Tag: Rawalpindi

  • دھند : قومی ونجی ایئرلائنزکی نو پروازیں منسوخ ، چھ تاخیرکا شکار

    دھند : قومی ونجی ایئرلائنزکی نو پروازیں منسوخ ، چھ تاخیرکا شکار

    راولپنڈی : موسم کی خرابی کے باعث بینظیر ایئرپورٹ پر 15 پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، قومی و نجی ایئرلائنز کی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ چھ تاخیرکا شکار ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے اور دیگر نجی ائیر لائن کی پروازوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے201منسوخ، اسلام آباد سے کابل جانیوالی پروازپی کے 295منسوخ، اسلام آباد سے دبئی روانہ ہونیوالی نجی ایئرلائن کی پروازتاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد سےاسکردو روانہ ہونیوالی پروازپی کے451منسوخ، ریاض سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پروازپی اے275منسوخ، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، کراچی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ، دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ، اسکردو سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے452منسوخ ، کراچی سے اسلام آباد آنےوالی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے204منسوخ ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں: دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل


    جبکہ تاخیر کا شکار ہونے والی دیگر پروازوں میں لاہور سے اسلام آباد آنےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے652، ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے4233ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز، بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز شامل ہیں۔

  • نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    نواز شریف، شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف سے این آر او کرنا چاہتے ہیں، ایک ہزار این آر او بھی شریف خاندان کو انصاف سے نہیں بچاسکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا سے وطن واپسی کے بعد راولپنڈی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ ایک نااہل آدمی کے لیے قانون نہیں بن سکتا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ چوروں سے نجات کا وقت آگیا ہے، جمہوریت سے نواز شریف کو شدید خطرات ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک دن لندن ایک دن پاکستان میں ہوتے ہیں، حدیبیہ پیپر مل کیس کو جلد سنا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ضرورت پیش آئی تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے، پاکستان میں آئندہ چھ ماہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: نوازشریف پانامہ سےہٹ ہوگیا ہے،شیخ رشید

     واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ نواز شریف نے چالیس سال میں اپنی جگہ کسی کو آگے نہیں آنے دیا، نواز شریف پانامہ سے ہٹ ہوگئے ہیں۔

    یہ پڑھیں: مارچ 2018 سےپہلےحکومت کا کوئیک مارچ ہوجائےگا‘ شیخ رشید

     یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، شریف خاندان این آر او ڈھونڈ رہا ہے، جو نہیں ملے گا، مارچ سے پہلے حکومت کا کوئیک مارچ ہوجائے گا۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    فیصل آباد/راولپنڈی: فیصل آباد میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر کھڑے طالب علموں پر چڑھ گئی، ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دوسری جانب راولپنڈی میں والد کی میت وصول کرنے کے لیے اسپتال جانے والا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، دونوں واقعات کی فوٹیجز منظرعام پر آگئیں۔

    تیز رفتار کار بے قابو، فٹ پاتھ پر طالب علم جاں بحق

    ایک واقعہ فیصل آباد کے ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا جس میں کالج کے طالب علم سڑک پار کرنے کے لیے کھڑے تھے کہ تیز رفتار کے سبب ایک کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس میں دو طلبا زخمی اور ایک 17 سالہ طالب علم حنظلہ جاں بحق ہوگیا۔

    حادثے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں سارا واقعہ دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد کمیونٹی کالج کے طلبا نے ٹائر جلا کر جھنگ روڈ کر بلاک کردیا۔

    طلبا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انچارج نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے سے اپنی گاڑی دینے سے انکار کردیا تھا جس پر  کالج انتظامیہ نے سیکیورٹی انچارج ناصر اور گیٹ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا۔

     

    والد کی میت کے لیے جانے والا جاں بحق

    دوسرا واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان اپنے والد کی میت وصول کرنے جارہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔

    منظرعام پر آنے والے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دورویہ ٹریفک والے روڈ پر وین نے بس کو اوور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والے نوجوان کو ٹکر ماردی، نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

  • نسخہ کو مسجد الحرام میں رکھوایا جائے، ہاتھ سے قرآن لکھنے والی عمارہ کی خواہش

    نسخہ کو مسجد الحرام میں رکھوایا جائے، ہاتھ سے قرآن لکھنے والی عمارہ کی خواہش

    راولپنڈی : قرآن کریم کی محبت سے سرشار راولپنڈی کی رہائشی عمارہ نے ہاتھ سے خوبصورت انداز میں کتاب الہٰی لکھ کر اہم کارنامہ انجام دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا یہ نسخہ مسجد الحرام میں رکھوایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق دور جدید میں قرآن پاک کی اشاعت کا کام مشینوں سے لیا جاتا ہے مگر راولپنڈی کی رہائشی ایک عاشق قرآن لڑکی ایسی بھی ہے جس کی قرآ ن پاک پڑھ کر عقیدت کی پیاس نہ بجھی تو اسے ہاتھ سے تحریر کرکے اپنے دل کو قرآن پاک کی محبت سے منور کرلیا۔

    مدینے جانے کی تڑپ اور آرزو میں مقدس کلام سے عقیدت کی انتہا کرنے والی عمارہ افشین نے قرآن کی رفعت و عظمت کو ایک سال کی صبر آزما محنت کے بعد اپنے ہاتھوں کی لکھائی سے اس قدر خوبصورت اور دلکش انداز سے تحریرکیا کہ لازوال کلام لاجواب قرآنی نسخہ بن گیا۔

    عمارہ نے ایک سال کے عرصے میں قرآن پاک کا یہ نسخہ تحریر کیا، مقدس کلام پاک سے محبت عمارہ افشین کے دل کے کیف و سرور کا ایسا باعث بنی کہ انہوں نے ہر سپارے کا منفرد رنگ اور ہر سورۃ کا دلکش انداز سے آغاز کیا۔

    قرآنی نسخہ میں عمارہ نے موتیوں کی طرح تحریر اور الفاظ پر اعراب لگانے کا کام بھی انتہائی نفاست اور باریک بینی سے کیا ہے، عمارہ کی خواہش ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرے اور قرآن حکیم کا یہ شاہکار مسجد الحرام میں رکھوایا جائے۔

    یاد رہے کہ عمارہ افشین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں میڈل اور سرٹیفکیٹ سمیت خانہ کعبہ کا غلاف مبارک بھی بطور تحفہ مل چکا ہے۔

  • نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر ماتمی جلوس اور مجالس

    نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد میں شہرشہر ماتمی جلوس اور مجالس

    کراچی : کربلا والوں پرپانی کی بندش کو تیسرا دن آگیا، نواسہؑ رسولﷺ کی یاد میں آج شہر شہر علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے۔

    ‌حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہر نویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

    شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور شبیہہ و ذوالجناح کےجلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔


    کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا، رات گئے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ پینسٹھ ہزارسے زائد نفری سیکورٹی پر معمور ہیں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائیں گی۔

    لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں 9محرم کا جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا ، جلوس نیلی بار، بابا گراؤنڈ، سیکرٹریٹ سے ہوکر خیمہ سادات پہنچے گا، جلوس کے شرکاء نماز ظہرین عالمگیر روڈ پر ادا کریں گے جبکہ جلوس کے شرکاء نماز مغربین پرانی انار کلی میں ادا کریں گے۔

    لاہور میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اسلام پورہ کو جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

    ملتان میں 9 محرم کامرکزی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہو گا، جلوس کی گزرگاہ کی تلاشی مکمل کرلی گئی ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ جلوس کی گزرگاہ سے منسلک راستے کو سیل کردیا گیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے ہیں، سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی طرف سے فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری ہے، نویں اور دسویں محرم کو شہر بھر میں 203جلوس جبکہ 220مجالس منعقد ہونگی۔

    پشاور میں نویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے بر آمد ہوگا، جلوس کیلئے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ، دس ہزار پولیس اہلکار شہر بھر میں چوکس ہیں جبکہ خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر معمور ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، جنرل باجوہ

    پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، جنرل باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں طلباء اور فیکلٹی ممبرز سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں 173 طلباء اور فیکلٹی ممبرز کا تعلق بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تھا، جنرل قمرجاویدباجوہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےنوجوان قیمتی سرمایہ ہیں، قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی بے حد ضروری ہے، ہم آہنگی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا

    مل کر چلیں گے تو آسمان کی بلندیوں کو بھی چھولیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے، ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں جان دینی ہے، مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، فخر ہے میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے، پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کےنام میں جو”ستان”ہےوہ بلوچستان سےہے، بلوچستان میں امن واستحکام کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے، تعلیم ہماری قومی تر جیح ہے، بلوچستان میں کئی اے پی ایس اسکول کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس کھولا جارہا ہے، ہمیں استعداد بڑھانی ہے تاکہ لوگ بلوچستان آکر کام کرسکیں۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سوات میں آرمی پبلک،اسکول اینڈ کالج اور مہمندایجنسی میں سڑک کا افتتاح کردیا


    انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ایجنسیاں باہر سے پروپیگنڈا کررہی ہیں، ہمیں ملک مخالف پروپیگنڈے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ


    انہوں نے بتایا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے، ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی کو اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے۔


    مزید پڑھیں: ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فوج کی گولہ باری، دوخواتین سمیت 4 شہری شہید

    بھارتی فوج کی گولہ باری، دوخواتین سمیت 4 شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ، ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، مکان کی چھت پر گولہ گرنے سے دو خواتین سمیت چار شہری شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، پنجاب رینجرزکی مؤثرجوابی کارروائی میں کئی بھارتی مورچےتباہ ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار شہری شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ، ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، اسسٹنٹ کمشنر ظہیر لیاقت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرکیا گیا مارٹرگولہ ایک مکان کی چھت پر جا گرا۔

    مارٹرگولہ گرنے سے چھت پر موجود 8 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے  مقامی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں 4 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اسکول غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    علاقے میں خوف وہراس کے باعث لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، انہوں نے بتایا کہ ضلعی حکومت کی جانب سے سبزپیر، پنڈی بھاگو اور چوبارہ میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے، نیو یارک سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالوں کے ورثاء سے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

  • بے نظیربھٹوقتل کیس : فیصلہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان

    بے نظیربھٹوقتل کیس : فیصلہ جمعرات کو سنائے جانے کا امکان

    راولپنڈی : بےنظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائےجانے کا امکان ہے، کیس میں 6 ملزمان کے وکلاء نے حتمی دلائل مکمل کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے ملزمان کے وکیل نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو امریکن پالیسی کے خلاف ہونے پر قتل کیا گیا۔

    شہید محترمہ کو دو اعلیٰ افسران نے دھمکیوں سے آگاہ بھی کردیا تھا، وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پرویزمشرف کو اس وقت ملزم بنایا گیاجب وہ ملک میں ہی نہیں تھے۔


    مزید پڑھیں: بھٹو کا جیل سے بے نظیر کو آخری خط، پڑھنے والے رو گئے


    انہوں نے کہا کہ منسوب بیانات پرویزمشرف اوران کے حواریوں کے خلاف جاتےہیں، ملزمان سے جو موبائل فون اورتین سمز ملیں ہیں وہ ان کے نام نہیں ہیں۔


    مزید پڑھیں: بے نظیر کی واپسی پر سعودیہ نے نواز شریف کی واپسی کیلئے زور دیا، مشرف


    بعد ازاں بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ ملزم اعتزاز شاہ کے وکلاء کل حتمی دلائل دیں گے، ذرائع کے مطابق بے نظیربھٹو قتل کیس کا فیصلہ جمعرات کو سنائےجانے کا امکان ہے۔

  • سپریم کورٹ کو سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے، عمران خان

    سپریم کورٹ کو سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے، عمران خان

    راولپنڈی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے کہ پاکستانی جہاں بھی جائے اسے عزت سے دیکھا جائے، جو شخص طاقتور کے سامنے کلمہ حق کہتا ہے قوم اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، سپریم کورٹ کو آج سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ دو طرح کے لوگ نوازشریف کے ساتھ ہیں، ایک وہ جن کو یہ خوف ہے کہ نوازشریف کے بعد ان کی باری بھی آجائیگی، اور دوسرے وہ لوگ جو پیسے کیلئے اس کا ساتھ دے رہے ہیں، جن لوگوں کو معاشی فائدہ ہورہا ہے وہ لوگ نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں بتاتا ہوں کہ کون سا میڈیا ہاؤس خاص طور پر نوازشریف کیلئے پروپیگنڈا کررہا تھا، وہ جیو چینل تھا، جس کا مالک میر شکیل الرحمان خود کہتا ہے کہ میں بزنس مین ہوں، جدھر سے پیسہ ملے گا میں وہاں جاؤں گا، ایک اور میڈیا ہاؤس کا بھی پتہ چلا ہے، ایک میڈیا ہاؤس کا ایل این جی کا ٹرمینل میں دوسو ارب روپے کا شیئر ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتا ہے مجھے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے ججز کون ہوتے ہیں، میں نوازشریف سے پوچھتا ہوں جب وہ 2013میں ووٹ مانگنے آئے تھے تب آپ نے لوگوں سے کہا تھا کہ میں آپ کا پیسہ چوری کروں گا، نوازشریف کیا آپ نے چوری کا مینڈیٹ عوام سے لیا تھا، تم نے کہا تھا میں ملک کو ایشیا کا ٹائیگر بناؤں گا۔

    پچھلے چھ مہینے سے آپ کیخلاف کیس چلا، آپ کوئی ثبوت نہ پیش کر پائیں، تفتیش کے بعد آپ پکڑے جائیں، چھ مہینے کی تفتیش کے بعد پکڑے جانے پر آپ کہیں کہ مجھے کیوں نکالا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر پچھلے دنوں ایک ڈرامہ ہوا، یہ سارا ڈرامہ سپریم کورٹ اور نیب پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، نیب نے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کئے، کہیں نوازشریف کا دباؤ تو نہیں، نوازشریف اب پاکستان بدل چکا ہے عوام جی ٹی روڈ کے ڈرامے میں نہیں آئیں گے۔

    نیب سن لے آپ کو سارا پاکستان دیکھ رہا ہے، اس ڈرامے میں دکھ بھری تقریر میں نے بھی سنی، جس میں نااہل وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ سپریم کورٹ کو آج سارا پاکستان دعائیں دے رہا ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جو جی ٹی روڈ پر ہوا اس میں سپریم کورٹ کیخلاف سازش تو نظر آگئی ہے، دوسری سازش پاکستانی فوج کیخلاف نظر آرہی ہے، آرمی چیف نے بھی کہا ہے کہ وہ آئین ،عدلیہ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف تم سپریم کورٹ، جے آئی ٹی اور فوج کے خلاف بول رہے ہو۔

    عمران خان نے کہا کہ نوازشریف یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ،یہ جاگے ہوئے لوگ ہیں، ہماری فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے، جب بھی وقت آئے گا لوگ سپریم کورٹ کے ساتھ ہونگے، جو لوگ سچ بولتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عزت کراتا ہے، جھوٹ بولنے والے کی کبھی عزت نہیں ہوتی چاہے وہ نوازشریف ہی کیوں نہ ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سازش چل رہی ہے کہ آئین سے 62،63 کی شق کو نکال دیا جائے، نوازشریف چاہتے ہیں ایک بار اقتدار میں آکر چوری کرنے والے کو کچھ نہ کہیں، نوازشریف صادق اور امین کی شرائط نکلواکر کیا کرناچاہتے ہیں، آئین میں تبدیلی کی سازش کی گئی تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

  • خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو براہ راست ججز کو دھمکیاں دیتا ہے، ایل این جی کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹنر ثابت نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا،جہلم سے پہلے تک ان کی ریلی مکمل طور پر فلاپ تھی۔

    انہوں نے نوازشریف کو زخمی سانپ قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نااہل وزیر اعظم اپنی تقاریر میں مسلسل عدلیہ کو للکار رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو میں خود بطور فریق پیش ہوں گا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ کا ہونے والا جلسہ لال حویلی سے لیاقت باغ منتقل کیا گیا ہے، اب تیرہ اگست کو عمران خان کا جلسہ لیاقت باغ میں منعقد کیا جائے گا۔