Tag: Rashmika Mandanna

  • ‘قاعدے میں رہو ورنہ۔۔’سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کا آفیشل ٹیزر ریلیز

    ‘قاعدے میں رہو ورنہ۔۔’سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کا آفیشل ٹیزر ریلیز

    بالی ووڈ سُپراسٹار اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن سے بھر پور فلم کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    اداکار سلمان خان کی فلم سکندرکے ساتھ دو برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، یہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی، ٹیزر ایکشن سے بھر پور ہے جس نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔

    فلم سکندر میں اداکار سلمان  خان کے ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان نے ایک مغرور اور خوددار شخصیت کے طور پر نظر آئیں گے، جو ’سکندر’ کے کردار کی اصل عکاسی کرے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ٹیزر کی شروعات میں سلمان خان یہ کہتے ہیں ’دادی نے نام سکندر رکھا تھا، دادا نے سنجے اور پرجا نے راجا صاحب‘، اس کے علاوہ ٹریلر میں سلمان خان اپنے دبنگ اسٹائل میں یہ کہتے سنائی دیے کہ ’قاعدے میں رہو، فائدے میں رہو، ورنہ شمشاد یا قبرستان میں رہو‘۔

    ٹیزر میں رشمیکا مندانا کی جھلک بھی شامل کی گئی جو صرف ایک ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ ’تمہارے دشمنوں میں تم اتنے پاپولر ہو‘۔

    اداکار سلمان خان نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جو دلوں پر کرتا ہے راج، وہ آج کہلاتا ہے سکندر‘، یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر دسمبر 2024 کو ریلیز کیا جانا تھا لیکن سلمان خان کی سالگرہ سے ایک روز قبل بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی 26 دسمبر کی رات موت ہوگئی جس کے سبب ٹیزر ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

  • رشمیکا مندانا کا بڑا اعتراف، مداح حیران رہ گئے

    رشمیکا مندانا کا بڑا اعتراف، مداح حیران رہ گئے

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے خود کے محبت کے رشتے میں بندھے ہونے کی تصدیق کردی ہے، تاہم انہوں نے اپنے ساتھی کا نام بتانے سے گریز کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ اپنی فلم کامریڈ کے ساتھی اداکار ‘وجے دیوراکونڈا’ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

    اداکارہ نے ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی ‘خوشی کی جگہ’ کے بارے میں بات کی، وہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ بھی ایک ‘پارٹنر’ ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے گھر کو اپنی ’ہیپی پلیس‘ قرار دیا اور اپنی زندگی سے جڑے رشتوں اور تعلقات کی اہمیت کا اظہار کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کامیابی آنے جانے والی چیز ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہے۔ پر گھر ہمیشہ کے لیے ہے،اس لیے میں اس جگہ سے کام کرتی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ گھر میری خوشی کی جگہ ہے، یہ مجھے مستحکم ہونے اور میری ذات کا احساس دلاتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں اب بھی صرف ایک بہن ہوں، صرف ایک بیٹی ہوں، صرف ایک پارٹنر ہوں، میں اپنی اس ذاتی زندگی کا احترام کرتی ہوں۔

    اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کیا چیز ہے جو انہیں مردوں میں پرکشش معلوم ہوتی ہے، اور کہا کہ وہ کہتے ہیں نا کہ آنکھیں کسی کی روح کی کھڑکی ہیں، میں اس پر یقین رکھتی ہوں اور میں مسکراتی رہتی ہوں۔

    مداح نے 200 میسج کیے اور تحائف لے کر گھر بھی پہنچ گیا، رباب ہاشم

    اداکارہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوتی ہوں جن کا مسکراتا چہرہ ہوتا ہے اور یقیناً اس شخص کے بھی جو اپنے اردگرد کے لوگوں کا احترام کرنا جانتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔

  • پشپا 2 کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    پشپا 2 کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

    الو ارجن کی فلم” پشپا 2: دی رول ” نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب فلم کو اضافی فوٹیج کے ساتھ دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی اداکاری والی فلم پشپا 2: دی رول 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے کے بعد سے باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے تاہم اب میکرز نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 11 جنوری 2025 سے بڑے پردے پر واپس آئے گی جس میں 20 منٹ کے اضافی مناظر شامل ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میکرز نے یہ فیصلہ سنکرانتی تہوار کے موقع کیا ہے تاکہ مداحوں کو مزید تفریح فراہم کی جا سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mythri Movie Makers (@mythriofficial)

    پشپا 2 کی ٹیم کی جانب سے ایک نئے پوسٹر کے ذریعہ کہا گیا کہ پشپا 2: دی رول اب 20 اضافی مناظر کے ساتھ سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کی جائے گی، ان نئے مناظر کے ذریعہ فلم کی کہانی میں مزید تفصیل اور ڈرامہ شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پشپا 2 نے دنیا بھر میں ریکارڈ بزنس کیا ہے، فلم نے اپنے ابتدائی ہفتے میں 200 کروڑ سے زائد کی کمائی کی، اس کے ساتھ ساتھ یہ فلم بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہوئی ہے۔

    فلم نے دبئی، امریکا اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی باکس آفس پر ریکارڈز قائم کیے ہیں جس سے الو ارجن اور  پشپا کی عالمی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

  • اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار اداکار کارتک آریان نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    ’پشپا 2‘ کیلیے الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کتنا معاوضہ لیا؟

    حال ہی اداکار سے ایک انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس میں شردھا کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے سب کو حیران کردیا۔

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    اداکار نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی میں نے فلم نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں رشمیکا کے ساتھ کام کروں اداکارہ نے پشپا میں بہترین کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی نئی فلم پشپا 2 ریلیز ہوئی ہے جس میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا کی چھ روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

  • رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے ہفتے کو گرفتار کر لیا ہے۔

    رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

    جس کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اداکارہ رشمیکا نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ذمے داروں کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے لکھا کہ مجھے سے محبت کرنے والوں اور میری حمایت کرنے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں اگر آپ کی تصویر آپ کی مرضی کے بغیر کہیں بھی استعمال کی جائے تو یہ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

  • ڈیوڈ وارنر ’رشمیکا مندانہ‘ بن گئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    ڈیوڈ وارنر ’رشمیکا مندانہ‘ بن گئے، مزاحیہ ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کی اداکارہ رشمیکا مندانہ بننے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین فلموں کے اداکاروں کی مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کرتے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل وارنر نے ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی فلم ’پشپا‘ کے مشہور گانے پر ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    وارنر نے اللو ارجن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش میں ہوتا، اداکاری بہت ہی آسان ہے۔ انہوں نے فلم کے مشہور گانے ’سریولی‘ کی دھنوں پر رقص کیا تھا۔‘

    اب انہوں اداکارہ رشمیکا مندانہ کے مشہور گانے پر مزاحیہ ویڈیو بنائی اور ساتھ ہی اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے معذرت بھی کرلی۔

    ویڈیو میں آسٹریلوی کرکٹرز کو اداکارہ کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں وارنر نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رشمیکا کی جگہ اپنا چہرہ لگا رکھا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by David Warner (@davidwarner31)

    مزاحیہ ویڈیو پر سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’اچھے نہیں لگ رہے۔‘

    ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور دلچسپ کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی حالیہ ون ڈے سیریز کا حصہ ہیں آج کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں وارنر شاندار 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔