Tag: Rawalpindi

  • جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    راولپنڈی :جنرل راحیل شریف نومبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ سرکاری دورے پر جائیں گےجس میں وہ امریکی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی نے دی ہے ۔ سولہ نومبر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دورے میں جنرل راحیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن سمیت امریکی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں پاک امریکہ اور افغانستان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔

  • ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    ضمنی الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم،نوازلیگ میں دھڑے بندی

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قومی اسمبلی سے استعفی منظور ہونے سے قبل ہی راولپنڈی میں ان کے حلقہ این اے 56میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں نے ضمنی انتخاب کیلئے اپنے اپنے طور پر الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق ایک نشست کیلئے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چار مقامی لیگی رہنماؤں نے پارٹی کے اعلی عہدیداروں سے نہ صرف رابطے شروع کر دئیے بلکہ ٹکٹ کے حصول کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیا ہے ۔

    جن میں سر فہرست اور مضبوط امیدوار حنیف عباسی بتائے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر شکیل اعوان تیسرے نمبر پرسردار نسیم اور چوتھے نمبر پر تھانوں میں مداخلت،بھتہ خوری ،قبضہ کرنے ،جوا خانوں کی سرپرستی کرنے سمیت متعدد الزامات کے باعث متنازعہ لیگی رہنما مرزا منصور احمد بیگ ہیں

    ۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے حصول کی جنگ میں راولپنڈی مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نہ صرف اختلافات کا شکار ہوگئی بلکہ چار دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے

  • ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    ایساف کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ

    راولپنڈی : ایساف کے کمانڈر نے آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایساف کے کمانڈر جنرل کیمپبل نے آج راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں خطے کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جنرل کیمپبل کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بریفنگ دی بھی گئی۔

  • سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    کراچی :ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور قدرتی آفات کے باعث انقلاب اور آزادی مارچ کےدھرنےکو فی الفورملتوی کرنے کی درد مندانہ اپیل کردی۔

    اپنےایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اورشدید ترین سیلابی ریلوں کے باعث ملک قدرتی آفات کا شکار ہے بارشوں سےکمزورمکانات سیلابی ریلوں میں ریت کی طرح بہہ رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے اپیل کی ہےکہ تمام تراختلافات کو بالائےطاق رکھ کر سب یکجاہوجائیں اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ بارشیں اور سیلابی ریلوں کے تھم جانےکے بعد احتجاجی دھرنوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحد ہوکر جہدوجہد کریں۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کو رہا کرےاور دیگر امور سےتوجہ ہٹا کر سیلاب زدگان اورانسانی جانوں کےتحفظ پرمرکوز کرے،الطاف حسین نے کہا کہ پاک افواج کے افسران اور جوان سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں۔

  • پاک آرمی کا سیلاب زدہ دیہات میں ریسکیوآپریشن جاری

    پاک آرمی کا سیلاب زدہ دیہات میں ریسکیوآپریشن جاری

    راولپنڈی: پاک آرمی کا دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سوہدرہ میں پاک آرمی کی دستے رسیکیو آپریشن کررہے ہیں، رسیکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جارہے ہیں جبکہ پاک آرمی کی درجنوں بوٹس اور ماہرغوطہ خور بھی اس آپریشن میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے جوان دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں امدادی کاموں کئے جارہے ہیں اور اب تک سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں تباہ کن بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصان کے علاوہ بے شمار لوگ باش کے پانی میں گھرے ہوئے ہیں ،جن کی امداد کیلئے پاک فوج کے جوان اپنی خدمات انجام دے رہےہیں

  • یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    یوم دفاع سے متعلق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب ملتوی

    اسلام آباد : سیاسی کشیدہ صورتحال کے باعث یوم دفاع سے متعلق راولپنڈی جی ایچ کیو میں آج ہونیوالی تقریب ملتوی کردی گئی۔ تقریب کا انعقاد اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔جنرل ہیڈکواٹرزراولپنڈی میں یوم دفاع کی تیاریوں کےسلسلےمیں آج خصوصی تقریب کاانعقاد کیاجاناتھا،جو آئی ایس پی آرکے آڈیٹوریم میں منعقدہونی تھی۔

    بری افواج کے زیرانتظام ہونے والی اس تقریب میں پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کرنا تھی۔ جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شریک ہونا تھا۔

    تقریب میں شرکت کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزراء خواجہ آصف،اسحاق ڈار، سرتاج عزیز اور رانا تنویر سمیت دیگر افراد کی شرکت بھی متوقع تھی۔ اسلام آباد میں احتجاج مظاہروں کی وجہ سے آج یوم دفاع کی تقریب ملتوی کردی گئی۔

  • راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : پاکستانی فوج کے کورکمانڈرز کی کانفرنس روالپنڈی ہیڈ کوارٹرز میں شروع ہوگئی ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کورپس کمانڈروں کی کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری ہے ، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے جبکہ حال ہی میں ہوئی قومی سلامتی کانفرنس اور ملک کی سکیورٹی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے بلاشتعال فائرنگ کے واقعات سمیت داخلی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ افراد کی اپنے گھروں کو واپسی اور پاک افغان سرحد کی صورتحال پر بھی بات ہوگی جبکہ پیشہ ورانہ امور بھی اس موقع پر زیر غور آئیں گے۔

  • حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، راجہ ظفر

    حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، راجہ ظفر

    راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق کہتےہیں کہ احتجاج کا سارا ڈرامہ مشرف کی رہائی کے لئے رچایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر مشرف کی رہائی کے لیے نواز شریف پر شدید دباو ہے، عمران خان عوام سے سچ نہیں بول رہے ہیں۔

    راولپنڈی میں یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب سےخطاب میں راجہ ظفرالحق کا کہنا تھاکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ انہوں نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے عمران خان نے مفاد کی خاطر مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔

    راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر مشرف کی رہائی کیلئے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کسی صورت آمر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی جائے۔

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

  • کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کراچی:حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظر انداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔ حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظرانداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناگن چورنگی،یوپی سوسائٹی، نیوکراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بجلی کی بندش جاری ہےجبکہ افطاری اورسحری کے وقت وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ ملتان اورمظفرآباد میں لوڈیشڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    سیالکوٹ میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل ہے،میاں چنو میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حویلی لکھاشہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ میانوالی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    گوادر اورنوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،۔پشاورمیں عوام نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔