Tag: ravi bopara

  • پریتی زنٹا نے کس کرکٹر کو اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بنا کر کھلائے؟

    پریتی زنٹا نے کس کرکٹر کو اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بنا کر کھلائے؟

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئر کردیا۔

    سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے فین کوڈ کے خصوصی آئی پی ایل شو ’دی سپر اوور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے بہترین لمحات میں سے ایک وہ وقت ہے جب پریتی زنٹا نے مجھے آلو پراٹھا پیش کیا تھا۔

    سابق انگلش کرکٹر نے بتایا کی  2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھے اپنے ہاتھوں سے آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے تھے۔

    روی کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی افریقہ میں تھے اور ہمیں ہوٹل میں اچھے پراٹھے پیش نہیں کیے گئے تھے، جس پریتی زنٹا نے مجھے پیشکش کی کہ ناشتے میں کیا کھاؤ گے؟ جس پر میں نے کہا کہ آلو کا پراٹھہ۔

    کھلاڑی نے کہا کہ پریتی زنٹا نے کہا کوئی مسئلہ نہیں’ انکا یہ انداز نہایتی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا اور کسی کھلاڑی نے سوچا نہیں تھا کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے پلئیر کیلئے آلو کے پراٹھے بناکر دیں گی؟۔

    واضح رہے کہ روی بوپارا 2009 اور 2010 کے سیزن میں پنجاب فرنچائز کا حصہ تھے جب فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے نام سے جانا جاتا تھا جبکہ 2009 کا آئی پی ایل ایڈیشن جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا۔

  • چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا، روی بوپارا

    کراچی: غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارا نے کہا ہے کہ چار سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بار فینز کے سامنے پرفارم کروں گا جو میرے لیے فخر کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی جس میں دونوں ٹیموں کے تمام ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    پریکٹس سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روی بوپارا کا کہنا تھا کہ 4سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں، پہلی بارکراچی میں فینز کےسامنےکھیلنا میرے لیے بہت فخرکی بات ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ضرور ہیں مگر مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کے لیے  یہ لمحات یادگارہوں گے، ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی اب ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا سامناکرنےکے لیے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: آئی سی سی کا کراچی میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

    دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ تمام فرنچائزز کے ملکی و غیرملکی کھلاڑی بھی کراچی پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 میچز، کراچی کا متبادل ٹریفک پلان جاری

    نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک روٹ پلان جاری کردیا جبکہ اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ اصل شناختی کارڈ رکھیں۔

    پارکنگ کے مقامات

    پارکنگ مقامات پر 4 مقامات یونیورسٹی روڈ پر ہیں جن میں وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید پارک سے متصل گراؤنڈ، بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار والا گراؤنڈ اور ایکسپو سینٹر کا میدان شامل ہے جبکہ پانچواں مقام ڈالمیا پیٹرول پمپ کے نزدیک غریب نواز فٹبال گراؤنڈ ہے۔

    شائقین کس طرح اسٹیڈیم پہنچیں گے؟

    پولیس کی جانب سے پارکنگ کے لیے پانچ مقامات مختص کیے گئے، اسٹیڈیم جانے والے شائقین کو مرحلہ وار تلاشی کروا کے بذریعہ شٹل سروس اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا، گراؤنڈ کے دروازے صبح 12 بجے سے کھولے جائیں گے جبکہ میچ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل اسٹیڈیم انہیں بند کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4، کراچی میچز کا سیکیورٹی پلان مرتب، شائقین کے لیے ہدایت نامہ جاری

    شائقین کو اپنے ہمراہ موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ وہ پانی کی بوتل بھی اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتے جبکہ خواتین بھی اپنے ہینڈ بیگس ساتھ نہیں لے جا سکیں گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ  نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن فور کے شیڈول میچز 9، 10، 11، 13 اور 15 جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا جس کے تحت مختلف شاہراؤں پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی روانی مکمل بند ہوگی۔

     

  • جیتو پاکستان میں کراچی کنگز ٹیم لانچ کی تقریب

    جیتو پاکستان میں کراچی کنگز ٹیم لانچ کی تقریب

    اے آروائی کے پروگرام جیتو پاکستان کے خصوصی پروگرام میں کراچی کنگز کی ٹیم لانچنگ اور تھیم سانگ لانچنگ کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی‘ اس موقع پر ٹیم انتظامیہ‘ کھلاڑی اور معزز اسپانسرز بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو’جیتو پاکستان‘ کے خصوصی پروگرام کی میزبانی فہد مصطفےٰ اور وسیم بادامی نے کی ‘ اس موقع پر ٹیم کے مالک سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز محض ایک ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔

    لانچنگ کی تقریب سے قبل ٹیم مالکان ‘ انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے اپنے مداحوں اور اسپانسرز کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔ اس موقع پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبا ل اور ان کی مکمل ٹیم، صدر شاہد خان آفریدی، کپتان عماد وسیم، بابر اعظم، عثمان خان، اسامہ میر، تابش خان، حسن محسن، خرم منظور، محمد رضوان، مشتاق کلہوڑو، سیف اللہ بنگش، محمد طحہٰ، محمد عرفان اور روی بوپارا موجود تھے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے سجائی گئی اس رنگا رنگ تقریب میں ٹیم اینتھم ’دے دھنادن‘ کی لانچنگ بھی کی گئی جس پر معروف گلوکار شہزاد رائے نے پرفارم کیا ۔گانے کی ویڈیو میں بوم بوم شاہد آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور بابر اعظم نے بھی اپنا جلوہ دکھایا ہے

    ‘کراچی کنگز محض ٹیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے’

    اس موقع پر ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کنگز ہم سب کا ہے ‘ یہ ٹیم سے بڑھ کر ایک خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یقین ہیں کہ یہ خاندان پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے جذبے اور محنت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ فائنل کا انعقاد کراچی میں ہوگا اور ہمارے لیے یہ فخر کا مقام ہوگا کہ ہم اپنے گھر کے میدان میں اپنے لوگوں کے درمیان فاتح کے طور پر کھڑے ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر روی بوپارا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹیم کی لانچنگ کے لیے کراچی تشریف لائے‘ اس سے پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے ابھرے گا۔ جو کہ ہمیشہ سے ہمارا مقصد رہا ہے‘‘۔

    اس خوبصورت شام کو یاد گار بنانے کے لیے فیصل قریشی اور صنم بلوچ بھی موجود تھے۔ دی آرکیڈین کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی، فوجی فاؤنڈیشن کے شعبہ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے سربراہ بریگیڈیر مجتبیٰ۔ کراچی کنگز کے سی ای او طارق وصی اور ٹیم ڈائریکٹر راشد لطیف خصوصی طور پر موجود تھے۔

    اس خوبصورت شام کو یادگار بنانے کے لیے کراچی کنگز ٹیم کی انتظامیہ اور ممبران اپنے مداحوں کی محبت کے شکرگزار ہیں اور اس موقع پر اپنے اسپانسرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ’بحریہ ٹاؤن ‘ – کراچی کنگز کا ٹائی ٹینیم اسپانسر ہے جبکہ’نور پور‘ اور’دی آرکیڈین‘ کراچی کنگز کے پلاٹینیم اسپانسرز ہیں۔ ٹیم کی آفیشل سپر مارکیٹ -’امتیاز سپر اسٹور‘ہے ، ’برائیٹو پینٹ‘ ہمارے پینٹ پارٹنر ہیں جبکہ ہمارا ہوم گراؤنڈ پارٹنر ’نیا ناظم آباد‘ہے۔

    ایونٹ کی تصویری جھلکیاں


    ٹیم کے مالک جناب سلمان اقبال تقریب سےخطاب کرتے ہوئے
    شاہد خان آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ خوش گوار انداز میں
    گفتگو کا ایک منظر
    صنم بلوچ اور فہد مصطفیٰ – شرکاء کو محضوظ کرتے ہوئے
    وسیم بادامی – پرجوش انداز میں
    اے آروائی انتظامیہ
  • فائنل میں‌ پہنچا تو لاہور ضرور جاؤں گا، روی بوپارا کا اعلان

    فائنل میں‌ پہنچا تو لاہور ضرور جاؤں گا، روی بوپارا کا اعلان

    شارجہ: پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بھوپارا نے کہا ہے کہ اگر ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو فائنل لاہور میں کھیلنے آؤں گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پشاور زلمی کے مدمقابل کراچی کنگز کا اہم میچ ہے اگر آج کا میچ کراچی کنگز جیت جاتی ہے تو وہ فائنل کھلینے کے لیے لاہور ضرور جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہد ہاشمی نے بتایا کہ یہ خوش آئند بات ہے، کراچی کنگز سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم سمجھی جارہی تھی کہ ان کے کافی پلیرز غیر ملکی ہیں جن کے بارے میں خدشات ہیں کہ وہ لاہور نہیں جائیں گےلیکن روی بوپارا نے پہل کردی ہے کہ وہ لاہور ضرور جائیں گے ۔

    روی بوپارا کا تعلق انگلینڈ سے ہے لیکن وہ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں ان کا گھرانہ بھارتی نژاد ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والا اگر لاہور جائے گا تو یہ مزہ دوبالا ہوجائے گا۔


    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آج رات یا کل صبح تک پوزیشن واضح ہوجائے گی کہ کتنے غیر ملکی کھلاڑی لاہور جانے کے لیے تیار ہیں، کیوں کہ پشاور زلمے کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے پانچوں کھلاڑیوں کے ویزے لگالیے ہیں جو لاہور جانے کے لیے تیار ہیں اس لیے جو بھی ٹیم آج فاتح ہوگی اس کے تمام کھلاڑیوں کے لاہور جانے کا فیصلہ آج رات ہی یا کل صبح تک ہوجائےگا۔

  • شعیب ملک نے کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

    شعیب ملک نے کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارا کو سونپ دی

    دبئی : شعیب ملک کراچی کنگز کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔ روی بوپارا اگلے میچز میں کراچی کنگزکی قیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا.

    اے آر وائی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے کپتانی چھوڑی ہے۔ دباؤ کے بغیر کھیلنا چاہتا ہوں.

    انہوں نے بتایا کہ ٹیم کی کپتانی روی بوپارہ کو سونپ دی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کراچی کنگز کی قیادت روی بوپارہ کرینگے.

    انہوں نے کہا کہ روی بوپارہ بہترین پلیئرہیں فتح دلاسکتےہیں،اپنے لئے نہیں ٹیم کے لئے کھیلتا ہوں،شعیب ملک نے کہا کہ میرے لیے انفرادی پرفارمنس سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے.

    کراچی کنگزکوفتح دلانےکی بھرپورکوشش کروں گا،شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کنگزکی فتح کےلئےپرامیدہوں، پی ایس ایل کا پہلاسال تھااس لئےکچھ غلطیاں ہوئی ہیں،

    کراچی کنگز کو فتح دلانے کی بھر پور کوشش کی جس کے نتیجے میں کراچی کنگز نے کئی کانٹے دار میچز کھیلے ،گیم میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلےآف میں پہنچنےکافائدہ اٹھاناچاہتےہیں.