Tag: rats

  • چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

    چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے آسان طریقے

    کراچی : چوہے تقریباً ہر گھر کا مسئلہ ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ایک کراہیت سی محسوس ہوتی ہے، ان سے چھٹکارے کیلئے کئی جتن کیے جاتے ہیں۔

    چوہے نہ صرف بے حد سخت جان ہوتے ہیں بلکہ انتہائی چالاک بھی کیونکہ ایک طرف نئی سے نئی اور زہریلی دوائیں ان پر اثرانداز نہیں ہوتیں تو دوسری جانب یہ خود بھی اتنے مکار ہیں کہ انسانی چالوں کو جلد ہی سمجھ جاتے ہیں اور ایسی جگہوں سے گزرنا ہی چھوڑ دیتے ہیں جہاں یہ دوائیں ڈالی جاتی ہیں۔

    اس کے باوجود چوہوں سے نجات اور انہیں ہلاک کرنے کے کچھ طریقے ایسے ہیں جو پرانے، روایتی اور گھریلو قسم کے ضرور ہیں لیکن آج بھی مؤثر ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ کو مہنگی چوہے مار دواؤں کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    Benefits of Peppermint Oil: Uses, Side Effects & Research

    پودینے کا تیل

    چوہوں کو پودینے کی تیل کی خوشبو بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ آپ کے گھر میں اگر چوہے آتے ہیں تو آپ تیل میں روئی کو ڈبو کر ان تمام جگہوں پر رکھ دیں جہاں سے چوہے گزرتے ہوں اور یہ عمل 4 سے 5 دن بعد دہرائیں اور پھر دیکھیں کہ چوہے کس طرح آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے۔

    Potato Flour: A Nutritious Gluten-Free Flour Option - SPICEography

    آلو کا پاؤڈر

    پودینے کے تیل کی طرح آپ چوہے کی گزرگاہوں پر آلو کا پاؤڈر چھڑک دیں، جسے وہ فوراً کھائیں گے اور کھاتے ہی ان کی آنتیں سوجھ جائیں گی جس کے بعد وہ مرجائیں گے۔

    Looking to boost your health? Try onion tea | Lifestyle News,The Indian  Express

    پیاز

    پیاز کی بو چوہوں کو ذرا نہیں بھاتی اور اس کی مہک سے وہ فوری طور پر اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں، اور یہ عمل آپ کو ہر ایک دن بعد دہرانا ہے۔

    وزن کم کرنے میں اثر دار ہے کوکو پاؤڈر اور بھی ہے فائدے - Urdu Post India

    کوکا پاؤڈر اور پلاسٹر آف پیرس

    گھر کی ان تمام جگہوں پر آپ تھوڑا سا کوکا پاؤڈر اور پلاسٹرآف پیرس چھڑک دیجیے، جہاں سے چوہے آتے جاتے ہیں، یہ مکسچر کھاتے ہی وہ پانی کی تلاش میں فوری طور پر آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گے اور تھوڑی ہی دیر بعد مرجائیں گے۔

    What Is Cayenne Pepper Used For?

    لال مرچ

    گھرکے کچن میں موجود لال مرچوں کے استعمال سے بھی آپ چوہوں سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ پسی ہوئی لال مرچ اپنے گھر کے تمام کونوں پر چھڑک دیں جس سے چوہے فوری طور پر بھاگ جائیں گے۔

    All About Garlic

    لہسن

    لہسن کا ایک جوا یا پھر لہسن اور پانی کا مکسچر چوہوں کی گزرگاہوں پر رکھ دیجیئے اور دیکھیے کہ کس طرح آپ چوہوں سے چھٹکارا پالیں گے۔

    Clove benefits for men- More than just a spice! - 24 Mantra Organic

    لونگ

    گرم مصالحے میں استعمال کی جانے والی لونگ یا اس کا تیل چوہوں کو بالکل پسند نہیں ہوتا اور آپ اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لونگ کی مدد سے چوہوں کو بھگا سکتے ہیں، اس کے لیے آپ نے چند لونگیں چوہوں کی گزرگاہوں پر رکھنی ہیں اور نتیجہ دیکھنا ہے۔

  • بھارت کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں چوہے لاش کی آنکھیں کتر گئے

    بھارت کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں چوہے لاش کی آنکھیں کتر گئے

    نئی دہلی : بھارت کے شہر کلکتہ کے سرکاری اسپتال آرجےکھر کے مردہ خانے میں ہلاک ہونے والے شخص کی آنکھوں مبینہ طور پر چوہے کُتر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلکتہ کے سرکاری ہسپتال آر جے کھر میڈیکل کالج کے مردہ خانے میں حادثے کے باعث ہلاک ہونے والے 69 سالہ سموناتھ داس کی لاش رکھی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جب سموناتھ داس کی لاش ان کے بیٹے کے حوالے کی گئی تو آنکھیں غائب تھیں،اس حوالے سے بتایا گیا کہ رواں ماہ 18 اگست کو ٹریفک حادثے میں سموناتھ کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد آر جے کھر میڈیکل کالج میں ان کا پوسٹ مارٹم ہوا اور پھر لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

    سموناتھ کے بیٹے سشانت نے ہسپتال حکام کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ مردہ خانے کے ملازمین نے بتایا کہ ان کے والد کی آنکھیں چوہے کتر گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی لاش کو پلاسٹک کی بڑی شیٹ اور ایک کپڑے میں اچھی طرح لپیٹ کر دیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پلاسٹک ہٹائی تو دیکھا کہ والد کی آنکھیں غائب تھیں۔

    مرنے والے شخص کے بیٹے نے بتایا کہ مردہ خانے کے ملازمین نے چوہوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے،علاوہ ازیں اس بارے میں بتایا گیا کہ کلکتہ حکام نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    میڈیکل کالج کے پرنسپل سدھابان بٹیال نے بتایا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، تشکیل دی گئی کمیٹی 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر برائے صحت چندریما بھتاچاریہ نے واقعہ سے متعلق گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

  • مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لندن : برطانوی حکام نے مردہ چوہوں کے ذریعے جیل میں ممنوعہ اشیاء جیسے موبائل فون، سم کارڈ، مصالحہ جات اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر روری اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور افسران کو حفاظتی باڑ سے کچھ فاصلے پر تین مردہ پڑے ہوئے ملے جس کے پیٹ کی پیوند کاری کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی افسران نے جب چوہوں کے پیٹ کو دوبارہ چاک (کھولا) اندر سے پانچ موبائل فون، چارجر، تین سم کارڈ، سگریٹ پیپر اور منشیات برآمد ہوئیں۔

    محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مردہ چوہوں کو تربیت یافتہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں قید ملزمان کے لیے پھینکے گئے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جیل میں منشیات اور موبائل فونز کا ہونا عوام، قیدیوں اور جیل افسران کے لیے خطرناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹینس بال اور کبوتروں کو بھی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگنلگ کےلیے استعمال کیا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2018 سے مارچ 2019 تک 13 ہزار 119 واقعات منشیات اسمگلنگ کے ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اس میں گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران موبائل کی جیل میں اسمگلنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔