Tag: raw ki funding

  • متحدہ کی را سے فنڈنگ: اہم نام جلد منظرعام پرلاؤں گا، مصطفیٰ کمال

    متحدہ کی را سے فنڈنگ: اہم نام جلد منظرعام پرلاؤں گا، مصطفیٰ کمال

    سکھر : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے قائد ایم کیوایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر حکومت جواب دے۔ متحدہ کی را سے فنڈنگ اور تعلقات کے بارے میں ملک کی آٹھ اہم شخصیات کو بھی علم ہے ان کے نام جلد منظر عام پر لاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کی توپوں کا رخ ایک بار پھر قائد ایم کیوایم کی طرف ہوگیا ہے۔

    سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیوایم پر را کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود کارروائی نہیں کی جارہی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگیا تو قائد ایم کیوایم کی تنخواہ کم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کراچی ، حیدر آباد جیسے شہروں کی نئی نسل کو تعلیم کے میدان میں پیچھے کردیا آج را کی فنڈنگ نے کراچی کو تعلیم کے میدان میں 43 اور حیدرآباد کو 62 ویں نمبر تک پہنچا دیا ہے ۔

    قائد ایم کیوایم نے را سے متعلق کسی دستاویز کی تردید نہیں کی ایم کیوایم کے قائد نے چار بار را کے ایجنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

    انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کے علاوہ آٹھ دیگرپردہ نشینوں کو بھی را کی فنڈنگ کا پتہ ہے، ان کے نام جلد منظر عام پر لاؤں گا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم کی رفاقت میں طویل وقت گزرا مجھے اندر اور باہر کی سب خبر ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا لیکن ہم نے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں سے لڑائی نہیں لڑنی اور جو لوگ گمراہ ہیں ان سے ہمدردی ہے، ہمیں ان ہی لوگوں کی اصلاح کرنی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ کے رہنما سلیم شہزاد سے کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہی وہ پاک سر زمین پارٹی میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن آفس کھولنے کا مقصد متحدہ کو مزید ڈوز دینا ہے جو کہ ضروری ہے۔


    Mustafa Kamal once again turns his guns on… by arynews

  • سرفرازمرچنٹ نے پاکستان آنے پرآمدگی ظاہرکردی

    سرفرازمرچنٹ نے پاکستان آنے پرآمدگی ظاہرکردی

    اسلام آباد : ایم کیوایم کے راسے فنڈنگ کے معاملےمیں سرفرازمرچنٹ نےپہلے پاکستان آنے سے انکارکیا اور پھررضامندی ظاہرکردی۔ انہیں ایف آئی اے کے سمن کی زبان پراعتراض تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کی را سے فنڈنگ اوراسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے اہم کردار سرفراز مرچنٹ نے پاکستان آنے پرآمدگی ظاہرکردی۔ لیکن یہ ہاں پہلے نہ ہوگئی تھی۔

    سرفراز مرچنٹ کوایف آئی اے کی جانب سے پاکستان طلبی کے سمن کی زبان پراعتراض تھا۔ پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین نے یہ کہہ کر سمن مسترد کردیا تھا کہ انہوں براہ راست ایم کیوایم قائد پر کوئی الزام نہیں لگایا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے جو دستاویزات دیں اس میں محمد انور، طارق میر اور ایم کیو ایم قائد کےرا سے پیسے لینے کا الزام تھا وزیرداخلہ چوہدری نثارمعاملےمیں فوری مداخلت کی،جس پرڈائریکٹرایف آئی اےانعام غنی نے سرفرازمرچنٹ سے رابطہ کیا ۔

    انعام غنی کا کہنا ہے کہ سرفرازمرچنٹ کوایک اورسمن بھجوا رہےہیں کہ پاکستان آکر بطورگواہ بیان ریکارڈ کرائیں۔ سرفراز مرچنٹ کو کل پاکستان آنا تھا۔ دوبارہ سمن جاری ہونے کے بعد ان کی آمد کی نئی تاریخ طے ہوگی۔