Tag: rawalpindi firing

  • ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، قربانی کے لئے لائے گئے 3 بیل ماردئیے گئے

    ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، قربانی کے لئے لائے گئے 3 بیل ماردئیے گئے

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ذاتی دشمنی پر قربانی کے جانوروں کو گولیاں مار دی گئیں۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی تھانہ چونترہ کے علاقے چھچھ میں پیش آیا ، جہاں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قربانی کے لیے لائے گئے تین بیل مار دئیے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں گروپوں کی درمیان کاروباری رنجش اور دشمنی تھی جس کا نشانہ قربانی کے جانور بنے، مسلح ملزمان بیلوں کو گولیاں مارنے کے بعد قربانی کے لئے لائے گئے مزید چار جانور اپنے ساتھ لے گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چونترہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے جبکہ متاثرہ افراد کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ چونترہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

  • راولپنڈی: ناراض شوہر کی سسرال میں فائرنگ، ساس جاں بحق

    راولپنڈی: ناراض شوہر کی سسرال میں فائرنگ، ساس جاں بحق

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں ناراض شوہر نے سسرال میں فائرنگ کردی، واقعے میں ساس جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈھوک چراغ دین میں پیش آیا، جہاں شوہر اپنی ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا، بات نہ بنی تو ملزم نے اپنی بیوی اور ساس پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ساس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہوئی، ملزم نے گھر سے فرار ہوتے ہوئے ایک راہ گیر پر بھی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں راہگیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ملزم اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: جرائم کی وارداتیں، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس پر اظہار برہمی

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

    ادھر سی پی او راولپنڈی عمر سعید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے اور واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • راولپنڈی میں فائرنگ‘ مسلم لیگ ن کےرہنما کی اہلیہ اوربیٹی جاں بحق

    راولپنڈی میں فائرنگ‘ مسلم لیگ ن کےرہنما کی اہلیہ اوربیٹی جاں بحق

    راولپنڈی: روالپنڈی میں مسلم لیگ ن کے یوسی چیئرمین فائرنگ کے نتیجےمیں شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ اور اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق راولپنڈی میں مسلح افراد نےمسلم لیگ ن کےیوسیی چیئرمین مرزا عنایت اللہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں لیگی چیئرمین شدید زخمی جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹی جان کی بازی ہارگئیں۔

    پولیس کےمطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ اور پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور یونین کونسل کے چیئرمین کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لیےاسپتال منتقل کیا۔

    پولیس حکام کاکہناہےکہ جائے وقوع سے ان کی اہلیہ اور بیٹی کی لاشوں کو بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے اورعلاقہ مکینوں سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔


    خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ تین ماہ قبل صوبہ پنجاب کےشہرخان پور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی: پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں فائرنگ، 6افراد زخمی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں فائرنگ، 6افراد زخمی

    راولپنڈی: پی ٹی آئی کے دوگروپس میں تصادم سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے کری روڈ میں تحریک انصاف کے 2گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے، تصادم اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کے کارکنان این اے 122 کے فیصلے کے بعد جشن منا رہے تھے، زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تصام لین دین کے تنازع پر ہوا، جس کے بعد تحریک انصاف کے دو گروپس کے درمیان فائرنگ شروع ہوئی،فائرنگ سے پی ٹی آئی کے چار کارکنان اور دو راہگیر زخمی ہوگئے، پی ٹی آئی کے رہنماء عمران اسماعیل نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ ن لیگ والوں نے کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی راہگیر ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی اور والدہ بھی شامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

  • راولپنڈی : نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی ہلاک

    راولپنڈی : نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی ہلاک

    راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جب کہ سیشن جج طاہر نیازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرنیازی کو ایک گردن اور ایک سینے کے پاس گولی لگی۔

  • راولپنڈی:کلمہ چوک پر فائرنگ، مفتی امان اللہ جاں بحق

    راولپنڈی:کلمہ چوک پر فائرنگ، مفتی امان اللہ جاں بحق

    راولپنڈی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مفتی امان اللہ جاں بحق ہوگئے، جس کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی کلمہ چوک کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے جامعہ تعلیم القران کے مہتمم مولانا اشرف علی کے بیٹے مفتی امان للہ جان کی بازی ہار گئے ۔ مفتی امان اللہ کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے پہنچادی گئی ہے، اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

    مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنان نے فوارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا، تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے راجہ بازار بند کردیا اور ساتھ ہی آج سوگ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

    مفتی امان اللہ کی ہلاکت پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    علامہ اورنگزیب فاروقی نے مفتی امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا امان اللہ شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    رحمان ملک ، شیخ رشید ، مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔