Tag: Rawalpindi

  • ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ایساف کمانڈر جنرل جان کیمپبل کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنٹ فورس  کے کمانڈر جنرل جان کیمپبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

    جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب، علاقائی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید موثر بنانے پر بات چیت ہوئی، جنرل راحیل شریف نے جنرل جان کیمپبل کو آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں اور آئی ڈی پیز کے معاملات سے آگاہ کیا۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ: گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

    پی ٹی آئی کا جلسہ: گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع

    اسلام آباد: تیس نو مبر کو پی ٹی آئی جلسے کیلئے میں عوام کی شرکت کو روکنے کیلئے حکومت کا بھر پور ریاستی طا قت کا استعمال جا ری ہے

    تیس نومبر کو پی ٹی آئی جلسے جہاں پی ٹی آئی کا رکنا ن تاریخی جلسہ کر نے کیلئے پر عزم ہیں وہیں حکومت ریاستی طاقت سے جلسہ نا کام بنانے کیلئے کمربستہ دکھا ئی دیتی ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ عروج پر ہے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند، سو سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی لاک اپ کردیئے گئے۔

    راولپنڈی سےپی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ راشد حفیظ کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رے جا رہے ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں سے پولیس گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ن لیگ کے رکن اسمبلی طارق فضل چو ہدری کے حلقے میں مساجد سے اعلا نات کئے جا رہے ہیں کہ کل دہشت گردی کا خطرہ ہے لو گ جلسے میں شرکت نہ کریں۔

    عمران خا ن کاحکومتی اقدامات کے با رے میں کہنا ہے عوام اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلیں، کس قانون کے تحت کارکنوں کوگرفتارکیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب لاہور اوراس سے ملحقہ شہروں میں پٹرول پمپ بند کردئے گئے ہیں اور پی ٹی آئی کی بکنگ والی گاڑیوں کو بھی بند کی جارہا ہے جبکہ لاہور کےجنرل بس اسٹینڈ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق  متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: گیس لیکج سے دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: راولپنڈی کے ایک گھر میں گیزر سے گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا ہے جس نے دو سالہ بچے کی جان لے لی ہے جبکہ دو بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نیو منگٹال میں ایک رہائشی عمارت کے گیزر سے گیس لیک ہونے سے زوردار دھماکا ہوگیا ہے۔ واقعے میں دو سالہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد جلس گئے ہے۔ زخمیوں کو رسیکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی مدد سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ایک خاتون سمیت دو بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس لیکج اور سلینڈر دھماکے کے چھ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

  • افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، اشرف غنی کا کہناہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخ کو واپس موڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    صدر ممنون حسین سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کو اقتصادی طور پر دنیا کی بہترین معیشت کھڑی کر سکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ا نکے باہمی تعلقات خطے پر خوشگوار اثر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا دوہزار سترہ تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانےکا ارادہ ہے انہوںنے کہاکہ ان کے جتنے دوست پاکستان مین ہیں اتنے پوری دنیا میں نہیں،افغان صدراشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کےحوالےسےبات چیت کی گئی، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغان صدر نے جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران افغان صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جہاں پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بارڈر سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی اٹلی کےہم منصب سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےپاکستان کے دورے پرآئے اٹلی کےہم منصب نے ملاقات کی ہے۔

    اٹلی کے آرمی چیف نےجنرلز ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کثیر النوعیت چیلجنز سے نبرد آزما ہے،اطالوی آرمی چیف نےکہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کےلیے مثبت کردار ادا کررہےہیں۔

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ: تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ سمیت تین افراد زخمی

    بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ: تربیتی طیارہ گرگیا، پائلٹ سمیت تین افراد زخمی

    راولپنڈی: بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پردورانِ پروازایک طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ تربیتی اکیڈمی کا سیسنا طیارہ اڑان بھرتے ہی زمین پرآن گرا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    سول ایوی ایشن حکام کے مطابق یہ ایک تربیتی طیارہ تھا جس میں پائلٹ سمیت تین افراد سوارتھے جو کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے جن میں سےایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکام کےمطابق حادثےکی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے ملبے کو ہٹا کررن وےکوتمام ملکی اورغیر ملکی پروازوں کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔