Tag: rate of positive corona cases

  • کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 11.50فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 11.50فیصد تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی یومیہ شرح 11.50فیصد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کیسزکی بلند ترین شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کے مختلف شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسزکی بلند ترین شرح گلگت بلتستان میں ہے، جہاں شرح27.03 فیصد ہے جبکہ جہلم،صوابی میں کوروناکیسزکی شرح صفرریکارڈکی گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق چاروں صوبوں کے 22اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں، کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی یومیہ شرح 11.50فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 5.40فیصد اور پشاورمیں مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 5.19فیصدہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 1.09فیصد ملتان میں 4.35 فیصد، نوشہرہ 4.21 فیصد ،کوئٹہ 4.1فیصد ، راولپنڈی میں 2.48 اور حیدرآباد میں 1.84فیصد ہے جبکہ مظفر آبادمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح 13.79فیصد اور میرپورآزادکشمیرمیں مثبت کیسزکی شرح 1.49، لاہور1.09فیصدہے۔
    .
    ذرائع کا کہنا ہے کہ 10اضلاع میں مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح ایک فیصد سے کم ہے، ان اضلاع میں ایبٹ آباد،چارسدہ،مردان ، سوات،صوابی، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، گجرات، جہلم شامل ہیں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز آنےکی شرح تین اعشاریہ دو سات فیصد ہوگئی ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کوروناکےمزیدسترہ مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے مجموعی اموات بائیس ہزار چار سو انہترہوگئیں۔

    چو بیس گھنٹے میں چھیالیس ہزاردوسو ستاسی افراد کے کو روناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزارپانچ سو سترہ مثبت نکلے۔

  • حکومتی اقدامات کے ثمرات : پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی

    حکومتی اقدامات کے ثمرات : پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی ہے، مثبت کیسز کی  بلند ترین شرح حیدرآباد میں 25.76 فیصد اور کم ترین 0.00 فیصد گلگت بلتستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 4.40 فیصد پر آگئی ہے جبکہ کورونا کے 2228مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کورونا کیسزکی بلندترین شرح حیدرآبادمیں 25.76فیصد اور مثبت کیسز کی کم ترین شرح 0.00 فیصد گلگت بلتستان میں ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.86 فیصد ، راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسزکی شرح3.14، لاہور میں6.42 فیصد ، فیصل آباد میں شرح 2.92 فیصد، ملتان میں3.63 فیصد ، گوجرانوالہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.71، بہاولپور میں 2.53 فیصد اور اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسزکی شرح1.33 فیصد ہے۔

    اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 7.29 فیصد اور کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 11.62فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    اسی طرح خیبرپختونخوامیں مثبت کورونا کیسز کی شرح3.42 فیصد ، پشاور میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 10.27 فیصد جبکہ سوات میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 0.79 اور ایبٹ آباد میں 0.25 فیصد ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1.38 فیصد، کوئٹہ میں شرح 1.05فیصد ہے جبکہ آزاد کشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 12.5 فیصد اور میرپور آزاد کشمیر میں شرح 18.75 فیصد ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 286 مریض وینٹی لیٹرزپر زیرعلاج ہیں ، جن میں لاہور میں 92، ملتان میں 27، راولپنڈی میں 5 ، کراچی میں 81، پشاور میں 41 اور اسلام آباد میں 30 کورونا مریض شامل ہیں۔

    ملک میں کورونا سےانتقال کرنے والے 69 فیصد مریض مرد تھے اور انتقال کرنے والے 91 فیصد کورونا مریض اسپتالوں میں زیرعلاج رہے۔

  • خطرے کی گھنٹی:  ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    خطرے کی گھنٹی: ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: این سی اوسی اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریز بذریعہ ویڈیولنک شریک کی۔

    متعلقہ حکام نے ملک میں کوروناکی صورتحال پراین سی اوسی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح7.20فیصدہے، جس سے ملک میں مثبت کوروناکیسزکی شرح بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاورمیں مثبت کوروناکیسزکی شرح19.65فیصد، کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 17.73 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کوروناکیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہورہاہے، ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 112 ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر میں مثبت کوروناکیسزکی شرح10.79فیصد، خیبرپختونخوامیں 9.25فیصد، سندھ میں 13.25فیصد ، بلوچستان میں 6.41فیصد، اسلام آبادمیں 5.84فیصد، گلگت بلتستان میں 4.81فیصد اور پنجاب میں 3.59 فیصد ہے جبکہ علما اور شادی ہالز ایسویس ایشن کیساتھ ہیلتھ گائڈلائنز پر ملاقاتیں ہوئیں۔

    وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جبکہ صحت کی حفاظت کیلئےوزارت صحت سےاحکامات جاری کئے جارہے ہیں۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کا پھیلاؤ مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے انفرادی اوراجتماعی کردار ادا کرنا ہوں گے، ملکی مساجدمیں کوروناایس اوپیزپرعمل رآمدقابل تعریف ہے تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہوگا۔