Tag: ratto dero

  • لاڑکانہ : رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 72 کیسز سامنے آگئے

    لاڑکانہ : رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید 72 کیسز سامنے آگئے

    لاڑکانہ : رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مزید72کیسز سامنے آگئے، مجموعی طور پر کیسز کی تعداد337ہوگئی، متاثرین میں270 بچے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کے شکار لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لاڑکانہ میں مزید72کیسز سامنے آ گئے۔

    اس حوالے سے ڈاکٹر سکندر میمن کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کے سلسلے میں13دن میں7 ہزار534 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی، جس میں72 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد186ہوگئی

    مجموعی طور پر ایچ آئی وی کیسز کی تعداد337ہوگئی ہے، ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق ایچ آئی وی میں مبتلا 270بچے بھی شامل ہیں۔

  • رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد186ہوگئی

    رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد186ہوگئی

    کراچی : رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد186ہوگئی، موذی مرض کے شکار افراد میں58فیصد مرد اور42فیصد خواتین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں ایڈز کے سلسلے میں12دن میں4656 سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی،3.9 فیصد افراد میں ایچ آئی وی وائرس نکل آیا جس کے بعد رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد186تک جا پہنچی۔

    اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ سروسز نے رپورٹ سندھ حکومت کو بھجوادی ہے، اے آر وائی نیوز نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کی رپورٹ حاصل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق بارہ روز میں4656افراد کے ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کئے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکریننگ کیمپ میں آئے3.9فیصد افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    رتو ڈیرو میں108مرد،78خواتین میں ایڈزکی تصدیق ہوئی، ایڈز کا شکار افراد میں58فیصد مرد، 42فیصدخواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق ایڈزکاشکار54.8فیصدمریضوں کی عمریں2تا5سال ہے، ایک سال سے کم عمر13بچوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی۔

    اس کے علاوہ دو تا5سال کے102بچوں میں،6تا15سال کے39بچوں میں جبکہ15تا45سال کے31افرادمیں ایڈزکی تصدیق ہوئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ46سال کےایک فرد میں ایڈز کی تصدیق ہو چکی ہے، ایڈز کا شکار افراد کے عزیز و اقارب کی اسکریننگ جاری ہے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ الیکشن لڑنے کااعلان کردیا

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ الیکشن لڑنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےصحافیوں کے اعزازمیں ظہرانہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں این اے دوسو سات رتوڈیرو سے حصہ لینے کا اعلان کیاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے ایک کروڑ مالیت کا امدادی سامان بھی بھیجا جائے گا۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کواجازت دینگے کہ وہ ہماری سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال کرے ۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کوفوری طور پر رہاکیاجائے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پورا ملک سیلاب کاشکار ہے،ایسے میں دھرنے اناکامسئلہ لگتے ہیں۔

    سندھی طالبان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھی طالبان کاوجود ہی نہیں،یہ لفظ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔