Tag: Ravi Shastri

  • ویرات کوہلی پر تنقید : روی شاستری کھل کر میدان میں آگئے

    ویرات کوہلی پر تنقید : روی شاستری کھل کر میدان میں آگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی کا معیار صرف ورلڈ کپ جیتنا نہیں، ویرات کوہلی پر تنقید بلاجواز ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہی، روی شاسرتی ایک بار پھر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ انہوں نے ویرات پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ صرف ورلڈ کپ جیتنا ہی کسی کھلاڑی کا کی کارکردگی کا فیصلہ کرنے کا واحد معیار نہیں ہے، اور بھی بہت سے پہلو ہیں جن پر بات کی جانی چاہیے۔

    روی شاستری نے ویرات کوہلی کے ناقدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سارو گنگولی، اور راہول ڈریوڈ نے کبھی بھی ورلڈ کپ نہیں جیتا۔

    اس کے علاوہ انیل کمبلے، وی وی ایس لکشمن اور روہت شرما نے ورلڈ کپ نہیں جیتا لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ اچھے کھلاڑی نہیں ہیں۔

    روی شاستری نے مزید کہا کہ سچن ٹنڈولکر کو ایک ورلڈ کپ جیتنے میں چھ ورلڈ کپ لگے اور کوہلی کے لیے اس کی بنیاد پر فیصلہ کرنا مناسب نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری نے کہا کہ کپتانی چھوڑنا ویرات کوہلی کی اپنی پسند ہے، آپ کو ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، ماضی میں بھی بہت سے بڑے کھلاڑیوں نے کپتانی چھوڑ دی تھی جب انہیں لگا تھا کہ انہیں اب اپنی بلے بازی پر توجہ دینی چاہیے۔

  • بھارتی ٹیم  پر کرونا کا حملہ، اہم ارکان قرنطینہ

    بھارتی ٹیم پر کرونا کا حملہ، اہم ارکان قرنطینہ

    لندن: بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ پر موجود بھارتی ٹیم پر کرونا کا وار، بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے روی شاستری کے ساتھ بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور فزیوتھیراپسٹ کو بھی قرنطینہ کردیا ہے جبکہ بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان چوتھا ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ٹیم کے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے تاہم دیگر ارکان کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں آج میدان میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

  • روی ساشتری نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دے دیا

    روی ساشتری نے عمران خان کو بہترین کپتان قرار دے دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیائے کرکٹ کے بہترین کپتانوں میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

    حال ہی میں روی شاستری نے اپنی کتاب "اسٹارگیزنگ” کھلاڑی میری زندگی میں شائع کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں جنہیں موجودہ وقت تک دنیا نے دیکھا ہے۔

    روی شاستری نے لکھا کہ یہ سمجھنے کی کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ میں نے عمران خان کو کرکٹ کے بہترین کپتانوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک کہا،میرے اس نظریے کو بمشکل ہی کسی کوالیفکیشن کی ضرورت ہوگی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ عمران خان کے ریکارڈز خود بولتے ہیں، لیکن اگر عمران خان کے لیے مزید کسی گواہی کی ضرورت ہے تو وہ ان کھلاڑیوں کے تجربے سے بھی آسکتی ہے جنہوں نے عمران خان کا مقابلہ کیا تھا۔

    روی شاستری نے لکھا کہ میں نے عمران خان کو پہلی مرتبہ انیس سو اٹہتر میں ٹیلی ویژن پر اس وقت کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جب بھارتی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور عمران خان بھارتی ٹیم کے خلاف کھیل رہے تھے۔

    اپنی کتاب میں روی شاستری نے مزید لکھا کہ جب اگلے سیزن میں پاکستان ٹیم بھارت آئی تو میں نے وینکھڈے اسٹیڈیم (ممبئی) میں نارتھ اسٹینڈ میں جگہ پکی کی تھی جہاں سے میں نے عمران خان کی بولنگ سوئنگ اور ریورس سوئنگ پر ان کے کنٹرول کا شاندار مظاہرہ دیکھا تھا۔

    روی شاستری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عمران خان کی سوئنگ بولنگ نے بیٹسمینوں کی زندگی اجیرن کردی تھی، وہ اپنے وقت میں دنیا کے بہترین آل راؤنڈر تھے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عمران خان کی بیٹنگ صلاحیتوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور کے چار بہترین آل راؤنڈرز میں بہترین بلے باز تھے۔