Tag: Rawal Dame

  • کیا ڈیم سے مچھلی نہ نکالی جائے اور وہ وہیں مرجائے؟ چیف جسٹس اسلام آباد

    کیا ڈیم سے مچھلی نہ نکالی جائے اور وہ وہیں مرجائے؟ چیف جسٹس اسلام آباد

    اسلام آباد : عدالت نے مچھلی کی نیلامی کے خلاف مقدمے میں محکمہ فشریز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیا درخواست گزار یہ چاہتا ہے کہ مچھلی نہ نکالی جائے اور وہ وہیں مرجائے؟

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم کی مچھلی کی نیلامی کے خلاف کیس ہائی کورٹ نے محکمہ فشریز سمیت دیگر فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا ہے، ہائی کورٹ نے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرکے دو ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا درخواست گزار یہ چاہتا ہے کہ نیلامی نہ کی جائے اور مچھلی وہیں مرجائے؟ درخواست گزار کا اس سے کیا تعلق ہے کیا وہ چاہتا ہے کہ لوگ مچھلی نہ کھا سکیں؟۔

    کیس کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ راول ڈیم کو لیزآؤٹ کرنا قانون میں موجود نہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یعنی درخواست گزار چاہتا ہے کہ مچھلی نہ نکالی جائے اور وہ وہیں مرجائے؟

    لگتا ہے لوگوں نے درخواست گزار کو سامنے لاکر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، درخواست گزار کیوں چاہتا ہے یہ نیلامی نہ ہو۔
    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار مچھلیوں میں ایکسپرٹ ہے؟

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار آج خود عدالت میں موجود نہیں ہے، چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

  • راول ڈیم کے پانی میں‌ زہریلا کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف

    راول ڈیم کے پانی میں‌ زہریلا کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف

    اسلام آباد:راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راول ڈیم کا پانی زہریلا ہوگیا ہے ، یہ پانی از خود زہریلا نہیں ہوا بلکہ اس میں زہریلا مواد ملائے جانے کا تشویش ناک انکشاف ہوا ہے، ایگری کلچر ریسرچ سینٹر نے پانی میں زہریلا کیمیکل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    تشویش ناک بات یہ ہے کہ یہ پانی اسلام آباد اور راولپنڈی ان دونوں شہروں کو فراہم کیا جاتا ہے، یہ پانی پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے، زہریلے مواد کے سبب روال ڈیم میں موجود مچھلیوں کی بڑی تعداد مرگئی ہے، کیمیکل زدہ پانی ہونے کے سبب انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے کچھ عرصہ پہلے کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا اور اب یہ پانی دوبارہ زہریلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔