Tag: Rawalpindi

  • ‘شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’

    ‘شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ 24سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں ہونے جارہا ہے، میں بابراعظم اور ٹیم پاکستان کی کامیابی کیلئےدعاگو ہوں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے تہنیتی پیغام دیا کہ ‘ شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا’ پاکستان آپ کیلئےچشم براہ تھا۔

    فوادچوہدری نے آسٹریلیا کےہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ایونٹ ممکن بنانےکیلئےبہت محنت کی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی میں تاریخی سیریز کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے ٹاس جیت لیا

    راولپنڈی: آسٹریلیا کو پاکستان کے میدانوں میں کھیلتے دیکھتے والے شائقین کرکٹ کا طویل انتظار ختم ہوا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    راولپنڈی میں تاریخی ‘بینو قادر  ٹرافی ‘ کیلئے میدان سج گیا، پاکستان نے چوبیس سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاس کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم سیریز کیلئےبہت پرجوش ہیں کیونکہ ہم بیسٹ الیون کے ساتھ کھیل رہےہیں، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انجریز ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

    فائنل الیون سے متعلق کپتان نے بتایا کہ کینگروز کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ فاسٹ بولرز ہیں۔

    قومی ٹیم کی فائنل الیون

    پاکستان ٹیم میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق،اظہرعلی، افتخار احمد، محمدرضوان، فوادعالم، نعمان علی، ساجدخان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہے۔

    پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کررہے ہیں،ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ،ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل اسٹارک،نیتھن لائن اورہیزل ووڈ فائنل الیون میں شامل ہیں۔Image

    تاریخی ٹیسٹ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد وقت سے پہلے ہی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی تھی، اور صبح سے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔

    واضح رہے کہ این سی او سی نے پاک آسٹریلیا سیریز میں 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

  • آسٹریلیا کو آسان نہیں لے سکتے، بابراعظم

    آسٹریلیا کو آسان نہیں لے سکتے، بابراعظم

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، آسٹریلوی قائد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم فیورٹ نہیں پر مضبوط ضرور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ شروع میں صرف ایک روز باقی ہے، آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ورچوئل پریس کانفرنس کی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ، انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ راول پنڈی میں بھرپور پریکٹس کی، کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا تو اچھی تیاری ہے، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے ایک کو کورونا ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی اسکواڈ کے اہم رکن کا کورونا مثبت آگیا

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ پر اعتماد ہوں بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے، شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں، نسیم شاہ، اظہرعلی اور فواد عالم بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

    ورچوئل کانفرنس میں آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تمام ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔

    پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا، پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں ہے لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں سمجھیں گے،انٹر نیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتاہے دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں۔

    ورچوئل پریس کانفرنس سے میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے ،کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے ۔

  • ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    ٹیسٹ سیریز کی چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے دوران ٹرافی کی رونمائی کی، آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز اور کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے، کینگروز کھلاڑیوں نے سیکیورٹی صورت حال پر بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

    دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میں منعقد ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے 29 مارچ کو، دوسرا ون ڈے 31 مارچ کواور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ 5 اپریل کو واحد ٹی 20 راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

  • ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن درد ناک بنا دیا

    ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن درد ناک بنا دیا

    راولپنڈی: ڈرون کیمرے نے پتنگ بازوں کے لیے آج کا دن دردناک بنا دیا، ایک ہی دن ڈیڑھ سو کے قریب پتنگ باز سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں جب ڈرون کیمرہ پتنگ بازوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو ڈھونڈھنے نکلا تو ایک دن میں 145 ملزمان کو گرفتار کرا دیا، گزشتہ روز تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے رحیم آباد پل کے قریب ایک بد قسمت موٹر سائیکل سوار پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا، جس پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

    سی پی او عمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی نشان دہی کر کے گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی کے لیے بلند عمارتوں پر خصوصی اہل کار تعینات کیے گئے، اور گزشتہ رات سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران 145 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی سربراہی میں ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، مساجد سے اعلانات کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی پتنگ بازی اور ہوائ فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 1600 سے زائد افسران و اہل کار کریک ڈاؤن میں مصروف ہیں۔

    حکام کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اب تک 746 افراد کو گرفتار کر کے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں اور ڈور برآمد کی جا چکی ہیں، ایس ایس پی آپریشنز نے واضح کر دیا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    سی پی او عمر سعید ملک نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے جائز ے کے لیے دورہ بھی کیا، انھوں نے خود ڈرون اور دوربین کی مدد سے بلند عمارتوں کی چھتوں سے مانیٹرنگ کی، انھوں نے کہا اب ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، شہری بھی پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک کاموں سے اجتناب اور حوصلہ شکنی کریں۔

  • راولپنڈی میں 14 سرکاری تعلیمی ادارے سیل

    راولپنڈی میں 14 سرکاری تعلیمی ادارے سیل

    راولپنڈی: محکمہ صحت راولپنڈی نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سے 45 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 14 ادارے سیل کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت راولپنڈی نے مزید 14 سرکاری تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا، مذکورہ تعلیمی اداروں سے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    محکمہ صحت کے مطابق سیل کیے گئے مذکورہ اداروں سے کووڈ 19 کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت راولپنڈی نے مذکورہ اداروں میں 7 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔

    اس عرصے کے دوران ملک بھر میں مزید 8 ہزار 183 نئے کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

  • راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی میں سلنڈر دھماکہ، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی: پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں گیس سلینڈر کے دھماکے سے کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی کے ایک گھر میں خوفناک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    دھماکے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث متاثرہ گھر سے ملحقہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، پولیس کے مطابق دھماکا گیس سیلنڈر کی گیس لیکج کے باعث ہوا، جس کے باعث نقصان ہوا۔

    دھماکے کے بعد جائے وقوع پر پولیس حکام اور ریسکیو کے رضاکاروں نے پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ موسم سرما میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں گیس سیلنڈر کی گیس لیکج کے متعدد واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

    رواں سال اگست میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نمبر 4 میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں میاں بیوی اور ایک بچہ شامل تھا۔

  • کالعدم تنظیم کا احتجاج، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    کالعدم تنظیم کا احتجاج، جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات

    اسلام آباد: کالعدم تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، راولپنڈی میں مرکزی شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے، چاندنی چوک سےفیض آباد تک مری روڈ کو مکمل سیل کردیاگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی سڑک پر جگہ جگہ رکاوٹیں بھی کھڑی کردی گئیں ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے، علی الصبح اسکول جانے والے طلبا بھی سڑکوں کی بندش کے باعث واپس گھروں کو لوٹ گئے۔

    اس کے علاوہ اسپتال جانے والے مریض بھی راستوں کی بندش کے باعث رُل گئے، جگہ جگہ رکاوٹوں اور بندش کے باعث مریضوں کی اسپتالوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔دوسری جانب کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے دریائے جہلم پر تینوں پلوں کو آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند کردیا ہے ، جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

    دونوں نئے پلوں کے اطراف بنائی گئی حفاظتی دیواروں کو توڑ کر ان میں کینٹینرز رکھے گئے ہیں، جی ٹی روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسکولوں میں آئے طلباء وطالبات کو گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔

  • راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ

    راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے درجنوں کیسز رپورٹ

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، راولپنڈی میں مزید درجنوں کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، حکام کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں 20، ڈی ایچ کیو میں 6 اور بی بی ایچ میں 1 مریض زیر علاج ہے۔

    صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی، ہولی فیملی اسپتال میں ڈینگی وائرس کے 6 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    اب تک ہولی فیملی اسپتال میں 441، بی بی ایچ میں 130 اور بی بی ایچ میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی وائرس مریضوں کے لیے 187 بیڈز موجود ہیں، ہولی فیملی اسپتال میں 125، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں 32، بی بی ایچ میں 30 بیڈز موجود ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تینوں اسپتالوں سے 529 افراد کو صحت یابی کے بعد روانہ کر دیا گیا۔ ہولی فیملی اسپتال سے 375، بے نظیر بھٹو اسپتال سے 125 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے 29 افراد صحت یاب ہوئے۔

  • موٹروے پولیس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    موٹروے پولیس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا ناکام بنادیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چکری کے مقام پر موٹر وے پولیس نے کارروائی کی اور گاڑی میں موجود بوریوں کی تلاشی کے دوران 11 کلو منشیات برآمد کرلی۔

    موٹروے پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، کامیاب کارروائی کے بعد منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں وفاقی دارالحکومت میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے لئے اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹوریٹ میڈیا بھی قائم کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: بھیڑوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کیسے پکڑی گئی؟

    ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی اور کرائم کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

    ماہ جولائی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا تھا، حکام نے آرمی چیف کو آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی تھی، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے قومی سلامتی کیلئےخطرہ اور منشیات تیار کرنے والےانسانیت کے دشمن ہیں۔