Tag: rawalpnidi

  • جب ایک حادثے نے خاتون کی زندگی کا رخ موڑ دیا

    جب ایک حادثے نے خاتون کی زندگی کا رخ موڑ دیا

    زندگی کے کسی بھی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنا بہت ہمت اور محنت طلب کام ہوتا ہے اور اگر جسمانی طور پر معذوری کا شکار کوئی بھی انسان ایسی کامیابی حاصل کرلے تو یہ کسی بڑے کارنامے سے کم نہیں۔

    ایک ایسی ہی مثال  راولپنڈی کی ایک باصلاحیت خاتون فہمینہ قری کی ہے جنہوں نے جسمانی معذوری کا شکار ہوتے ہوئے بھی اس معذوری کو اپنے لیے کمزوری یا رکاوٹ ہرگز نہیں بننے دیا بلکہ اسے زندگی میں کامیابی کے لیے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فہمینہ قری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے بیماری اور معذوری کو شکست دینے کی ہمت عطا کی۔ میں‌نے کبھی بھی اپنے کام میں اپنی معذوری کو آڑ نہیں بننے دیا۔

    انہوں بتایا کہ نومبر1993کو چودہ سال کی عمر میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معذور ہوگئی تھی،یہ بات مجھ سے 8ماہ تک چھپائی گئی۔

    فہمینہ قری نے بتایا کہ ان کے والد کا انتقال بھی حادثے کے 4ماہ بعد ہوگیا تھا ہم تین بہنیں ہیں، ملنے والے لوگ بھی میری امی سے یہی کہتے تھے کہ اس کا کیا ہوگا یہ کیسے زندگی گزارے گی اس طرح کے دیگر سوالات اور باتیں کی جاتی تھیں۔

    فہمینہ کا کہنا تھا کہ میں نے اسی وقت تہیہ کرلیا تھا کہ میں اپنی امی کا بیٹا بن کر دکھاؤں گی اور ان کا سہارا بنوں گی، اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ایک سیمینار میں میری ملاقات عاطف سے ہوئی اور آج میں ان کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہوں۔

    معذور افراد کے مسائل کب اور کیسے حل ہوتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن فہمینہ قری اور ان جیسی دیگر خواتین معاشرے میں عام افراد کے لیے مشعل راہ ہیں اور اپنے اپنے شعبوں میں ان کی کامیابیاں یقیناً قابل فخر ہیں۔

  • وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2600 دہشتگرد مارے گئے، سیکریٹری دفاع

    اسلام آباد: سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک کا کہنا ہےکہ وزیرستان میں آپریشن کے دوران چھبیس سو دہشتگرد مارے گئے اور پشاور اسکول حملہ آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے۔

    اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں چھبیس سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے تین افسر اور ایک سو ننانوے جوان شہید ہوئے، انکا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول آپریشن ضرب عضب کا ردعمل ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موثر انٹیلی جنس کی وجہ سے دہشتگردوں کا ردعمل دیر سے آیا، ان کا ہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کیا جا چکا ہے اب دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، اجلاس میں شریک اراکین قائمہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بشمول حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک سیکریٹری دفاع تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائڑڈ محمد عالم خٹک کو سیکریٹری دفاع تعینات کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر محمد عالم کو سیکریٹری دفاع تعینات کیا ہے اور انکی تعیناتی کی مدت دو سال ہے۔

    اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد عالم کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔