Tag: RAWW

  • نوشہرو فیروز سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    نوشہرو فیروز سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

    نوشہرو فیروز : اندرون سندھ سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات کردیئے طالبان کمانڈر عبدالجبار کی انٹیروگیشن رپورٹ اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی، طالبان کمانڈر کو جنوری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے نوشہروفیروز سے گرفتار کیا تھا۔

    انٹرو گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے میران شاہ میں تحریک طالبان کے کمانڈر سے تین ماہ کی ٹریننگ لی، طالبان کمانڈر نورخان سے ایس ایم جیز، جی تھری اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت بھی لی، جامعہ اشرفیہ سے نوجوانوں کی خودکش بمباری کیلئے زہن سازی کر کے تربیت کے لیے بھجواتا رہا۔

    عبدالجبار نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم کے بھیجے گئے خودکش بمبار نے پنجاب ریجمنٹل سینٹر مردان کی بیکری پر حملہ کیا،ملزم نے انکشاف کیا کہ خود کش بمبار کے لئے "قیمتی تحفہ” کا کو ڈ ورڈ استعمال کیا جاتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 2004 میں دارالعلوم عیدگاہ خانیوال میں طالبان کمانڈر سلطان الیاس اور عبدالجبار سے ملاقات ہوئی طالبان کمانڈر سلطان الیاس نے 2007 میں کمانڈر نورخان سے ملاقات کرائی۔

  • آئی ایس آئی دنیا کی سب سے طاقتورتنظیم ہے، سابق ’را‘ چیف

    آئی ایس آئی دنیا کی سب سے طاقتورتنظیم ہے، سابق ’را‘ چیف

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ ’آئی ایس آئی‘ دنیا کی سب سے طاقت ور خفیہ ایجنسی ہے۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے نہ صرف آئی ایس آئی کی صلاحتیوں کا اعتراف کیا بلکہ انہوں نے آئی ایس آئی کا سربراہ ہونے کی حسرت کا بھی اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کی برتری کا سبب ان کا گمنامی کے پردے میں رہنا ہے۔

    نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی زمانے میں کے جی بی سب سے طاقتور خفیہ تنظیم ہوا کرتی تھی جو کہ اب نہیں رہی اوردونوں کی طاقت کا سبب ان کا گمنامی میں رہناہے۔

    اے ایس دلت نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب Kashmir: The vajpayee years میں انہوں نےکوئی راز افشا نہیں کئے بلکہ محض انہی پہلووٗں پر بات کی ہے جو کہ عوام سے تعلق رکتھے ہیں۔

    اے ایس دلت نے اپنے ان خیالات کا اظہار ’را‘ کی کام کرنے کی استعداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہتر ہیں بلکہ ایسے ہی جیسا کہ کوئی دوسرا ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ تکنیکی میدان میں بھارتی خفیہ تنظیم بہت پیچھے ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی تنظیم کشمیر میں مسلح گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے کہ خطے میں آئی ایس آئی کے اثرورسوغ کو کم کیا جاسکے۔

    پاکستان کی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی کی قیادت اس وقت جنرل لیٖفٹیننٹ رضوان اختر کے پاس ہے جنہوں نے گزشتہ سال اپنے پیش رو جنرل ظہیرالسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔

  • بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    بھارت کے خلاف امریکہ کو ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں: دفترخارجہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی دستاویزات امریکہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ثبوت اقوام متحدہ میں بھی جمع کرادی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے میڈیا میں آنے والے رپورٹ بے بنیاد ہیں۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کےدوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ میڈیا میں پاکستان کی جانب سے بھارتی مداخلت کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جمع نہ کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے اقوام متحدہ میں دستاویزات جمع کراچکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کو دی گئی دستاویزات میں فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کافی شواہد بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں بھارتی ایجنسی را کی مداخلت کا معاملہ عوامی سطح پر اٹھاتی رہی ہیں لیکن باضابطہ طورپر عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ مع ثبوت پہلی بار رکھا جارہاہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو کہ ان دنوں امریکہ کے دورے پرہیں بھارتی دراندازی کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد امریکہ کے سامنے رکھیں گے۔

  • کراچی سے گرفتار 4 دہشت گرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی سے گرفتار 4 دہشت گرد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: مبینہ ٹاؤن سے گرفتار 4 دہشت گردوں کو عدالت نے 10 ستمبرتک کے لئے ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارشدہ دہشت گردوں کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اورکہا جارہا ہے کہ چاروں ملزمان را سےتربیت یافتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محسن، خالد، شفیق عرف پپو اورعبدالجبارعرف ٹینشن کو مبینہ ٹاوٗن کے علاقے سے گرفتارکیا گیا تھا۔

    پولیس کا موقف ہے کہ ملزمان بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں اور ان کے تانے بانے ملیشیا اور جنوبی افریقہ سے ملتے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان جاوید لنگڑا اور اجمل پہاڑی سے بھی رابطے میں تھے۔

    پولیس نے ملزمان پرمہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد پرقاتلانہ حملے سمیت متعدد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

  • حکومت کا پاکستان میں ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پرغور: سرتاج

    حکومت کا پاکستان میں ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے پرغور: سرتاج

    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے امورِخارجہ اورقومی سلامتی سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

    قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے پرغور کیا جارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی کی پاکستان میں دخل اندازی کا معاملہ اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارت کاروں اورعالمی رہنماؤں کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا انتہائی موثرجواب دیا ہے۔

    سرتاج عزیز نے ایوان میں یہ بھی بتایا کہ بھارت سے اگر خطرہ محسوس ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

    اس معاملے پردفاعی تجزیہ نگار طلعت حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا ہے اور ابھی بھی اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے ہی اٹھانا چاہئیے۔

  • مہاجروں پرالزام لگانا ترک کیا جائے، الطاف حسین

    مہاجروں پرالزام لگانا ترک کیا جائے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ایس ایس پی راؤانوارپربرس پڑے اورمہاجروں کوبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک کرنے پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے نائن زیرپرکارکنوں سے خطاب میں ایس ایس پی ملیرراؤ انوارکے لگائےگئےالزامات پرشدید تنقید کرتےہوئےکہا کہ مہاجروں پرالزام لگانا چھوڑ دو، جنگ کرنی ہے تومیں کارکنوں سے کہتا ہےروزانہ ایک گھنٹہ کمانڈو ٹریننگ کرواورکلفٹن جاکر اسلحہ چلانا سیکھو۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کررہےکہ راؤانوارکی پریس کانفرنس کےپیچھےکس کاہاتھ ہے۔

    ایم کیو ایم کےقائد کہتے ہیں کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کو برطانیہ سے نکال دیا جائےگا، میں نے کہا کہ مجھے پرواہ نہیں میں پاکستان چلاجاؤں گا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے ’مائنس الطاف ‘ کافارمولاپیش کرنےوالوں کو انہوں نے واضح پیغام دیاکہ ایم کیو ایم ان کے بغیرنہیں چل سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ تعصب روا رکھا گیا لیکن ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

    انہوں یہ بھی کہا کہ 92 میں کارکنان پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی انہیں ملک میں مارا جارہا تھا، ان کے خاندان والوں کو خوفزدہ کیا گیا، ان کے عزیزوں کو گرفتار کیا گیا تو ان کے پاس اس کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا کہ وہ ملک سے فرار ہوجائیں۔

    انہوں نے فوج پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کیا فوج میں جرائم پیشہ افراد موجود نہیں ہیں، پاکستان آرمی 71 کی جنگ کیوں ہاری بتایا جائے۔

  • سری لنکا کے صدارتی انتخابات: سابق صدر کی شکست میں ’را‘ ملوث

    سری لنکا کے صدارتی انتخابات: سابق صدر کی شکست میں ’را‘ ملوث

    کولمبو: سری لنکا نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے کولمبو میں تعینات اسٹیشن چیف کو ملک بدرکردیا، بھارتی خفیہ ایجنسی کے عہدیدارپرالزام ہے کہ انہوں نے سابق صدرمہیندا راجہ پکسا کے مخالف صدارتی امیدوار کی الیکشن میں معاونت کی۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبادلے معمول کی بات ہے۔ راجہ پکسا نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انہیں اس معاملے سے جڑے حقائق کاعلم نہیں جبکہ کولمبو کی نو منتخب حکومت کا جہنا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم ہے لیکن فی الحال وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

    بھارت اورسری لنکا سے موصول ہونے والی متعدد اطلاعات کے مطابق بھارتی ایجنٹ نے متحدہ حزبِ اختلاف کے مشترکہ امیدوارمیتھرا سری سینا کی مدد کی تھی۔

    سری لنکا کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق متحدہ حزبِ اختلاف سے تعلقات کے عوض بھارتی ایجنسی ’را‘ کے افسر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔

    بھارت اس سے قبل بھی کئی بار سری لنکا کے داخلی معاملات میں مداخلت کرچکا ہے۔ 1987 میں بھارت نے تامل ٹائیگرز اور سری لنکن حکومت کے مابین امن قائم کرانے کے لئے اپنی فوجیں اتاریں تھیں۔

    راجہ پکسا کی حکومت کے بھارت کے دیرنہ حریف چین سے بڑھتے ہوئے تعلقات ہندوستان کے لئے خطرے کا سبب بن رہے تھے۔

    سری لنکہ کے نو منتخب صدر سری سینا کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت صدر اپنا پہلا سرکاری دورہ بھارت کا کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی میں’بھارت‘ پہلی ترجیح ہے۔