لاہور: پابندی کا شکار اسپنر رضا حسن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ان کا موقف سنے بغیر سزا دی ہے جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کردی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا حسن نے اعتراف کیا کہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ انہوں نے کہا پی سی بی نے ان کا موقف سنے بغیر یک طرفہ فیصلہ کیا جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کردی ہے۔
انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ ٹریبیونل بنا کر ان کا موقف سنا جائے اور میرٹ پر فیصلہ کیا جائے۔ رضا حسن کے وکیل اظہر حمید کا کہنا تھا کہ ٹریبیونل بنا کر موقف جاننا آئین کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں شعیب اختر اور محمد آصف کے معاملے پر بھی پی سی بی نے ٹریبیونل قائم کیے تھے۔