Tag: rawalpindi police

  • دبئی جانے والے شہریوں کو راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے کیسے لوٹا؟ سنسنی خیز تفصیلات

    دبئی جانے والے شہریوں کو راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے کیسے لوٹا؟ سنسنی خیز تفصیلات

    راولپنڈی: دبئی جانے والے شہریوں سے راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے بڑی سفاکی کے ساتھ لوٹ مار کی، اور ڈاکوؤں کو بھی شرما دیا، واقعے کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے دبئی جانے والے مسافروں سے لوٹ مار کی تھی، جس کی ایف آئی آر متاثرہ فیملی کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔

    ایف آئی آر میں تھانہ دھمیال کے اے ایس آئی عاطف اور 2 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد سے پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار کی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر اہلکاروں نے روکا، اور مہمانوں کی تلاشی لے کر قیمتی موبائل لے لیے اور ملتانی حلوہ کھا لیا۔


    کراچی : رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفت


    ایف آئی آر متن کے مطابق پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے، اور وہاں لے جا کر ان سے پیسوں کا مطالبہ کیا، مہمانوں سے 2 لاکھ روپے نقد لیے گئے اور 50 ہزار اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے گئے۔

    راولپنڈی پولیس اہلکاروں نے بعد میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور کپڑے بھی پھاڑے، لوٹنے کے بعد اہلکاروں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، بعد ازاں نوجوانوں کو چھوڑا گیا جو دبئی چلے گئے۔

  • ’’راولپنڈی پولیس نے جنوری میں مبینہ طور پر 4 بھائی اٹھا کر لا پتا کر دیے‘‘

    ’’راولپنڈی پولیس نے جنوری میں مبینہ طور پر 4 بھائی اٹھا کر لا پتا کر دیے‘‘

    اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود سے جنوری سے لاپتا چار بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے جنوری میں اٹھایا تھا، چیف جسٹس نے ایس ایس پی راولپنڈی اور ایس ایس ایس پی اسلام آباد کو جمعرات کو ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلب کر لیا، اور وزارت داخلہ اور وزارت دفاع سے بھی مغویوں سے متعلق رپورٹ جمعرات کو طلب کر لی۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے تنبیہہ کی کہ دونوں ایس ایس پیز پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں، ورنہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، انھوں نے حکم دیا کہ دونوں ایس ایس پیز جعمرات کو اس بات سے عدالت کو آگاہ کریں کہ اب تک مغوی کیوں بازیاب نہیں ہوئے۔

    کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس کے حکام عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس عامر فاروق نے پولیس افسر سے استفسار کیا کہ ایک ایس ایچ او کی کتنی تنخواہ ہوتی ہے، افسر نے جواب دیا کہ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ لاکھ روپے، چیف جسٹس نے پوچھا کیا ڈیڑھ لاکھ روپے میں ایف سکس اور ایف سیون میں گھر بن سکتا ہے؟ افسر نے جواب دیا نہیں مائی لارڈ ناممکن ہے، چیف جسٹس نے کہا پھر وہاں گھر کیسے بن رہے ہیں؟ کیا فرشتے دے رہے ہیں پیسے؟

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایس پی راولپنڈی کیوں نہیں آئے کہاں ہیں وہ؟ پولیس افسر نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں آ رہے ہیں، لیکن راستے بند ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کیا وہ راستے میں ہی ہمیشہ رہیں گے، ایسا تاثر جا رہا ہے کہ جیسے پولیس ملی ہوئی ہے، مغوی کہاں ہیں؟ اگر روسٹرم پر کھڑے ہوں تو سوچ سوچ کر جواب دیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے برہمی سے کہا وارنٹ گرفتاری جاری کر دوں ایس پی کے؟ اسے کہو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو۔

    کیس کی سماعت کے لیے درخواست گزار لاپتا شہریوں کی والدہ کی جانب سے مفید خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، انھوں نے بتایا کہ چاروں بھائیوں کو راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد کی حدود کھنہ سے اٹھایا، اور اب دونوں پولیس حکام کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا۔

    عدالت نے ایس ایس پی راولپنڈی اور اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

  • سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج

    سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج

    راولپنڈی : پولیس نے سینئر سیشن جج آزاد کشمیر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں گزشتہ رات سینئر سیشن جج سردار امجد اسحاق کے گھر میں ڈکیتی کے دوران قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    پولیس نے مقتول جج کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روا ت میں درج کرلیا ہے، مقدمے میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ رات ڈھائی بجے مسلح ڈاکو تھانہ روات کے علاقہ فیز 8 کے ایک گھر میں داخل ہوئے، ملزمان نے جج کے بھتیجے کو پکڑا تو ان کے بھائی نے چھڑانے کی کوشش کی۔

    اسی دوران ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کردی، ملزمان کی فائرنگ سے سینئر سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق جاں بحق ہوئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کے بعد آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    ایس پی صدر نبیل کھوکھر سمیت پولیس حکام موقع پر پہنچے اور شواہد حاصل کیے، موقع سے ایک شدید زخمی ڈاکو کو بھی گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جارہی ہے۔ مقتول ڈسٹرک بار راولپنڈی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

  • نشے میں دھت پولیس اہلکار کا ساتھیوں سمیت تھیٹر پر دھاوا

    نشے میں دھت پولیس اہلکار کا ساتھیوں سمیت تھیٹر پر دھاوا

    راولپنڈی : تھانہ صدر کینٹ کی حدود میں تھیٹر ہال میں پولیس اہلکار نے اپنے مسلح ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک تھیٹر ہال پر نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل نے ساتھیوں کے ساتھ دھاوا بولا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حمادعلی، آفتاب،شیخ احسن و دیگر نامعلوم افراد30اکتوبر کو تھیٹرمیں داخل ہوئے تھے۔

    ملزمان بغیر ٹکٹ اور بغیر چیکنگ کے تھیٹرہال میں داخل ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو انتظامیہ کے ساتھ جھگڑا کرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھیٹر کے ٹھیکیدار کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق جھگڑا ہونے پر تھیٹر کے اسٹاف نے کنٹریکٹر افتخاراحمد کو واقعے کی فوری اطلاع کی۔

    بغیر ٹکٹ آنے پر عملے کی جانب سے ملزمان کو باہر نکالنے پر حماد علی اور مہتاب نامی ملزمان طیش میں آگئے اور جھگڑا کرنا شروع کردیا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جھگڑے کے دوران حماد علی نے اسلحہ نکال کر دھمکیاں دیں، تھانہ صدر کینٹ پولیس نے واقعے کے12روز بعد مقدمہ درج کیا ہے۔

  • راولپنڈی :  2طالبات کے اغوا کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : 2طالبات کے اغوا کی کوشش ناکام

    راولپنڈی : دو طالبات کو اسپتال کی گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اغوا کار گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

    راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں اغواء کا واقعہ ہیش آیا، اغوا کار اسپتال کی گاڑی کو طالبات اور ڈرائیور سمیت لے کر فرار ہو رہے تھے کہ ایک طالبہ نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ اغوا کاروں نے دوسری طالبہ کو گاڑی میں بٹھا لیا لیکن لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔


     مزید پڑھیں :  بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں‌ لاپتا


    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گاڑی طالبہ کے اوپر چڑھا دی، اغوا کار گاڑی لے کر فرار ہوگئے، گاڑی میں ٹریکر لگا ہونے کے باعث بنی گالہ کے قریب خود کار نظام کے تحت بند ہوگئی۔

    ایس ایچ او پیر ودھائی کا کہنا ہے کہ خیابان سرسید میں مسلح افراد نے گاڑی اغوا کرنے کی کوشش کی، گاڑی راولپنڈی کے پیر چوھا محلہ سے مل گئی ہے، مسلح افراد کے حلیوں سے ان کی متوقع شناخت ہوگئی ہے۔


     مزید پڑھیں :  اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، پو لیس افسران نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان تک قانون کی گرفت میں ہونگے۔