Tag: Ravichandran Ashwin

  • معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن ایشون نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک جذباتی پیغام میں روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ اب وہ آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے لیکن دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 فرنچائز لیگز میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

    ایشون کا کہنا تھا کہ ”آج میرے لیے خاص دن ہے اور ایک نئی شروعات بھی۔ کہتے ہیں ہر اختتام ایک نئی شروعات لاتا ہے۔ میرا آئی پی ایل کیریئر اختتام پذیر ہورہا ہے، مگر اب میں دنیا کی دیگر لیگز میں کرکٹ کا نیا سفر شروع کرنے جارہا ہوں۔“

    ایشون کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام فرنچائزیز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں یادگار لمحات اور تعلقات دیے۔ ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل اور بی سی سی آئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ روی چندرن ایشون نے 18 دسمبر 2024 کو گابا ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئی پی ایل میں خدمات جاری رکھیں گے۔

    روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کی بیٹنگ پر سوال اُٹھادیا

    آئی پی ایل کی اگر بات کی جائے تو ایشون نے پانچ ٹیموں کی نمائندگی کی، جس میں: چنئی سپر کنگز، پنجاب کنگز، دہلی کیپیٹلز، راجستھان رائلز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس شامل ہیں، انہوں نے پنجاب کنگز کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیئے۔

  • ایشون نے بارہ سال پہلے کیا عہد لیا تھا؟

    ایشون نے بارہ سال پہلے کیا عہد لیا تھا؟

    بھارت کے معروف اسپنر روی چندرن ایشون نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بین الاقوامی سطح پر 765 وکٹیں لینے کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔

    روی چندرن ایشون نے کئی سال قبل ایک عہد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکل وقت دیا تھا۔

    بی سی سی آئی نے اسپنر کے اعزاز میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے، جس میں اس ہندوستانی لیجنڈ نے اپنے شاندار کیریئر کی کچھ یادوں کو شیئر کیا ہے۔

    2012 میں جب نومبر- دسمبر کے ماہ کے دوران ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس ہوم سیریز میں ہندوستان کو 2-1 سے شکست ہوئی تھی۔ اس سیریز کے بعد اسپنر نے عہد کیا تھا کہ وہ ہندوستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کبھی نہیں ہارنے دیں گے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں معروف اسپنر کا کہنا تھا کہ میں نے سال 2012 میں ایک عہد لیا تھا جب ہم انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز ہار گئے تھے۔

    یہ میرے کیریئر کا ابتدائی مرحلہ تھا اور میں نے خود سے کہا تھا کہ اب ہم انگلینڈ سے کبھی نہیں ہاریں گے، ایشون نے کہا کہ آپ نے چاہے دس سالوں میں کتنی ہی وکٹیں لیں، آپ کو وہ یاد نہیں ہوں گا لیکن یادیں ساتھ رہ جاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ہندوستان کو 2012 میں 8 سال میں پہلی بار ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسپنر کے عہد کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ اس نے لگاتار 18 ہوم سیریز اپنے نام کیں۔

    ان یادگار فتوحات میں ایشون نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، کیونکہ اس کے بعد انہوں نے گھریلو میدانوں پر 53 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 53 میچوں میں 320 وکٹیں حاصل کیں۔

    ویڈیو: اشون کو ہندی میں مشورہ کوہلی کو الٹا پڑ گیا، گراؤند میں قہقہے لگ گئے

    بدقسمتی سے، ایشون 2024 میں کھیلی گئی ہوم سیریز کا بھی حصہ تھے، جس میں ٹیم انڈیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے شکست ہوئی تھی۔

  • روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بھارت کے معروف عالمی شہرت یافتہ اسپنر روی چندرن ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 38 سالہ روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

    ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی، انہوں ٹیسٹ کیریئر میں 537 وکٹیں حاصل کیں۔ اسپنر نے 116 ون ڈے اور 65 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

    اسپنر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے اس سفر میں جس نے بھی ساتھ دیا ان سب کا شکریہ، تمام فارمیٹس میں بطور کرکٹر یہ میرا آخری دن تھا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران بہت انجوائے کیا اور کئی یادگار یادیں ہیں، یہ میرے لیے کافی جذباتی لمحہ ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشون کو ریٹائرمنٹ پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار کیریئر پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

    دوسری جانب پاکستان کے ممتاز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے 130 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

    عماد وسیم نے اپنے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ایشون نے تیزترین 300 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا

    ایشون نے تیزترین 300 وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا

    ناگپور : بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرلیں، اس سے قبل ڈینس للی کا 56 ٹیسٹ میں 300 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر روی چندرن ایشون نے تیز ترین تین سو وکٹیں مکمل کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

    انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف ناگپور ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ ایشون نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کے54 ویں ٹیسٹ میچ کی ایک سو ایک اننگز میں اپنی تین سو وکٹیں مکمل کیں۔

    ایشون نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئی تاریخ بناڈالی۔ اس سنگ میل کے ساتھ ساتھ ان کی انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی تعداد بھی 500 ہوگئی ہے۔

    للی نے چھپن ٹیسٹ میں تین سو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ ایشون تین سو وکٹیں لینے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔

    ان سے قبل انیل کمبلے، کپیل دیو، ہربجھن سنگھ اور ظہیر خان یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ایشون نے مزید تین سو وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔