Tag: raw ka agent

  • بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر تشویش ہے، دفترخارجہ پاکستان

    بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر تشویش ہے، دفترخارجہ پاکستان

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی اہم پیش رفت ہے،علی حیدر کو امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا۔

    ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ افغان حکام نے ہمارے سفیر کی موجودگی میں علی حیدرگیلانی کو حوالے کیا، سرحد پار کرنے کا معاملہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ معاملہ ہے۔ طورخم بارڈر پر معاملات مزید بہتر کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان ملٹری حکام طورخم بارڈر کے حوالے سے رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کوئی آسان معاملہ نہیں۔یہ معاملہ چار ملکی گروپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔چار ملکی کمیٹی کا پانچواں اجلاس مئی کے آخر میں ہوگا۔ اس بارے میں اجلاس کی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔چارملکی اجلاس میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا۔توانائی کے منصوبے کاسا 100 اور تاپی منسوبوں کی کامیابی کیلیے افغانستان میں وسیع البنیاد امن ضروری ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر کی پھانسی پر تشویش ہے۔بنگلہ دیش کے قائم مقام سفیر کواس سلسلے میں دفتر خارجہ طلب کر کےاور بنگلہ دیشی سفیر کو پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈکرایا گیا ہے ہم نہیں سمجھتے کہ اس معاملے پر پاکستان کا ردعمل کمزور ہے۔ ہم نے اس معاملے پر شدید تحفطات کا اظہار کیا ہے، کل ہم نے بیان جاری کیا اور آج سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

    امریکہ سے ایف سولہ طیارے خریدنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضح ہے،امریکہ اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے اتحادی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے۔امید ہے ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے امریکہ ہمارے موقف کوسمجھے گا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی حوالگی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان تک سفارتی رسائی کے حوالے سے دو معاہدے ہیں ۔ایک معاہدے ویانہ کنونشن جبکہ ایک پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاہدہ ہے۔کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی اور دہشتگدوںکی مالی امداد میں ملوث ہے دونوں معاہدوں کی روشنی میں کلبھوشن تک سفارتی رسائی کی بھارتی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

  • ٹھٹہ سے گرفتار بھارتی ایجنٹ صدام حسین کے انکشافات

    ٹھٹہ سے گرفتار بھارتی ایجنٹ صدام حسین کے انکشافات

    کراچی : بھارتی ایجنسی را کے ٹھٹھہ سے گرفتار ہونے والے ایجنٹ صدام حسین عرف روشن ماچھی کے اعترافی بیان کی ویڈیو اے آر وائی نیوزنے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی سازشی ہنڈیا ایک بار پھر بیچ چوراہےپر پھوٹ گئی، دوران تفتیش صدام حسین نے کا کہنا تھا کہ میں مچھیرے کے روپ میں بھارتی ایجنٹ اور سہولت کارتھا۔

    اس نے بتایا کہ وہ کن راستوں سے بھارت جاتا تھا، را ایجنٹ نے فیصل بیس اورمہران بیس سمیت دیگر علاقوں کی تصاویر کواپنے کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔

    صدام نے انکشاف کیا کہ ہم سے فشریز کے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں کے نقشے مانگے گئے۔ اس نے کہا کہ ہمیں صرف موبائل فون کے ذریعے مس کال دینے کی ہدایت تھی، جس کئے بعد وہاں سے کال بیک آجاتی تھی۔

    را کے ایجنٹ نےبھارتی اہلکاروں کےنام افشاء کئےاور بتایاکہ بڑامولوی بھی کوڈ ورڈ تھا، اس نےکہا کہ بھارتی حساس مقامات کی تصاویر مانگتےاورپاکستانی جرائد اوراخبارات بھی انڈیا لیکر گیا۔

    صدام کا کہنا تھا کہ پہلے خفیہ کوڈ 226بعد میں201الاٹ کیا گیا۔مختلف معامالات میں سمندری حدود میںنریندر سریندر ،ارجن اورکرن سنگھ وغیرہ سے ملتا تھا۔

     

    RAW agent’s shocking revelations by arynews

  • بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کو ایرانی مددکاتاثر نہ دیاجائے، چوہدری نثار

    بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کو ایرانی مددکاتاثر نہ دیاجائے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کا معاملہ ایران سے نہ جوڑا جائے،ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں،وفاقی وزیرداخلہ نےپڑوسی ملک کوکلین چٹ دے دی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پرپڑوسی ملک ایران کو کلین چٹ دے دی، چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ ایرانی سفیرسےکل تفصیلی بات ہوئی،میڈیا میں ایران کی تضحیک پرایرانی سفیر کوتشویش تھی،ایرانی سفیر نےکہا لگتا نہیں پاکستان ایران برادرملک ہیں۔

    چوہدری نثارنے کہا ایران پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں، جاسوس کامعاملہ پاک ایران تعلقات سے نہ جوڑیں، مشرف کی بیرون ملک روانگی پرچوہدری نثارنےکہا کہ مشرف کا نام سپریم کورٹ کےفیصلےپرای سی ایل میں ڈالا،ہم سے پہلے بھی پانچ سال ایک حکومت رہی ہے یہ صرف غداری نہیں انکی لیڈر کے قتل کا بھی کیس تھا، ایان علی کے لئے ان کے پاس وکلا ہیں،مشرف کے لئے ہمیں کہتے ہیں یہ کردیا وہ کردیا۔

    چوہدری نثارنے کہا کہ وزیرداخلہ اوروزیراعلٰی کو رات کےاندھیرے میں آرمی چیف سے ملنے کی ضرورت نہیں،دن کی روشنی میں ملنے گئے تھے۔

    اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ دھرنے کی آگ کوٹھنڈا کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، تین چارلوگوں نے سیاست چمکانے کے لیے ناموس رسالت ﷺکا غلط استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے والے ریڈزون میں کیسے آئے اس کی تحقیقات ہورہی ہیں، دھرنے کے معاملے پر صوبائی اور دارالحکومت کی انتظامیہ میں رابطے کا فقدان تھا، ہزاروں کے ہجوم کو روکنا ناممکن تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے صوبائی حکومت سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی، دھرنے میں نفرت انگیز تقاریر اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں قومی کرکٹ اسٹارز پر الزام لگانے والے پہلے یہ سوچیں کہ انہوں نے ملک کی خدمت کی ہے،وقار یونس کی رپورٹ وزیر اعظم تک پہنچنے سے پہلے لیک ہوئی جس کی انکوائری کی سفارش کروں گا۔

  • چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    چہلم کی آڑمیں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نےاسلام آباد میں تشدد اورتوڑپھوڑ پربرھمی کااظہارکیا ہے۔

    وزیرداخلہ کی زیرصدارت انتظامیہ اورپولیس کا اجلاس ہوا، وزیرداخلہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں تشدد اور توڑپھوڑ پرناراضگی کا اظہارکیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا چہلم کی آڑ میں قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں، اجلاس میں ریڈ زون کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ،

    وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس کی طرف سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل تھے، جانی نقصان کے خدشے کے باعث طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

  • کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پررا کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

    کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پررا کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

    اسلام آباد: گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پرمزید گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ کراچی،بلوچستان اور پنجاب سے را کے مزید 4ایجنٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔ را کا ایک اور گرفتارایجنٹ دیپک کمارپرکاش کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپک کو بھارتی ہائی کمیشن کےانڈر کور آفیسر نے را سے منسلک کرایا، دیپک کمار پرکاش دوہزار چودہ میں بھارت یاترا کیلئے بھی گیا تھا۔

    دیپک کمار کو بھارتی ویزے میں توسیع اور پچاس ہزار روپے بھی دیئے گئے تھے، دیپک کمار کا ایک بھائی بھارت میں بھی رہتا ہے جسے چار سے پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔

    کلبھوشن یادیو کے گروپ کا ایک دوسرا ایجنٹ ندیم اکا انکل کراچی سے گرفتار ہوا، ذرائع کا کہناہےکہ ندیم اکا انکل کو حساس اداروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے، محمد شفیق تیسرے ایجنٹ کوبھی کراچی سے ہی گرفتارکیاگیا.

     

  • را کے ایجنٹ کی گرفتاری: بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء منظور

    را کے ایجنٹ کی گرفتاری: بلوچستان اسمبلی میں تحریک التواء منظور

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے صوبے سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے متعلق اپوزیشن لیڈر کی تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی۔

    اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیرصدارت ہونے والے اسمبلی اجلاس میں تحریک التواء پیش کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت بلوچستان میں براہ راست مداخلت کررہا ہے۔

    تحریک کو رائے شماری کے بعد آئندہ اجلاس میں دوگھنٹے بحث کے لئے منظور کرلیا گیا۔

    جمعیت علماء اسلام کی رکن اسمبلی شاہدہ رؤف نے پوائنٹ آف آرڈر پر شہباز تاثیر کی بازیابی کے سلسلے میں ترجمان بلوچستان حکومت کے بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں بیانات دینے سے ملک اور صوبے کی جگ ہنسائی ہوتی ہے۔

    جس پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایوان کو یقین دلایا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کی تمام محرکات سے متعلق آئندہ اجلاس میں اسمبلی کو آگاہ کیا جائے گا۔

    اسمبلی نے تحفظ گواہان کا بل بھی منظور کرلیا جبکہ قومی مالیاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد اسمبلی کا اجلاس انتیس مارچ تک ملتوی کردیا گیا۔

     

  • را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرمحبت کی پینگیں بڑھانے والے تبصرہ کریں، مولا بخش چانڈیو

    حیدرآباد : مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ را کا ایجنٹ پکڑے جانے پر ان لوگوں کو تبصرہ کرنا چاہئے جو بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھاتے ہیں، جو بھارت سے کاروبارکرتے ہیں اورساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا، حیدر آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے ایشو کو چھیڑ کر مردہ گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے پہلے ہی 3 اسمبلیاں مسترد کر چکی ہیں۔

    وفاقی حکومت میں مخصوص ذہنیت کے وزراء ہیں، اس ایشو کو اٹھا کر میاں صاحب کو کمزور کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دیکھیں کون لوگ انہیں کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ میں میاں صاحب کے کمزور ہونے پر پریشان نہیں، نہ ہی ان کی بربادی پر خوش ہونے والا ہوں۔

     

  • راکےایجنٹ کی گرفتاری،بھارت بھی پاکستان کی مددکرے،عمران خان

    راکےایجنٹ کی گرفتاری،بھارت بھی پاکستان کی مددکرے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ را کے ایجنٹ کے معاملےپربھارت کو بھی پاکستان سے تعاون کرنا چاہئیے۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئر مین تحریک انصاف نےکہا کہ راکے افسر کی پاکستان میں موجودگی انتہائی تشویشناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ را پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔ را کے افسر کا بلوچستان سے گرفتار ہونا بھارت کے خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

    قوم کو بتایا جائے کہ کیسے بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے میں مصروف عمل ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں بھارت کی معاونت کر رہا ہے ہندوستان کو بھی مثبت انداز میں پاکستان کی مدد کرنا چاہئیے۔

  • را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے مدد لیں گے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ سے تفتیش کیلئے ایران سے بھی مدد لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے را کی دراندازی اور اس کےافسرکی گرفتاری کا معاملہ عالمی سطح پراٹھادیا۔ اس حوالے سے امریکا،روس،چین،فرانس،برطانیہ،جرمنی کوبھارتی کارروائیوں سےآگاہ کردیا گیا ہے۔

    سیکریٹری خارجہ نےامریکاسمیت بڑی طاقتوں کوبھارتی دراندازی سےآگاہ کیا اور حکومت نے دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں کوبھارتی ایجنٹ کا معاملہ اٹھانےکی ہدایت کی ہے۔

    چوہدری نثارنے کہا ہے کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری کی تفتیش کے لیے ایران سے تعاون مانگا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں گرفتار ی سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان کے حالات خراب کر نے میں بیرونی طاقت ملوث ہے۔

  • را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    را کےایجنٹ کی گرفتاری، بھارتی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ میں طلبی

    اسلام آباد : بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر دفتر خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے حاضر سروس را ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پراسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا گیا۔

    دفتر خارجہ میں بھاتی ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کی گئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ را کا افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ دہشت گردی کو ہوا دینے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

    دفترخارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرسےکہا کہ اس معاملےپراپنی حکومت سے تحریری جواب حاصل کرکے آگاہ کریں۔ ادھربھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف نے قرارداد جمع کرادی۔

    اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید نےمطالبہ کیا ہے کہ بھارتی سفیر سے واضح موقف لیا جائے ورنہ انہیں ملک بدر کردیا جائے۔