid naseem

  • نن چکو کیٹیگری: راشد نسیم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    نن چکو کیٹیگری: راشد نسیم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب

    گنیز ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مکس ماشل آرٹس راشد نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے راشد نسیم نن چکو کیٹیگری میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والےکھلاڑی بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کےچراغ لوکھا کو شکست دی، چراغ لوکھا نے ایک منٹ میں اناسی مرتبہ ٹرائی اینگل اسٹیپ کیا تھا۔

    راشد نے یہ اسٹیپ اٹھاسی بار کرکے برتری حاصل کی، اسی کے ساتھ ہی انہوں نے مجموعی طورپر اٹھہترواں ریکارڈ اپنے نام کیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ نےای میل کےذریعے تصدیق کردی ہے۔

    راشد کے پاس نن چکو کے تمام زمروں میں سب سے زیادہ گینز ورلڈ ریکارڈز کا ریکارڈ ہے، یہ ان کا 13واں ریکارڈ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ماسٹر راشد نسیم کے ہاتھوں مزید 2 عالمی ریکارڈ پاش پاش

    نئے ریکارڈز کے بعد راشد نسیم کے انفرادی78 جبکہ ان کی اکیڈمی کی جانب سے 97ریکارڈز ہوچکے ہیں، وہ 100 ورلڈر یکارڈ مکمل کرنے کا خواہش رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں، وہ بھارت کے پندرہ سے زائد ریکار ڈ توڑنے کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔

  • پاکستان کا بروس لی جو 100 ریکارڈز بنانا چاہتا ہے

    پاکستان کا بروس لی جو 100 ریکارڈز بنانا چاہتا ہے

    کراچی: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج 60 ریکارڈز توڑنے والے راشد نسیم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے 100 ورلڈ ریکارڈز بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 60 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑنے والے راشد نسیم اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہمارے مہمان میں مہمان بنے۔

    راشد نسیم مارشل آرٹسٹ ہیں اور اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج 60 ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر کی چھت پر اکیڈمی بھی بنا رکھی ہے جہاں وہ نئی نسل کو مارشل آرٹس کی تعلیم دیتے ہیں۔

    راشد نے بتایا کہ انہیں تعلیم کے ساتھ مارشل آرٹس کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے دونوں میں توازن قائم رکھا۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔

    ان کی 7 سالہ بیٹی فاطمہ بھی ایک ورلڈ ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

    اس بارے میں راشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ شعور دینے کے لیے اپنی بیٹی کو مارشل آرٹس سکھایا کہ مارشل آرٹس بیٹیوں کو سب سے پہلے سکھانا چاہیئے تاکہ وہ جسمانی و ذہنی طور پر مضبوط ہوں اور ان میں اعتماد پیدا ہو۔

    نن چکو کے ریکارڈز بنانے کے بعد راشد کو پاکستان کا بروس لی بھی کہا جانے لگا، راشد 100 ورلڈ ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

  • پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت سے مزید تین عالمی ریکارڈ چھین لیے

    پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت سے مزید تین عالمی ریکارڈ چھین لیے

    کراچی:  گنیز بک ریکارڈ کے حامل ممتاز مارشل آرٹ آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک بار پھربھارت سے بیک وقت تین گنیز بک ریکارڈ چھین لیے، اس سے قبل بھی وہ تین عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے ایک منٹ میں ماتھے سے زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے ، ایک منٹ اورتین منٹ میں کہنی کے زیادہ وارکرکے تین نئے عالمی ریکارڈ بنا دیے ہیں۔

     راشد نسیم نےایک منٹ میں ماتھےسے241اخروٹ توڑنےکاریکارڈ قائم کیا ہے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت  کے نوین کمار کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں ماتھے 217 اخروٹ توڑے تھے ۔

      راشد نسیم نے اس کے ساتھ ہی  دو او ر ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ ایک ریکارڈٹارگٹ پرایک منٹ میں کہنی کے350وارکرکےقائم کیا گیا ہے  اس سے قبل بھارت کےپراباکھرریڈی نے330مرتبہ کہنی کےوارکیےتھے۔ اسی ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے راشد نے 3 منٹ میں 919 وار کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس سے قبل بھارت کے این نارائن نے 3 منٹ میں 490 وار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔گنیزبک آف ورلڈریکارڈکوبھجوائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ نے ایک منٹ میں 251 اخروٹ ہاتھ کی ضرب سے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے زیادہ عرصے یہ ریکارڈ ان کے پاس نہیں رہنے دیا اور رواں سال جولائی میں ہاتھ 284 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ بھی ان سے چھین لیا تھا ۔ گنیز بک کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

    اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کا راشد نسیم  نے کا کہنا تھا کے بھارت سے ریکارڈ واپس لینا اک مشکل مرحلہ تھا۔ پریکٹس کے لئے وسائل اور سپانسر نا ہونے کے باوجود ہمت نئی  ہاری اور پاکستان کے نام اونچاکیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  میرا ہدف پاکستان کے لئے 100 عالمی ریکارڈ بنانا ہے اور اس کے لیے دن رات سخت محنت کر رہا ہوں۔

     اگر حکومت ساتھ دے تو 100ریکارڈ  پاکستان کے  نام کر سکتا ہوں۔ انہوں نے نئی  حکومت سے بھی اپیل ہے کہ  وہ میری خدمات کو سراہے اور تعاون کرے، میں  پاکستان کا نام مزید اونچا کرنا چاہتا ہوں۔

  • راشد نسیم نے سر سے اخروٹ توڑ کر بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹادی، نیا ریکارڈ قائم

    راشد نسیم نے سر سے اخروٹ توڑ کر بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹادی، نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : شہر قائد سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نسیم نے ایک بار پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

    بھارتی کھلاڑی کوسر کی جانب سے 239اخروٹوں کو سر سے توڑ کر بنائے جانے والے ریکارڈ کو محمد راشد نسیم نے 254 اخروٹ توڑ کر اپنے نام کرلیا اور ایک بار پھر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرادیا۔

    راشد نسیم اب تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی مختلف کیٹگریز میں پاکستان کیلیے 60 ورلڈ ریکارڈ بناچکے ہیں۔

    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے شرکت کی۔

    اس مقابلے میں محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کوسر کے ایک منٹ میں 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہوا عالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کے اکیڈمی ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں : راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹر پبھاکر ریڈی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل محمد راشد نے بھارتی کنگفو پلئیر پبھاکر ریڈی کو کہنی سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں شکست دی تھی، محمد راشد نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 256 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ماسٹر راشد نسیم کی 7 سالہ بیٹی نے بھی بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

    اس کے علاوہ ماسٹر راشد نسیم کی 7 سالہ بیٹی بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے محروم کرچکی ہیں، سات سالہ فاطمہ نے ایک منٹ میں 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکنا چور کیا تھا۔

    فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 242 بار دونوں کہنی سے ٹارگٹ کو ہٹ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔

  • ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    ماسٹر راشد نسیم نے بھارت سے گنیز بک کا ایک اورعالمی ریکارڈ چھین لیا

    کراچی : ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278اخروٹ توڑ کر پاکستانی مارشل آرٹ کے ماہر نے بھارت اور جرمنی سے عالمی ریکارڈ چھین کر اپنے نام کر لیا، ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے بھجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹس کے پاکستانی ماہر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا, ایک منٹ میں ہتھیلی سے دو سو اٹہھتر آخروٹ توڑ ڈالے۔

    کراچی سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے علی حسن نے بتایا ہے کہ کراچی کے راشد نسیم نے بھارت کے ساتھ جرمنی کو بھی عالمی اعزاز سے محروم کرنے کا دعوی کردیا ہے۔

     اس سے قبل پراباکر ریڈی کے پاس دوسو اکیاون کا ریکارڈ تھا، برق رفتاری سے ماسٹر راشد نسیم نے ماتھے سے اکیاون تربوز  پھوڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرلیا ہے.

    سابقہ ریکارڈ جرمنی کے تافزی احمد نے تینالیس تربوز پھوڑ کر سال دوہزار گیارہ میں بنایا تھا، اب یہ دونوں ویڈیوز سڈنی بھجی جائیں گی جہاں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان کا جائزہ لے گی، جس کے بعد یہ ریکارڈ بک کے اگلے ایڈیشن میں شامل کرلیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • انڈا ہاتھ میں لے کر 30 سیکنڈز میں‌ 36 کین پھاڑنے کا ریکارڈ

    انڈا ہاتھ میں لے کر 30 سیکنڈز میں‌ 36 کین پھاڑنے کا ریکارڈ

    کراچی : مارشل آرٹ کے کھلاڑی ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ثابت انڈہ مُٹّھی میں لے کر تیس سکینڈ میں چھتیس کین پھاڑ ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی ماسٹر راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ ریکارڈز کے شہنشاہ راشد نسیم نے عالمی ریکارڈ کا پہاڑ بھی سر کرلیا۔

    انہوں نے ثابت انڈہ مُٹّھی میں لے کر تیس سکینڈ میں چھتیس کین پھاڑڈالے۔ راشد نسیم کے ہاتھ میں موجود انڈا بھی سلامت رہا، تابڑ توڑ مکوں سے انڈہ تو نہ ٹوٹا لیکن کین ضرور ٹوٹ گئے۔

    چھیتس کین توڑ کر ماسٹر راشد گینز بک میں انیسواں ریکارڈ درج کرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ راشد نسیم کے اس ریکارڈ کی ویڈیوز مختلف زاویوں سے ریکارڈ کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج دی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی کے محمد راشد نے روم میں 70 کین توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

    ویڈیو کلیئر ہونےکی صورت میں راشد نسیم کے پاس ایک اور ورلڈ ریکارڈ آجائےگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل راشد نسیم کا نام اٹھارہ بار گینز بگ میں شامل کیا جا چکا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

  • کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

    کراچی کے راشد نسیم نے ماتھے سے 43 ناریل توڑ کر ریکارڈ بنالیا

    کراچی : مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے ماتھے سے ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا۔ راشد نسیم نے ماتھے سے تینتالیس ناریل توڑ کر ریکارڈ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی راشد نسیم نے سال کے آخری دن پاکستان کو ایک اور اعزازدلا دیا، مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے اپنے ماتھے سے مسلسل تینتیالیس ہرے ناریل توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    راشد نسیم نے اتنی مہارت اور تیزی سے ناریل توڑے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ اس سے قبل ماتھے سے پینتیس ہرے ناریل توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم ہے۔

    راشد نسیم اس سے قبل سترہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ ناریل توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے کی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیجی جائے گی۔

  • این اے 246: انتخابات کا تاریخی جائزہ

    این اے 246: انتخابات کا تاریخی جائزہ

    تحقیق: سید فواد رضا

    این اے 246 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کل 23 اپریل کو ہونے جارہا ہے یہ حلقہ متحدہ قومی موومنٹ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے 1988 سے 2013 تک ایم کیو ایم یہاں فاتح رہی ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر 90 بھی اسی حلقے کے وسطی علاقے میں واقع ہے۔

    حلقہ بندی

    1997کے الیکشن تک یہ حلقہ این اے 187 کہلاتا تھا 2002 میں ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کی گئی جس کے نتیجے میں کراچی سے قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 20 ہوگئی اور این اے 187 اور این اے 188کے کچھ علاقے مل کر این اے 246 کہلائے

    موجودہ این اے 246 کا زیادہ ترعلاقہ سابقہ این اے 187 پر مشتمل ہے جس میں عزیزآباد بھی شامل ہے۔

    map

    حلقہ این اے 246 اورایم کیوایم

    ایم کیو ایم 1988 سے 1997 تک منعقد ہونے والے چارانتخابات میں سے تین میں فاتح رہی ہے 1993 کے انتخابات میں ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا تھا جبکہ 2002، 2008 اور 2013 میں ہونے والے انتخابات میں ایم کیوایم مسلسل فاتح رہی ہے۔

    پیپلزپارٹی سے ہجرت کرکے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرنے والے سردار نبیل گبول اس حلقے سے فاتح قرارپائے تھے ان کے قبل ازانتخابات استعفے کے باعث یہ نشست خالی ہوگئی اور اس پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کرایا جارہاہے۔

    موجودہ امیدوار

    این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے نمایاں امیدواروں متحدہ قومی موومنٹ کے کنورنوید جمیل، تحریک انصاف کے عمران اسمعیل جبکہ جماعت اسلامی کے راشد نسیم ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں جبکہ دیگر 11 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

    حلقے کی انتخابی تاریخ

    2013

    متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سردار نبیل گبول 1،37،874 ووٹ لے کرقومی اسمبلی کے ممبرمنتخب ہوئے جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے عامرشرجیل 31،875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور جماعت اسلامی کے راشد نسیم 10،321 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ نبیل گبول نے پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    2008

    متحدہ قومی موومنٹ کے سفیان یوسف 1،86،933 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سہیل انصاری 6،741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

    2002

    متحدہ قومی مومنٹ کے حاجی عزیزاللہ بروہی اس حلقے سے 53،134 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے ممبرمنتخب ہوئے جبکہ متحدہ مجلسِ عمل کے متفقہ امیدوارراشد نسیم 32،879 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    حاجی عزیز اللہ نے اسمبلی کی معیاد ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نثار پنہور اس نشست سے کامیاب ہوئے۔

    عام انتخابات 2002 میں اس حلقے کو این اے 246 قرار دیا گیا، موجودہ این اے 246 سابقہ حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 187 کے بیشتر علاقوں پر مشتمل ہے جس میں عزیز آباد بھی واقع ہے جہاں ایم کیوایم کا صدردفتر 90 موجود ہے۔

    1997

    این اے 187 سے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق کے والد فاروق احمد 62،621 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    این اے 188 سے متحدہ قومی موومنٹ کے حسن مثنیٰ علوی 1،05،232 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    1993

    این اے 187 سے مسلم لیگ نواز کے حافظ محمد تقی صرف 9،863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ متحدہ قومی مومنٹ نے اس الیکشن میں قومی اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

    این اے 188 سے جماعت اسلامی کے مظفر احمد ہاشمی 12،235 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    1990

    این اے 187 سے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق 1،11،340 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    این اے 188 سے متحدہ قومی موومنٹ کے سید محمد اسلم 1،42،591 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    1988

    این اے 187 سے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماء عمران فاروق 93،499 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    این اے 188 سے متحدہ قومی موومنٹ کے سید محمد اسلم 1،42,591 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

    1985

    این اے 187 سے غیرجماعتی انتخابات میں عثمان رمز قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے، ان کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔

    1977

    این اے 187 سے جماعت اسلامی کے پروفیسرغفوراحمد قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

    1970

    این اے 187 سے جماعت اسلامی کے پروفیسرغفوراحمد قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔

  • این اے 246: جماعت اسلامی آج سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار

    این اے 246: جماعت اسلامی آج سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار

    کراچی: این اے246کاانتخابی معرکہ کے لئےجماعت اسلامی سیاسی قوت دکھانے کےلئےتیار ہے۔

    کراچی میں جماعت اسلامی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا شاہرائے پاکستان عائشہ منزل پر پنڈال سج گیا۔

    جماعت اسلامی نے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے،جلسے سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کارکنوں کالہوگرمائیں گے اور حوصلہ بڑھائیں گے۔

    شاہرائے پاکستان پر جلسے سے حلقہ این اے 246 کے اُمیدوار راشد نسیم اورحافظ نعیم الرحمان بھی خطاب کرینگے۔

    جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سینٹرل پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دی دیا ہے۔

     صبح سے ہی شاہرائے پاکستان کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن بھی طلب کرلی گئی ہے۔