Tag: RAWAL PINDI

  • راولپنڈی: فائرنگ سے 2 خواجہ سرا جاں بحق،3 زخمی

    راولپنڈی: فائرنگ سے 2 خواجہ سرا جاں بحق،3 زخمی

    راولپنڈی: نامعلوم افرادکی فائرنگ سےدوخواجہ سراجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات گئے راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موتی محل کے نزدیک دوخواجہ سرا جاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوار تھے انہوں نے خواجہ سراؤں کے گروہ پراندھا دھند فائر کھول دیا۔

    زخمی خواجہ سراؤں کو نزدیک ہی واقعہ ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    آسٹریلیا کو شکست، پاک آرمی نے کرکٹ سیریز جیت لی

    راولپنڈی : پاک آسٹریلیا آرمی کرکٹ سیریز پاکستان آرمی نے جیت لی۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے آسٹریلیا آرمی کو سات وکٹ سے ہرادیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ راولپنڈی کے آرمی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا آرمی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو تینتس رنز بنائے۔

    مطلوبہ ہدف پاکستان آرمی نے باآسانی تین وکٹ پر حاصل کرکے آرمی کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  • جی ایچ کیواجلاس: دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی

    جی ایچ کیواجلاس: دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی

    راولپنڈی: جی ایچ کیومیں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں دہشت گردی کوجڑ سےاکھاڑنےکیلئے فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوئی ،وزیر اعظم نواز شریف جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اُن کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے جیو ایچ کیو میں میں ہونے والے اعلیٰ سطح کےسیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پراتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےمؤثرحکمت عملی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کوبریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چودھری نثار سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اوردہشت گردی سےنمٹنے کی حکمت عملی پربھی غورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے جلد خاتمے کی ہدایت کی۔

  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرگئی

    راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کرگئی

    راولپنڈی:راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کی انتہائی حد سے تجاوز کرگئی ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں جاری موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ ڈیموں میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جب کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو عبورکرگئی ہے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح کو اعتدال میں لانے کے لئےایک گھنٹے بعد ڈیم کے اسپل ویز کھول دئے جائیں گے، متعلقہ اداروں کی جانب سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں رہنے والےشہریوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک گھنٹے کے اندرمحفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

    مھکمہ ِ موسمیات کے مطابق آج دریائے چناب سے چارلاکھ کیوبک فٹ پانی کا ریلہ گزرے گا جس سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے موجودہ صورتھال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے ہونے والی ہلاکتیں متعلقہ اداروں کی نا اہلی کا نتیجہ ہیں۔