Tag: raw and NDS

  • را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی را اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے۔

    حمال خان جس کا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دہشت گرد نکلا، را اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر رحمان ملک نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را ہمیشہ بی ایل اے کا ماسٹر مائنڈ رہی ہے۔

    وزیراعظم مودی پہلے ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی معاونت کا سرعام اقرار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں نے بھی تربیت بھارت سے حاصل کی تھی۔ ی

    ہ اب واضح ہوچکا ہے کہ کیسے بھارت ہمسایہ ممالک میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ادھر مِسنگ لسٹ میں نام تھا ادھر حمال خان را سے دہشت گردی کی تربیت لے رہا تھا۔

  • را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    را اوراین ڈی ایس دہشتگردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس دہشت گردوں کی فنڈنگ کرتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی سول اسپتال میں عیادت کے موقع پر کیا، اس کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی کوئٹہ دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کوئٹہ دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال آئے اور فرداً فرداً سب زخمیوں کی عیادت کی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کر رہی ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا۔


    مزید پڑھیں: کوئٹہ، پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 اہلکار شہید 22زخمی


    انہوں نے کہا کہ باغی قوم پرستوں کی کمر توڑ چکے ہیں۔ اس موقع پر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، آئی جی ایف سی آئی جی پولیس ودیگرحکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔