Tag: rawlakot

  • راولا کوٹ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

    راولا کوٹ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر  پلندری  کے مطابق راولاکوٹ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں 23  افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ اس وقت تحصیل اسپتال بلوچ  میں 18 افراد کی لاشیں موجود ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہ

    حادثے کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے بلوچ ٹریفک حادثےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کردل دکھی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعا کرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلندری حادثے میں انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

  • کشمیر پریمیئر لیگ، راولا کوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو ہرا دیا

    کشمیر پریمیئر لیگ، راولا کوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو ہرا دیا

    مظفر آباد : کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کا افتتاحی میچ شاہد آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان کھیلا گیا،

    راولاکوٹ ہاکس نے میرپوررائلز کو43رنز سے شکست دے دی، راولاکوٹ ہاکس نے20اوورز میں6وکٹوں پر194رنز بنائے۔

    احمد شہزاد69،بسم اللہ خان59رنز بنا کر نمایاں رہے، میرپور رائلز کے عماد بٹ نے3وکٹیں حاصل کیں۔

    195رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز151رنز ہی بناسکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک74رنز بنا کر نمایاں رہے

    قبل ازیں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیگ کے حوالے سے خواب 2018 میں دیکھا تھا اور 2019 میں اس حوالے سے حکومت سے بات کی۔

    کے پی ایل کے شیڈول کے مطابق کل سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور تمام میچز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

  • بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 60سالہ شہری شہید

    بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 60سالہ شہری شہید

    راولا کوٹ : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ساٹھ سالہ شہری شہید ہوگیا، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ساٹھ سالہ شہری محمد اسلم شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی شہری پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ گھاس کاٹ رہا تھا، محمد اسلم کو تین گولیاں لگیں۔

    پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دے کر بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر خطرناک گیم کھیل رہا ہے، جس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

    بھارتی وزیرِ اعظم نریندرمودی نے کرکٹ ڈپلومیسی کا سہارا لیتے ہوئے وزیرِاعظم نوازشریف کو فون کر کے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، لیکن بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد سےکنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں بھارت کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی راولاکوٹ میں کی گئی ہے ،فائرنگ سے موری گاؤں کا ایک رہائشی سترسالہ ولی محمد زخمی ہوگیا۔ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورموثرجواب دیا گیا۔