Tag: raveena tondon

  • ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    ’لوگ کیا کہیں گے‘ روینہ ٹنڈن کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ ’اب میں بدل گیا ہوں پہلے مجھے ڈر لگتا تھا کہ لوگ کیا بولیں گے‘، اداکارہ کہتی ہیں کہ’’ اب مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں ہی لوگوں کو کچھ نہ بول دوں۔

    اداکارہ نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    روینہ ٹنڈن سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

    تاہم اب وہ ایک ویب سریز ’کرما کالنگ‘ میں جلد ہی نظر آئیں گی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

    بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

    ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن بھارت سے اومان جانے والی پرواز کو حادثے سے بچانے والے پاکستانی شخص کے اقدام کو سراہے بغیر نہ رہ سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’جب انسانیت سیاست سے جیت جائے۔‘

    روینا نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جے پور سے مسقط جانے والی پرواز کو تباہ ہونے سے بچالیا، اس ہیرو کے اقدام کو سراہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک ایئرٹریفک کنٹرولر نے بھارت سے اومان جانے والے ایک طیارے کو حادثے سے بچالیا تھا۔

    بھارت کے شہر جے پور سے مسقط جانے والے مسافر طیارے میں 150 مسافر سوار تھے اور طیارہ کراچی ریجن کے اوپر سے گزرتے وقت خراب موسم میں پھنس گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے جہاز 36 ہزار فٹ کی بلندی سے یکدم 2 ہزار فٹ کی بلندی کم کرکے 34 ہزار کی بلندی پر آگیا اور اس دوران پائلٹ نے ایمرجنسی پروٹوکول کے تحت قریبی اسٹیشنز سے رابطہ کیا تھا۔

    اس موقع پر پاکستان میں سی اے اے کے ایئرٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر مذکورہ پائلٹ کو پیغام کا جواب دیا اور جہاز کے کپتان کو پاکستانی فضا میں موجود شدید فضائی ٹریفک سے نکلنے میں مدد فراہم کی۔