Tag: Rauf Hassan

  • رؤف حسن کے بیان پر عمران اسماعیل کا ردعمل

    رؤف حسن کے بیان پر عمران اسماعیل کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن کے بیان پر سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ رؤف حسن خود ایک دن بھی جیل  گئے نہ کسی تحریک کا حصہ بنے، جو پیسے لے کر ترجمان بنے بیٹھے ہوں وہ ہماری کہانی کیا سنائیں گے، ان کو ہمارا اتنا خوف کیوں ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں رؤف حسن نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فواد چوہدری سے متعلق بیان دیا تھا، انہوں نے کہا تھا بتا دیں گے تینوں کتنی دیر اور کیسی وی آئی پی جیل میں رہے۔

    رؤف حسن نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور علی زیدی کو پارٹی سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا ہے، انہیں کسی بھی صورت میں واپس پارٹی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

  • تحریک انصاف پر پابندی لگتے دیکھ رہا ہوں، رؤف حسن

    تحریک انصاف پر پابندی لگتے دیکھ رہا ہوں، رؤف حسن

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا کہا گیا ہے، مجھے ملک میں تباہی نظر آرہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں میزبان مہر بخاری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی غدار ہیں تو اس ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں، ملک میں یہ سب دیکھ کر بہت شدت سے تکلیف ہورہی ہے، خواہش تھی کہ حالات اس نہج تک نہ پہنچتے۔

    پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ایک صحافی کے کہنے پر کابینہ نے منظور کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے، تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کا کہا گیا ہے میں تحریک انصاف پر پابندی لگتے دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ جنہوں نے اس میں حصہ لیا وہ سنجیدہ ہیں یا نہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ملک پر کیا اثر پڑے گا، جنہوں نے یہ راستہ اختیار کیا ہے کہ وہ دوبارہ سوچیں، دو سال سے جو کچھ ہو رہا ہے اب مجھے تباہی بھی نظر آرہی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کو بھی ڈیل کی آفر ہوئی مگر انہوں نے مسترد کردی، حکومت کی سوچ بانی پی ٹی آئی کو 5 سال اندر رکھنے کی ہے، رانا ثناءاللہ تو کہہ چکے ہیں کہ ہمارے لئے مقدمے بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔

    پی ٹی آئی ووٹرز اور حامیوں کا غصہ سینئر لیڈر شپ پر نکل رہا ہے کہ وہ کام نہیں کررہے،

    جلسے کی اجازت نہیں ملی مگر طے کیا ہے جلسہ ضرور کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الیکشن ہی بہترین حل ہیں، اگر اس پر اتفاق ہوسکتا ہے تو دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملائیں گے۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت سمیت بہت سے مسائل نظر آرہے ہیں، امید کی کرن بالکل غائب ہوگئی ہے، مجھے لگتا ہے ہمیں بہت کچھ کرنا پڑے گا، حالت روز بہ روز بدل رہے ہیں،اچھی طرف نہیں جارہے۔

    ہماری اولین ترجیح اس ملک کی بہتری ہے، ملک غلط سمت میں جارہا ہے، مایوسی پھیل رہی ہے،
    جب ہم درست نہیں کر پارہے تو کیا دوسروں کو لائیں گے؟ مجھے لگتا ہے کہ 76 سال میں یہ سب سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے۔

  • رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج، اقدام قتل کی دفعات شامل

    رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج، اقدام قتل کی دفعات شامل

    اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن پر حملے کے معاملے میں پولیس نے رؤف حسن کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پروگرام کی ریکارڈنگ کرکے نکلا تو بلیوایریا میں ایک خواجہ سرا نے منصوبہ بندی کے تحت مجھے روک کر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔

    متن کے مطابق گردن پر حملہ کیا گیا، پیچھے ہٹا تو تیز دھار آلے سے منہ پرکٹ لگا، موقع پر موجود لوگ اکٹھے ہوئے تو ملزمان فرار ہوگئے۔

    رؤف حسن کا مقدمے کے متن میں مزید کہنا تھا کہ بظاہر خواجہ سراؤں کے لباس پہن کرحملہ کیا گیا، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

    رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، شہری بازیاب

    گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد بیان میں کہنا تھا کہ پروگرام کے بعد واپس جارہا تھا کہ چار لوگوں نے مجھ پر بلیڈ سے حملہ کیا۔