Tag: rate

  • سعودی عرب: صنعتی شعبے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

    سعودی عرب: صنعتی شعبے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ

    ریاض: سعودی عرب میں صنعتی شعبے میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، 3 سال کے دوران صنعتی شعبوں میں خواتین ملازمین کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد 63 ہزار 892 تک پہنچ گئی ہے۔

    2019 کے آخر میں ان کی تعداد 33 ہزار تھی، صنعتی شعبے میں 93 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

    وزارت صنعت و معدنیات نے ایک بیان میں صنعتی شعبے میں خواتین کے لیے کام کا ماحول مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران صنعتی شعبے میں کام کرنے والی خواتین نے اپنی اہلیت منوائی ہے، انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر
    سکتی ہیں۔

    وزارت کے مطابق وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے صنعتی شعبے میں خواتین کی مؤثر شراکت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    یہ بھی کہا گیا کہ صنعتی شعبے میں کام کرنے والی سعودی خواتین سب سے زیادہ ریاض ریجن میں ہیں جہاں ان کی تعداد 28 ہزار 170 ہے، مکہ ریجن میں ان کی تعداد 15 ہزار 621 اور مشرقی ریجن میں 10 ہزار 911 ہے۔

  • سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان مزید تیز کردی

    ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے ڈالر کی اڑان اور روپے کی بے قدری کو بڑھا دیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جمعرات کے دن انٹر بینک میں ڈالر ایک روز میں ریکارڈ ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا اور 187 روپے 30 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 188 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے باعث گزشتہ 2 ہفتے سے پاکستانی روپے کی قدر میں بڑی کمی ہوچکی ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں تقریبا 3 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 176 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 176 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت 178 روپے 80 پیسے میں جاری تھی۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا گیا، کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 25 پیسے اضافے کے بعد 176 روپے 49 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 176 روپے 24 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ ٹرانزکشن فیس کیا ہوگی؟ جانیے

    سعودی ریال کتنے کا ہوگیا ؟ ٹرانزکشن فیس کیا ہوگی؟ جانیے

    ریاض : سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق جمعرات کو سعودی ریال کا ریٹ کیا ہے؟

    پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش رقم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور فیس کیا ہوگی اور  ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) کتنا ہوگا اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
    پاکستان
    فوری(بینک الجزیرہ):46روپے 93 پیسے، فیس:10 ریال
    ایس ٹی سی پے :46روپے 95 پیسے، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک):46 روپے20 پیسے، فیس :10 ریال
    ویسٹرن یونین: 46 روپے 95 پیسے: فیس 23 ریال
    منی گرام:47 روپے 15 پیسے، فیس :23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی):46 روپے 25 پیسے، فیس :15 ریال

    بھارت
    فوری(بینک الجزیرہ):20 روپے 02 پیسے، فیس:10 ریال
    انجاز بینک(بینک البلاد):20 روپے 06 پیسے، فیس:15ریال
    ایس ٹی سی پے :20 روپے 02 پیسے، فیس:17.25ریال
    تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 19 روپے 75 پیسے، فیس:20ریال
    ویسٹرن یونین (ارسال):20 روپے02 پیسے، فیس:17.25ریال
    منی گرام:20 روپے 14 پیسے، فیس: 23ریال

    بنگلہ دیش
    فوری(بینک الجزیرہ):22ٹکا 76 پویشہ، فیس:10 ریال
    انجاز بینک(بینک البلاد):22ٹکا 35 پویشہ، فیس:15ریال
    ایس ٹی سی پے : 22 ٹکا 81 پویشہ، فیس:17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک):22 ٹکا 41پویشہ، فیس:20ریال
    ٹیلی منی(اے این بی ):22 ٹکا 32 پویشہ، فیس:19 ریال
    ویسٹرن یونین(ارسال):22 ٹکا 78 پویشہ، فیس:17.25 ریال
    منی گرام:22 ٹکا 86 پویشہ، فیس:18.50ریال
    بنگلہ دیشی کرنسی کو ٹکا اور پیسے کو پویشہ کہتے ہیں۔

  • سعودی عرب کی جانب سے معاشی مدد: ڈالر کی قیمت میں کمی

    سعودی عرب کی جانب سے معاشی مدد: ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد روپے پر دباؤ کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہو کر 173 روپے پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے سستا ہوگیا، قیمت میں کمی کے بعد ڈالر 175 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 173 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں یہ کمی سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ہوئی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

    پاکستان کو سعودی عرب سے 4.20 ارب ڈالر کی سپورٹ ملنے پر روپے پر دباؤ کم ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈالر کی قدر گزشتہ کچھ روز سے مستقل بڑھ رہی تھی اور گزشتہ روز ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    کراچی: مہنگائی کے جن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے اضافے کے بعد 89450 روپے ہوگئی۔

    جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے اضافے کے بعد 76678 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر بڑھ کر1557 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا البتہ امریکا، ایران کشیدگی کے بعد تو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا تاریخی کے مہنگے ترین ریٹ پر پہنچ گیا تھا۔

  • سونا پھر مہنگا ہوگیا

    سونا پھر مہنگا ہوگیا

    کراچی: مہنگائی کے جن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 89300 روپے کا ہوگیا۔

    10گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 76560 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 01 ڈالر بڑھ کر 1547 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

  • ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا 200روپے سستا ہوگیا۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1520ڈالر سے بڑھ کر1524ڈالر ہوگئی۔

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    سونا پھر مہنگا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت88800روپے سے گھٹ کر88600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت76132 روپے سے گھٹ کر75960روپے ہوگئی۔

    پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت968.80روپے پر مستحکم رہی۔

  • خوفناک آگ نے ایمزون کے جنگل میں تباہی مچادی

    خوفناک آگ نے ایمزون کے جنگل میں تباہی مچادی

    براسیلیا :دنیا کے پھیپھڑوں کی حیثیت رکھنے والے دنیا کےسب سے بڑے برساتی جنگل ’’ ایمزون ‘‘ میں انتہائی خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے جو مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رین فاریسٹ کی خاصیت رکھنے والے یہ جنگل یعنی جہاں بارشیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، دنیا میں موجود برساتی جنگلات کا 60 فیصد حصہ ہیں، سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ایمزون میں ہونے والی آتشزدگی پر جلد قابو نہ پایا گیاتو موسمیاتی تبدیلیوں خلاف کی جانے والی کوششیں پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

    برازیل کے نیشنل انستی ٹیوٹ آف اسپیس ریسرچ کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےرواں برس آتشزدگی کا تناسب ایمزون کے جنگلات میں بہت زیادہ حد تک بڑھ گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پیرو کے روز ایمزون کے جنگل ہولناک آگ بھڑکنے کے بعد 2700 کلومیٹر دور واقع شہر ساؤ پالو میں دھوئیں کے گھنے و کالے بادلوں کے باعث اندھیرا چھاگیاتھا تاہم ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ دھوئیں کے مذکورہ بادل ایمزون ریجن سے نہیں بلکہ پیراگوئے میں لگنے والی آگ کے باعث آئے تھے جو ساؤ پالو کے نزدیک ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس ایمزون کے جنگل میں جنوری سے اگست تک 72 ہزار843 مرتبہ آگ بھڑک چکی ہےجو کہ گزشتہ سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ 2018 40 ہزار اور 2016 میں 68 ہزار مرتبہ لگی تھی۔

    ایمزون کے جنگلات دنیا کی فضا کو آکسیجن فراہم کرنے میں اپنا 20 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اورانہیں دنیا کے پھیپھڑوں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایمزون کا جنگل 30 لاکھ اقسام کے درختوں، پودوں ، جانوروں اور دس لاکھ مقامی باشندوں(جنگلی قبائل) کا گھر ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے سبب برازیل میں دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جنہوں نے کئی شہروں کو اندھیرے میں ڈبو دیا ہے۔

  • کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا

    کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا

    اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج تیزی پر اختتام پذیر ہوا، 100 انڈیکس 574 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 585 پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 159 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت انداز میں ہوا۔

    سعودیہ ارب کی جانب سے ایک ارب ڈالر ملنے کی خبروں نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا، کاروبارکے دوران 102 ملین شیئرز کاروبار ہوا اور دن بھر مجموعی طور پر 325 کمپنیز کاروبار ہوا جس میں سے 80 میں منفی اور 218 میں منفی کاروبار دیکھا گیا۔

    سب سے زیادہ شیئرز کا کاروبار بینکنگ، کیمیکلز، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور آئلَ اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیز میں ہوا۔

    100 انڈیکس 574 پوائنٹس اضافے کے بعد 38 ہزار 585 پر بند ہوا، کرنسی مارکیٹ میں آج کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک میں ڈالر میں 2 پیسے اضافے کے ساتھ 139 روپے پر بند ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 295 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 روپے پر مستحکم رہا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار ہوا تھا، اور انڈیکس میں 295 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ 12 دستمبر کو مارکیٹ میں مثبت کاروبار دیکھا گیا تھا اس کے علاوہ رواں ہفتے تین روز تک مارکیٹ عالمی اور ملکی سیاسی صورتحال کے باعث منفی زون میں ہی رہی۔