Tag: Rawalpindi

  • راولپنڈی کے خنجر گروپ کا کارندہ ساتھی سمیت گرفتار

    راولپنڈی کے خنجر گروپ کا کارندہ ساتھی سمیت گرفتار

    راولپنڈی: پولیس کی کارروائی خواتین پر حملے کرنے والا خنجر گروپ کا اہم کارندہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس حکام نے ملزمان کو زخمی لڑکی کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔ خواتین پر خنجر گروپ کی جانب سے حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 40 سے زائد خواتین خنجر گروپ کے حملوں کی زد میں آچکی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین اور متاثرین کے بتائے گئے حلیے کی بنیاد پر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم حتمی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    گزشتہ روز مقامی پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کیے تھے، پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گینگ کے کارندوں کی موجودگی پر فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر یا پھر قریبی تھانے میں پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

    پولیس حکام نے خنجر گروپ کے کارندوں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کردی تھی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

  • خواتین پرخنجرسے حملہ کرنے والا سیریل کلرپولیس کی پہنچ سے دور

    خواتین پرخنجرسے حملہ کرنے والا سیریل کلرپولیس کی پہنچ سے دور

    راولپنڈی : خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے والا سیریل کلر گرفتار نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خنجر کے وار کرکے ایک خاتون نرس کو قتل اور متعدد لڑکیوں کو زخمی کرنے والا سیریل کلر تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔

    پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق سیریل کلر اب تک چھتیس لڑکیوں کو خنجر مار کرزخمی کرچکا ہے۔

    مورگاہ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر حملوں کے اب تک صرف چھ واقعات درج کرائے گئے ہیں۔ حالیہ واقعہ میں سفاک قاتل نے پچیس سالہ نرس انعم ناز کو خنجر کے وار کرکے قتل اور اس کی ساتھی ارم شہزادی کو زخمی کردیا تھا۔

    آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مذکورہ ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، امید ہے کہ پولیس کو جلد اہم کامیابی ملے گی۔

     

  • میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے،صائمہ اعجاز کا الزام

    میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے،صائمہ اعجاز کا الزام

    اسلام آباد: کسٹم کے مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے الزام عائد کیا کہ میرے شوہر کے قتل میں ایان علی مرکزی کردار لگتی ہے۔

    مقتول انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے شوہر کے قتل میں ایان مرکزی کردار لگتی ہے، ایان علی کے کیس کے باعث میرے شوہر کافی پریشان رہتے تھے۔

    ایان علی کیس کے مقتول تفتیشی افسرانسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کو دن دہاڑے مار دیا گیا لیکن ان کے قتل کا کسی نے نوٹس تک نہ لیا ایسا لگا کوئی انسپکٹر نہیں چڑیا کا بچہ مرگیا ہو۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے کو قتل کرانے والوں کو منظر عام پر لانا چاہیئے، اللہ تعالیٰ کے بعد سپریم کورٹ سے انصاف کی طلبگار ہوں۔

    مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کو مبینہ طور ائیرپورٹ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے انسپکٹر کے قتل پر ان کی بیوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میرے شوہر کو ایان علی کے مقدمے میں تحقیقات کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے‘‘۔

    کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی بھی درخواست دائر کی تھی ، بعد ازاں ایان علی کو کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد کردیا گیا، ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ میں دائر کی گئی تھی۔


    Wife of slain Customs official sees Ayyan Ali… by arynews

  • راولپنڈی ودیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

    راولپنڈی ودیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

    اسلام آباد / راولپنڈی : اسلام آباد میں بارش کے بعد راولپنڈی میں بھی تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

    ٹھنڈی ہواؤں سے روزہ داروں کے چہرے کھل اُٹھے۔ بیشترعلاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں چلیں اور سیاہ بادل چھا گئے جو جم کر برسے۔

    راولپنڈی میں 93 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی۔ مری، جھنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، نارووال، ہنگو، باغ میں بھی بادل برسے۔ کرک میں موسلا دھار بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

    لاہور میں سارا دن قہر کی گرمی کے بعد سہ پہر کو ہلکے بادل چھا گئے اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

    بارش کی وجہ سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ادھر راولپنڈی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔

    فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ پی کے 653اور پی کے 655خراب موسم کے باعث کچھ دیر تاخیر سے لاہور کے لیے پرواز کریں گی۔

     

  • ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    ڈاکٹرز اورمریضوں کے مابین ملاقات کیلئے آن لائن نظام متعارف

    راولپنڈی : پاکستان میں مختلف طبی ماہرین اور مریضوں کے مابین طبی معائنے کے اوقات کار کے تعین کے بارے میں جدید آن لائن نظام متعارف کرا دیا گیا۔

    راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کی گئی ۔تقریب میں جڑواں شہروں کے مختلف ہسپتالوں سے تعلق رکھنے والے سنیئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

    تقریب کے دوران ویب سائٹ کی لانچنگ کو سراہتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ آن لائن وقت طے کرنے سے نہ صرف ڈاکٹرز کا قیمتی وقت بچانے میں مدد ملے گی بلکہ مریضوں کو ان کے مریض کی نوعیت کے لحاظ سے با آسانی متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرتک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

    پین مینجمنٹ کے ماہر بریگیڈیئر ڈاکٹر آصف گل کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کے قیام سے ڈاکٹرز اور مریضوں کے مابین خلا کو پر کرنے میں مدد ملے گی۔

    ویب سائٹ پر پاکستان کے معروف طبی ماہرین کا روسٹر دستیاب ہو گا جس سے مریض اپنے متعلقہ ڈاکٹرز کے ساتھ طبی معائنہ کے اوقات کار طے کرسکیں گے۔

     

  • قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، چودھری نثار

    قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، چودھری نثار

    راولپنڈی : وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا  ہے کہ قومی مسائل ناچ  گانوں سےحل نہیں ہوتے سیاست کھیل کود کا نام نہیں یہ مشکل کام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چکلالہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا استقبال خیرمقدمی گانوں سے کیا گیا، جس پر چوہدری نثار نے کہا کہ نہ وہ خود ڈانس کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے پرویز خٹک سمجھ رہے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاناما لیکس پر سنجیدہ اور قومی رویہ اپنانا ہوگا۔ آج وہ لوگ کرپشن کا رونا رو رہے ہیں جن کے اپنے دور میں حج میں بھی کرپشن ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کرپشن کا منطقی انجام عدالت اور کمیشن سے ہی ہو سکتا ہے۔ ہم نے ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کی بات مانی لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔ ڈیڑھ ماہ سے اس ایشو پر کھیل کھیلا جارہا ہے۔

    چوہدری نثار نے جلسے میں میوزک بجانے کے حوالے سے کہا کہ یہ جس پارٹی کا ٹرینڈ ہے اسے ہی مبارک ہو، میں میوزک پر پرویز خٹک کی طرح ناچ نہیں سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل ناچ گانوں سےحل نہیں ہوتے، سیاست کھیل کود نہیں ،مشکل کام ہے پاکستان میں حکمرانی مشکل عمل ہے۔

     

  • ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری کے قتل کیس میں نامزد

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد ہوگئیں۔

    کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی بھی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی کونئی مشکل نے گھیرلیا۔ کیس سے بری ہونے کے بعد بھی ڈالر گرل کی مشکلیں کم نہ ہوسکیں۔

    ایان علی کو کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کے قتل میں ملزم نامزد کردیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ میں دائر کی گئی درخواست میں کیس میں فریق بننے والی مقتول تفتیشی افسر کی اہلیہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی درخواست بھی دے ڈالی۔

    درخواست میں ایان کے علاوہ سپرٹینڈنٹ کسٹم اور ایک ڈاکٹر کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے وزارت داخلہ سے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

    مزید پڑھیں :

    ایان علی کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے . اہلیہ مقتول انسپکٹر

     

  • آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے گیارہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مختلف مقدمات میں ملوث گیارہ مجرمان کی سزائے موت کی تصدیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ دہشت گرد ،مسلح فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملو ں اور مواصلاتی نظام کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

    اس کے علاوہ یہ دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، اغواء برائے تاوان اور قتل کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    ان دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر ملٹری کورٹس نے سزا سنائی تھی جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان کی سزائے موت کی توثیق کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، حمید اللہ، رحمت اللہ، محمد نبی، مولوی دلبر خان ٹی ٹی پی کے متحرک ارکان تھے، یہ چاروں پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد ہلال خان اور کرنل مصطفی جمال کے قتل میں ملوث ہیں۔

    سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں  محمد عمر، محمد نبی، مولوی دلبر خان، محمد عمیر، حمیداللہ، رحمت اللہ بلاول شاہ ،رضوان اللہ ،گل الرحمان ،محمد ابراہیم ،شیر محمد خان اور سردار علی  شامل ہیں.

     

  • آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ: جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے

    آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ: جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے

    راولپنڈی : گالف کلب میں آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ ٹورنامنٹ اختتام پذیرہو گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چار روزہ  آرمی اسٹاف گولف چیمپیئن شپ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا،  گالف چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے۔

    size0

    ۔ٹورنامنٹ میں شریک گالفرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چار روزہ آرمی اسٹاف گالف چیمپیئن شپ میں بہترین کارکردگی گی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کئے اور بہترین کارکردگی پر آرمی چیف نے گالفرز کی تعریف کی۔

  • پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف

    پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کرپشن کے الزام میں برطرف

    راولپنڈی : پاک فوج میں بھی احتساب کا عمل شروع ہوگیا، پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزام میں نکال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قوم سے کئے گئے اپنے وعدے کا پاس کرتے ہوئے کرپشن میں ملوّث پاک فوج کے گیارہ اعلیٰ افسران کو نوکری سے برطرف کردیا۔ جس میں ایک میجر جنرل اور پانچ بریگیڈیئر شامل ہیں۔

    ان افسران کیخلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات جاری تھیں، تمام افسران کو ڈس مس کرکے ان کو دی گئی مراعات، میڈلز اور دیگر اعزازات بھی واپس لے لئے گئے ہیں۔

    برطرف کئے جانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک،میجر جنرل اعجاز شاہد،5بریگیڈیئرز بشمول حیدر، سیف ، اسد، عامر،3لیفٹیننٹ کرنلز اورمیجرنجیب شامل ہیں۔

    برطرف کئے جانے والے افسران فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان میں تعینات تھے۔ کرپشن میں ملوث افسروں کوکرپشن کی رقم واپس کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چند روز قبل بھی ملک کے تمام اداروں سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کریں گے۔ اور یہ تاریخی کام آج انہوں نے کر دکھایا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ افسران کے علاوہ پاک فوج کے دیگر افسران کیخلاف بھی کیسز چل رہے ہیں اور مزید نام آنے کی توقع ہے۔