Tag: Raza murad

  • موت کی افواہیں، رضا مراد نے بڑا قدم اُٹھا لیا

    موت کی افواہیں، رضا مراد نے بڑا قدم اُٹھا لیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رضا مراد ان دنوں اپنی موت کی جھوٹی خبروں کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، اداکار کی وفات سے متعلق ایک فیک پوسٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیک پوسٹ کے باعث نہ صرف رضا مراد اور ان کے اہلِ خانہ بلکہ ان کے چاہنے والے بھی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

    سینئر اداکار اس واقعہ سے ناراض ہو کر ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    رضا مراد نے ایک ویڈیو اور بیان کے ذریعے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور زندہ ہیں، بار بار یہ بتاتے بتاتے میرا گلا، زبان اور ہونٹ خشک ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ان کے پاس فون کالز اور پیغامات آ رہے ہیں۔ مداح اور دوست ان کی موت کی جھوٹی خبروں کے باعث ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں۔

    اداکار نے ایسی افواہیں پھیلانے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے۔ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جو اپنی زندگی میں کچھ نہیں کر پاتے اور سستی شہرت کے لیے اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں۔

    انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اور شخص اس طرح کی حرکت نہ کرے۔

    بھارتی اداکار رضا مراد اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ لاہور پہنچ گئے

    ان کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سائبر سیل کی مدد حاصل کر لی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فیک پوسٹ کو شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • معروف بھارتی اداکار نے اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی

    معروف بھارتی اداکار نے اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی

    معروف بھارتی اداکار رضا مراد کو شراب نوشی کی اپنی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت پیش کردی ہے۔

    گزشتہ دنوں بالی ووڈ انڈسٹری کے اداکار رضا مراد کی شراب نوشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ویڈیو میں اداکار کو چند لوگوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے اور جشن مناتے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور انہیں مسلمان ہوتے ہوئے رمضان کے مہینے میں شراب نوشی کر کے جشن منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

    تاہم اب اپنی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں رضا مراد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو دہلی میں شوٹنگ سیٹ کی ہے اور یہ فلم کا ایک سین ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Kumar (@kirankumarkay)

    انہوں نے لکھا کہ ’براہ کرم یہ نہ سوچیں کہ سالگرہ کی تقریب یا کسی طرح کی پارٹی چل رہی ہے، وائرل فوٹیج فلم کے ایک سین کی ہے، جسے کچھ دن پہلے چھتر پور دہلی میں شوٹ کیا گیا تھا، ان مناظر میں میرے کردار کی سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔

    اداکار رضا مراد نے مزید لکھا کہ ’واقعے کے بارے میں کچھ معلوم کیے بغیر، آپ نے یہ سمجھ لیا کہ مارچ میں میری سالگرہ کی تقریب ہو رہی ہے، اور آپ لوگ اس وقت مارچ میں ہیں اور میری سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں رمضان میں سرعام شراب کر رہا ہوں، جو کہ بالکل غلط ہے یہ صرف شوٹنگ کا ایک سین ہے اور کچھ بھی نہیں۔‘

    یاد رہے کہ رضا مراد کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط ہے وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، پدماوت، باجی راؤ مستانی سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔