Tag: Rawalpindi

  • پوری کوشش ہے کہ اس وبا سے نکلیں: یاسمین راشد

    پوری کوشش ہے کہ اس وبا سے نکلیں: یاسمین راشد

    لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس وبا سے نکلیں، مریضوں سے متعلق حسن سلوک پر ہدایت جاری کردی ہیں، مریضوں کے علاج، آپریشن اور دیگر سہولتوں کا حساب لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی میں 20 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی میں کرونا وائرس کی پہلی لہر میں 2 ہزار 536 تک کیسز آئے تھے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیسٹ کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا، اب تک ہمارے 26 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیںِ، 15 دن میں آر آئی یو بھی فعال ہوجائے گا بجٹ دے دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو صحت کی بہتر سہولتیں دینی ہیں، اس علاقے کا پہلا ڈینٹل کالج جلد بنایا جائے گا، ڈینٹل کالج پورے علاقے کو سہولتیں دے سکے گا۔ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے 15 بیڈ راولپنڈی اسپتال کو دیے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے اس وبا سے نکلیں، مریضوں سے متعلق حسن سلوک پر ہدایت جاری کردی ہیں، مریضوں کے علاج، آپریشن اور دیگر سہولتوں کا حساب لیں گے۔

  • اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، تین خطرناک دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، تین خطرناک دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی : انسدان دہشت گردی فورس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات پر راولپنڈی میں کارروائی کی گئی تھی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد راولپنڈی میں ہونے والے چار بم دھماکوں میں ملوث تھے جبکہ تینوں دہشت گرد پیرودگائی بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد اسلام آباد اسٹاک ایکس چینج پر دھماکے کا منصوبہ بنارہے تھے۔

    ترجمان انسداد دہشت گردی فورس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد دریائے سوان راولپنڈی کے قریب چھپے ہوئے تھے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

  • ہراسگی، تشدد اور زیادتی کے واقعات، خواتین کے لیے اچھی خبر

    ہراسگی، تشدد اور زیادتی کے واقعات، خواتین کے لیے اچھی خبر

    راولپنڈی: پولیس نے خواتین کو ہراسگی، گھریلو تشدد اور زیادتی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے قائم کردہ اپنی طرز کے پہلے یونٹ کا نام ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ ہے، جہاں خواتین جنسی زیادتی، گھریلو تشدد یا کام کی جگہ پر ہراسگی کی شکایات رپورٹ کر سکیں گی۔

    ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ خواتین کی شکایات پر ان کی دہلیز پر پہنچ کر سہولیات فراہم کرے گا، شکایت رپورٹ ہونے پر یونٹ خاتون افسر کی سربراہی میں شکایت کنندہ خاتون کے گھر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کریں گی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق شکایت رپورٹ کرنے والی خاتون کو کسی بھی مرحلے پر تھانے آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، خاتون اگر اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہے تو مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا جاۓ گا۔

    شکایات راولپنڈی پولیس کے یونی ورسل ایکسس نمبر 111CPORWP 111276797 پر کسی بھی وقت نوٹ کروائی جا سکیں گی، ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ کی انچارج خاتون افسر ہوں گی، جب کہ سینئر افسران براہ راست مانیٹرنگ کریں گے۔

    سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد، زیادتی اور ہراسگی کے معاملے میں راولپنڈی پولیس زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ہراسمنٹ رپورٹنگ یونٹ کا قیام اس کا عملی مظاہرہ ہے، یہ یونٹ خواتین کو معاشرے میں اپنے تمام فرائض سرانجام دینے میں مدد دے گا۔

  • ماں کی 3 بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

    ماں کی 3 بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش، بچیاں جاں بحق

    راولپنڈی : حالات سے تنگ ماں نے تین بیٹیوں کو کنویں میں پھینک دیا خود کو بھی مارنے کوشش میں چھلانگ لگادی، امدادی رضاکاروں نے خاتون کو مرنے سے بچا لیا۔

    راولپنڈی کے علاقے گجرخان میں ایک خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی3بیٹیوں کو کنویں میں پھینک کر خودکشی کی کوشش کی۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں بچیاں کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں تاہم مذکورہ خاتون کو مرنے سے بچالیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والی بچیوں میں سے دو بچیوں کی عمریں 6ماہ جبکہ ایک کی عمر6سال تھی، خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد انتہائی قدم اٹھایا اور بچیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

  • پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلا ٹی 20، پاکستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 157 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے شاندار 82 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر فخر زمان 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ 36 رنز بنا کر مزرابانی کا نشانہ بنے، خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، زمبابوے کی جانب سے مزربانی نے دو اور چھتارا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا۔

    زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھو یرے نے 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شان ولیمز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے،۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور وہاب ریاض نے ، دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد حسنین اور عثمان قادرایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی، محمد حفیظ، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، وہاب ریاض، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    پاکستان راولپنڈی اسٹیڈیم پہلی مرتبہ ٹی20 انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کررہا ہے، قومی ٹیم مختصر فارمیٹ میں زمبابوے سے کبھی میچ نہیں ہاری پاکستان نے زمبابوےسے11 میچز کھیلے جس میں تمام میچز جیتے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں بھی ٹاس جیت کربیٹنگ ہی کرتا، انہوں نے کہا کہ 4فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں، مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ زمبابوے کوجلد آؤٹ کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز  دو ایک سے جیت لی تھی۔

  • راولپنڈی : تالا توڑ گروپ سرگرم، 8 دکانوں کا صفایا کردیا

    راولپنڈی : تالا توڑ گروپ سرگرم، 8 دکانوں کا صفایا کردیا

    راولپنڈی : تھانہ صادق آباد کی حدود میں گزشتہ رات تالا توڑ گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے8 دکانوں کا صفایا کردیا، چور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تالا توڑگینگ سرگرم ہوگیا، ملزمان کی مختلف علاقوں میں روارداتیں جاری ہیں اس حوالے سے گزشتہ رات راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود میں 8دکانوں کے تالے توڑدیے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی۔

    نامعلوم افراد مختلف دکانوں سے نقدی کے علاوہ دیگر قیمتی سامان لے کر باآسانی فرار ہوگئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب وہ صبح آئے تو 8 دکانوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سارا سامان بکھرا ہوا تھا۔

    دکانداروں کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو چوری کی واردات سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی خاص کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

    دوسری جانب پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کا گروہ منظم واردارتیں کرتا ہے، چوروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی تالا توڑ گروپ کئی وارداتیں کرچکا ہے اور اب تک لوگ لاکھوں روپے کی جمع پونجی کے علاوہ قیمتی سامان سے محروم ہو چکے ہیں۔

  • میٹرو بس سروس : راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری

    میٹرو بس سروس : راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد : راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی، ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا، جڑواں شہروں کے مکین پانچ ماہ بعد سفر کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پانچ ماہ بعد میٹرو بس سروس بحال کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے مسافروں کیلئے انتظامیہ نے ایس اوپیزجاری کردیے ہیں۔

    جس کے مطابق میٹرو بس سروس میں کھڑے ہوکر سفر کرنے پر سختی سے پابندی ہوگی، مسافرصرف سیٹ پر بیٹھ کرسفر کرسکیں گے، مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک پہنا لازم قرار دیا گیا ہے ۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے میٹرو بس سروس23 مارچ کو بند کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ میٹرو بس سروس کے ذریعے صرف جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے مابین ایک لاکھ پندرہ ہزار سے ایک لاکھ پچیس ہزار مسافر روزانہ سفر کرتے تھے جو کہ کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں انتہائی کم ہوگئے تھے۔

  • ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھنے پر کہرام، آہوں و سسکیوں میں سپردخاک

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ایک ہی گھر سے 9 جنازے اٹھے تو پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ روز ذاتی دشمنی پر گھر میں گھس کر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر میں 9 جنازے اٹھے جس کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔

    ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خواتین اور بچوں کی کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین جائے گی، مقتولین کو نماز جنازہ کے بعد آہوں و سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلیم اختر، نثار بی بی، ایمان فاطمہ، ازرام بی بی، ابدہ شاہین شامل تھیں جبکہ بچوں میں فرحان اظہر، صبیحہ خاتون، عنزلہ بی بی شامل تھے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ، عثمان، اور ابراہیم شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، 9 افراد جاں‌ بحق

    پولیس کی جانب سے گزشتہ روز شبے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ آج راولپنڈی میں سرچ آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی تھی لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، راولپنڈی کے علاقے میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

  • سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیا

    سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی: سنگدل بیٹے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں کا کہنا ہے بیوی کے کہنے پر بیٹے نے مارا اور باہرپھینک دیا، مقدمہ درج ہوچکا ہے لیکن پولیس نے بیٹے کوابھی تک نہیں پکڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جائیداد کا تنازع اور گھریلو جھگڑوں نے خون سفید کردیا، راولپنڈی میں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی مظلوم ماں نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹا پہلے بھی انہیں تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے، گھریلو معاملات میں بہو کے کہنے پر بیٹے نے مجھے مارا۔

    والدہ کا کہنا تھا کمہ مجھے میرے بیٹے نے گھرسےباہر دھکیل دیا، ایف آئی آردرج ہوچکی لیکن بیٹےکوابھی تک نہیں پکڑاگیا ، پولیس کچھ نہیں کررہی۔

    متاثرہ خاتون نے مزید کہا بیوی کی وجہ سے بیٹے نے مجھ سے ہاتھا پائی کی، بیٹا پہلے مجھے کچھ نہیں کہتا تھا ، گھر کا ایک حصہ بیٹے کےنام ہے، بہو نفسیاتی مریض ہے ، بیٹے کو بھی منشیات دیتی ہے۔

    یاد رہے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں جائیداد کے مسئلہ پر سنگ دل بیٹے کی ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، بہن دہائیاں دیتی رہی مگر وحشی انسان پھر بھی نہیں رکا۔

    ہہن زوبیہ امیرنےایک ویڈیو میں بھائی بھابھی پرالزام لگایا ہے کہ پولیس نے ارسلان کو کسی کارروائی کے بغیرچھوڑ دیا، میرا بھائی بھابھی زیورات اور اہم دستاویزات لے کر فرار ہیں، زوبیہ کے موبائل فون سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی کچھ دیر بعد ہی وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی توپولیس ایکشن میں آئی اورملزم ارسلان اوراس کی اہلیہ کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ صادق ٓآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا، سی پی او نے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنےکاحکم دیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی

    ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر پنڈی میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر انھوں نے 70 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کر دیا اور گھر میں لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

    ایک رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ راولپنڈی میں ڈکیتیوں، کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، شہر اور مضافات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ وارداتیں اندرون شہر اور گرد و نواح، ٹیکسلا واہ، رواث گوجر خان، صدر بیرونی سرکل میں ہوئیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

    ادھر ضلع سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ میں گھر والوں کی پسند سے شادی سے انکار پر ماں کے ہاتھوں مطلقہ بیٹی قتل ہو گئی، یہ واقعہ علاقہ آڈھا میں پیش آیا، مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں ماں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی لیکن ماں نے دباؤ ڈال کر طلاق دلوائی، اس کے بعد ملزمہ اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف دوسری شادی کرانا چاہتی تھی لیکن بیٹی نے انکار کر دیا تھا۔