Tag: rawalpindi rain

  • راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع

    راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع

    راولپنڈی میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، شہر میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مختلف نشیبی علاقوں شمس آباد میں 61 ملی میٹر، بوکڑہ میں 32ملی میٹر جبکہ چکلالہ میں 44 ،گولڑہ میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی،کٹاریاں میں پانی کی سطح 6.5 فٹ اور گوال منڈی میں 4 فٹ ہوگئی ہے۔ تمام نشیبی علاقوں سے پانی کا مشینوں کے ذریعے اخراج کریں گے۔

    ایم ڈی واسا نے بتایا کہ واسا کا عملہ نکاسی آب کیلئے مشینری کے ساتھ کام مصروف ہے، مزید بارش نہ ہونے پر جلد نشیبی مقامات سے پانی نکل جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

  • راولپنڈی : بارش سے نالہ لئی بپھر گیا، کئی لوگ جان سے گئے

    راولپنڈی : بارش سے نالہ لئی بپھر گیا، کئی لوگ جان سے گئے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی بپھر گیا، جس کے باعث کئی لوگ جان سے گئے۔

    راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نالہ لئی بپھر گیا، پانی اس کے کناروں سے ابل کر آس پاس کی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا اور لوگ پریشان ہو گئے، موسلادھار بارش سے مختلف مقامات پر کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    بارش کی تباہ کاریوں کے باعث انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا، اسلام آباد میں بھی مون سون بارشوں نے جہاں گرمی کی شدت کم کی، وہیں میٹرومنصوبےکی قلعی بھی کھول کر رکھ دی۔

    بارش سے ٹریک کے اطراف کا علاقہ زیرِآب آنے سے مکینوں کی مشکل بڑھ گئی، تیز بارش کے بعد کئی سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں اور پانی برستے ہیں بجلی فوراً کہیں غائب ہو گئی۔