Tag: Rawalpindi

  • آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا  دورہ کیا

    آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا اہم ترین دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کے کمانڈر نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں منگلا ،گوجرانوالہ، پشاور کے کور کمانڈرز سمیت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز بھی شریک ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف منگلا میں اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے اپنے جرنیلوں کے ساتھ ملاقات کی اہم ترین دورے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھارت کی حالیہ جارحیت اور اس کے جواب میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اسٹرائیک کورکے کمانڈر نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

  • راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی، غیرت کے نام پر بیٹی اور آشنا قتل، ملزم فرار

    راولپنڈی: تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن کے علاقے میں سنگ دل باپ غیرت کے نام پر بیٹی اور اُس کے آشنا کو فائِرنگ کر کے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں واقع افضل ٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کائنات اور اُس کے عاشق کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پڑھیں: بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تفتیش شروع کی، پولیس کے مطابق مقتول رمضان اور کائنات کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: کندھ کوٹ میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور پیش امام قتل کردیا

    پولیس کی ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد کے درمیان معشقانہ تھا، جس کی بنا پر والد نے اپنی بیٹی کائنات اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  غیرت کے نام پر قتل گناہ کبیرہ قرار،چالیس علما کا اجتماعی فتویٰ جاری

    مقتولین کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اُن کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، اسپتال انتظامیہ نے دونوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکے اور لڑکی کو قریب سے فائرنگ کر کے نشانہ بنایا گیا ہے، اسپتال منتقلی سے قبل دونوں مقتولین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے‘‘۔

  • پنجاب، بلوچستان بارڈرپرکومبنگ آپریشن، آٹھ دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    پنجاب، بلوچستان بارڈرپرکومبنگ آپریشن، آٹھ دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان بارڈر پرکومبنگ آپریشن کر کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیئے کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی کیلیے قانون نافذ کرنے والے سرگرم ہیں، پنجاب بلوچستان بارڈر پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آپریشن گیانداری کے علاقے میں کیا گیا۔ کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں متعدد دہشت گرد اور فراری گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آپریشن میں پانچ ہیلی کاپٹرزاورسو کمانڈوز سمیت دو ہزار سیکیورٹی اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    راجن پور کے قبائلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے فراریوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے پچیس فراری گرفتارکرلئے، ملزمان کے قبضے سے تین اینٹی ایئر کرافٹ گن، ستائیس کلاشنکوف ،سو کلو بارودی مواد، ڈیڑھ ہزار گولیاں اور دستی بم برآمد ہوئے۔

     

  • راولپنڈی:4 بہنوں اور ایک بھائی کی خودکشی کی کوشش

    راولپنڈی:4 بہنوں اور ایک بھائی کی خودکشی کی کوشش

    راولپنڈی: باپ کے ڈانٹے پر چار بہنوں اور ایک بھائی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، پانچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز راولپنڈی کے نمائندے بابرملک کے مطابق والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چار بہنوں اور ایک بھائی نے مل کر خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھالیں جنہیں فوری طور پر بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹر کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں میں پیش آیا، اہل خانہ نے پولیس کو بیان قلم بند کرایا ہے کہ واقعہ ڈانٹ ڈپٹ کا نتیجہ ہے،بچوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ پانچوں کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ بھی درج کیا جائےگا۔

  • شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    راولپنڈی : پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی دھمکی کے بعد لال حویلی کے اطراف لگے ہوئے کنٹینر ہٹا دیئے، مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بندکردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا اور وزیر اعلیٰ پجناب شہبازشریف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا راستہ نکالیں گے کہ یاد رکھو گے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کی ریلی کو راستہ دینے کیلئے سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر ہٹا دیئے۔

    اطلاعات ہیں کہ مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بند کردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    شیخ رشید نے لال حویلی سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے کیبل اور ہماری بجلی بند کردی ہے، مشعل کی روشنی میں ریلی نکالیٰں گے لیکن ریلی کا روٹ ہرگز تبدیل نہیں ہوگا مقررہ روٹ سے ہی گزر کر مقام پر پہنچیں گے۔

    شیح رشید کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صورت حال کو دما دم مست کی طرف نہ لے کرجاؤ، راستےنہ کھولے گئے تو اسلام آباد آجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روک سکو توروک لو،ہم رکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

    انہوں نے کنٹینرز کو پار کرنے کا طریقہ بھی بتا دیا، شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی کو کنٹینرز کا شہربنا دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ ہمارے روٹ سے کنٹینر ہٹادیے جائیں اور ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔

    ہم صبح سے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت نہیں مان رہی، تاجر پھنسے ہوئے ہیں، ایمبولینسیں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے تو کوئی بات نہیں،میرے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ایک اور نیا ایم پی اے آجائے گا، مسئلہ کسی بڑے آدمی کےمرنے سے ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے پرامن رہیں گے ہم جان دے کر بھی اس ملک میں امن قائم رکھیں گے۔

     واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لال حویلی کے اطراف میں کنٹینر لگا کر اسے سیل کردیا گیا تھا۔

  • کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا، ایان علی

    کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا، ایان علی

    روالپنڈی : عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی، ماڈل گرل کہنا ہے کہ کسٹم انسپکٹر کو قتل نہیں کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کےخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ ماڈل ایان علی تاخیر سے روالپنڈی عدالت پہنچیں۔

    کیس کی سماعت کے دوران ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کسٹم پراسیکیوٹر کے مسلسل دلائل دینے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بیٹھ جاتے ہیں آپ ہی بولتے رہیں، عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت بیس ستمبرتک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے ایان علی کی عدالت میں حاضری سے استثنٰی اور پاسپورٹ میں ردوبدل کی درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    ماڈل ایان علی کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ کسٹم انسپکٹر اعجاز جب قتل ہوئے تو میں جیل میں تھی، میں نے کسی کو قتل نہیں کروایا،  کسٹم اسپکٹر اعجاز کے قتل سے متعلق اپنا تحریری بیان تھانہ وارث خان پولیس کو بذریعہ عدالت بھجوادیا ہے۔


     مزید پڑھیں : کرنسی اسمگلنگ کیس، ماڈل ایان علی غیر حاضر،عدالت برہم،حاضری کی استثنیٰ مل گیا


    ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بے گناہی مستقبل میں ثابت کروں گی، اگر میڈیا سے بات کروں تو میرے خلاف نیا پراپیگنڈہ شروع کر دیا جائے گا۔

    پیشی سے پہلے عدالت نے ماڈل ایان علی کو آج ہر صورت پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ وکیل ایان علی کے مطابق فلائٹ میں تاخیر کے سبب وہ عدالت دیر سے پہنچیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

  • ایم کیو ایم قائد اورکراچی قیادت پرغداری کا مقدمہ ہونا چاہئیے، مولانا فضل الرحمان

    ایم کیو ایم قائد اورکراچی قیادت پرغداری کا مقدمہ ہونا چاہئیے، مولانا فضل الرحمان

    راولپنڈی : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پارلیمنٹرینز بنائی ہے۔ ایم کیو ایم قائد اور کراچی قیادت پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جنرل ضیاء نے ایم کیو ایم بنائی مشرف نے اسے پالا اب ہم پرائی ملکیت کا کیا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم کی پی پی پارلیمنٹرینز کی طرح ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی ایم کیو ایم پارلیمنٹرینز بنائی ہے، جتنے بااختیار مخدوم امین فہیم تھے اتنے ہی با اختیار ڈاکٹر فاروق ستار بھی ہیں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم کےآئین میں ترمیم ہونے تک اصل طاقت ایم کیوایم کے قائد کے پاس ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے لئے ایم کیوا یم کے آئین میں تبدیلی بڑاچیلنج ہو گا۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پارلیمنٹرینز پاکستان مردہ بادکی حمایت کر کے پارلیمنٹ میں کیسے داخل ہو سکتےتھے؟ کراچی میں ایم کیو ایم قائد کی تصویریں اتروانے کا مقصد خوف کی فضاء کاخاتمہ ہے، ایم کیو ایم قائد اور کراچی قیادت پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہئیے۔

    صحافی کے سوال کے جواب میں فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے بھی کئی بار نعرے لگے تب کیا ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم نہیں ہوا مہاجرین کہاں جائیں،انسانی حقوق پامال ہوتے رہے تو پاکستان ترقی کی راہ پر نہیں جا سکے گا ،افغانستان اورفاٹا سے آنے والوں پرزندگی اجیرن کردی گئی ہے۔

     

  • آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،جوانوں اورافسروں سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے ٹل میں آپریشنل مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی جب کہ اس دوران آرمی چیف کو کومبنگ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں دہشت گردوں سے برسرپیکار جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہورہا ہے،ملک کا امن اور خوشیاں دوبارہ لوٹ آئیں ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے دہشت گردوں کے سلیپرزسیل اورنیٹ ورک ختم کررہے ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پر ہونے والی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ

    دوسری جانب جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود روس کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود عسکری حکام سے جو ملاقاتیں کریں گے ان میں پاکستان روس کے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانے پربات چیت ہوگی۔

  • شیخ رشید بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکریں گے

    شیخ رشید بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکریں گے

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید احمد نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائر کروں گا ۔ اسمبلی کا کورم تو پورا ہوتا نہیں ہے اس لیے اسپیکر کو مصروف رکھنے کیلئے ریفرنس دائر کروں گا۔

    یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں اہپنی رہائش گاہ لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید چٹکلے بازی سے باز نہ آئے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر جملہ کس ڈالا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہتے ہیں آج لال حویلی پر جلسہ ہوگا اور رات بارہ بجے یوم آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں ہم پر امن لوگ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف ہماری اتحادی پارٹی ہے اورعمران خان سے تعلق کسی دعوت کا محتاج نہیں۔ ہماری ریلی میں کوئی موٹر سائیکل نہیں ،صرف پیدل مشعل بردار ہوں گے ۔کسی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے نہ شہر کا امن تباہ ہونے دیں گے۔

    انتظامیہ سے کہا ہے صرف ایک راستہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم تھانوں پر حملے کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایفیڈرین کیس میں ملوث ہیں اور اگر کسی نے جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید کے جلسے کو علاقے میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے چیلنج کا سامنا ہے۔

     

  • نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا،آرمی چیف

    نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے آپریشن ضرب عضب متاثر ہوا۔

    Army Chief says efforts to eliminate terrorism… by arynews

    آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر میں‌ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، پرنسپل اسٹاف اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔ اس دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بریفننگ دی گئی جس پر جنرل راحیل شریف نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا،آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں‘‘۔

    پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہے جب کہ بعض حلقوں کی جانب سے ایسے بیانات دیے جارہے ہیں جو قومی اتحاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اس طرح کے نامناسب تبصرے انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے لیے مفید نہیں ہیں‘‘۔

    جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کی بنیادی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا جلد پاکستانی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے ‘‘۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستانی قوم، سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کی قربانیوں پر سلام پیش کیا۔